کالعدم ٹی ٹی پی افغانستان سے پاکستان کے خلاف کاروائیاں کرتی رہی ہے

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تشویش ہےکہ کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان کے خلاف افغانستان کی سرزمین استعمال کرتی آئی ہے۔ اشرف غنی حکومت سے بھی تقاضہ کرتے تھے کہ افغانستان میں ٹی ٹی پی کی پناہ گاہوں کا نوٹس لیں، وہ ہماری بات سنتے تھے مگر عمل نہیں کرتے تھے، بدقسمتی سے بھارتی ایجنسی را اور این ڈی ایس کا گٹھ جوڑ تھا جو پاکستان کو مسلسل دباؤ میں رکھنےکے لیے تھا۔

البتہ امید کرتے ہیں کہ نئے سیٹ اپ میں پاکستان کو نشانہ بنانے والوں کی بیخ کنی کی جائے گی۔نئے سیٹ اپ میں سب سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، پاکستان طالبان سمیت افغانستان کے تمام گروہوں سے اچھے تعلقات استوار کرنے کی کوشش کررہا ہے، توقع کرتے ہیں وہ ہماری بات پر توجہ دیں گے اور وہ لوگ جو پاکستان کو نشانہ بناتے آئے ہیں وہ ان کی بیخ کنی کریں گے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں پاور شیئرنگ کا فیصلہ افغانوں کا ہے، انہوں نے یہ فیصلہ کرنا ہے ، یہی قیادت کی آزمائش ہے کہ ان نازک لمحات میں وہ ایک بڑے مقصد کے لیے کتنا لچک دار رویہ اپناتے ہیں جب کہ پاکستان مشورہ دے سکتا ہے ہم نیک نیتی سے ان کی بھلائی میں مشورہ دیتے ہیں اب فیصلہ انہوں نے کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فغانستان میں مختلف نسلی گروپ ہیں انہیں احساس شمولیت دلوایا جائے، ایک عبوری سیٹ اپ بن جائے جو دنیا کو قابل قبول ہو اور اس پر افغان عوام کو بھی اعتماد ہو۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ خوش آئند بات ہے کہ گفت و شنید کا آغاز ہوا ، اللہ کا کرم ہے کہ کابل کے ٹیک اوور میں خون خرابہ نہیں ہوا، یہ مثبت چیزیں ہیں، طالبان کی لیڈر شپ اور دیگر افراد کی گفت و شنید ہورہی ہے، میری شمالی اتحاد کے رہنماؤں سے ملاقات ہوئی وہ بھی جامع سیٹ اپ کے حامی تھے، اب اس کی تفصیلات انہیں طے کرنا ہیں۔

افغانستان کی جیلوں میں موجود لوگوں سے متعلق بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں جیل میں کئی خطرناک لوگ بھی تھے جو آزاد ہوگئے ہیں اور وہ کوئی کارروائی کرسکتے ہیں، اس کا خطرہ موجود ہے، اس کے بہت خطرناک نتائج ہوسکتے ہیں، یہ چیلنجز ہمارے سر پر منڈلا رہے ہیں، ہم اپنے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے کوشش کررہے ہیں کہ مثبت کردار ادا کریں۔

مشہور خبریں۔

افغان مہاجرین کی باوقار وطن واپسی، حکومت پاکستان کی اولین ترجیح

?️ 11 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) حکومتِ پاکستان کی جانب سے افغان مہاجرین کی

جرمنی نے شامی اسد کے حامی شخص کو عمر قید کی سزا سنادی

?️ 4 جون 2025سچ خبریں: جرمنی کی ایک عدالت نے شام کے سابق صدر بشار

جو بائیڈن نے اسرائیل اور نیٹو کے لیئے امریکی سینیٹ میں اپنے سفیروں کی لیسٹ پیش کردی

?️ 16 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل، نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی

ریاست کے خلاف بغاوت کرنیوالوں کو سیاست کا حق ملے گا نہ معافی، رانا ثنا اللہ

?️ 5 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب

صیہونیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے پورے خطے کو متحد ہونا چاہیے: حزب اللہ

?️ 24 دسمبر 2025سچ خبریں: لبنانی پارلیمان میں حزب‌الله کے سینئر نمائندے حسن فضل‌الله نے دوحہ

بائیڈن کے منصوبے پر حماس اور تل ابیب کا ردعمل کیا ہے؟

?️ 5 جون 2024سچ خبریں: قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے غزہ کے

اردوغان: حماس کا ردعمل دیرپا امن کے لیے تعمیری اور اہم قدم ہے

?️ 4 اکتوبر 2025سچ خبریں: ترک صدر نے تحریک حماس کے حالیہ مؤقف کا خیر

جنگ بندی سے جنگ کے معاشی مسائل بے نقاب

?️ 30 جنوری 2025سچ خبریں: اقتصادی اخبار Calcalist نے بدھ کے روز اپنے شمارے میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے