?️
اسلام آباد (سچ خبریں) کالعدم تحریک لبیک کے خلاف ملک بھر میں پولیس نے لگایا کریک ڈاون جس کے متعلق وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری نے اپنی ایک پیغام میں تفصیلات سے آگاہ کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ کریک ڈاون کے دوران ملک بھر سے 200 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
جبکہ سندھ سے 200 سے زائد اور خیبرپختونخواہ سے 300 سے زائد افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پرتشدد اور شرپسندانہ واقعات میں ملوث افراد کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچائیں گے، ان عناصر کے خطرناک عزائم کو ناکام بنایا گیا۔
دوسری جانب تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم جماعتوں اور تنظیموں کی فہرست میں شامل کر دیا گیا۔ نیشنل کاؤنٹر ٹرارزم اتھارٹی (نیکٹا) کی جانب سے کالعدم جماعتوں کی فہرست میں ٹی ایل پی کو 79 ویں نمبر پر شامل کیا گیا۔
کالعدم تنظیموں کی فہرست میں شمولیت کے بعد تحریک لبیک پاکستان کو فنڈز دینے پر پابندی عائد ہو گی۔ ٹی ایل پی کو خیرات، امداد دہشتگردوں کی مالی معاونت کے مترادف ہوگی۔ نیکٹا، وزارت داخلہ نے ٹی ایل پی کے اثاثوں کے تعین کیلئے چیف سیکرٹریز کو خطوط بھجوا دیئے۔ جس میں کہا گیا کہ ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے ٹی ایل پی کے اثاثوں کا تعین کیا جائے۔
یاد رہے کہ دو روز قبل حکومت پاکستان نے مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کا اعلان وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک پاکستان پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت کیا گیا۔اُن کا کہنا تھا کہ سیاسی حالات کی وجہ سے نہیں تحریک لبیک کے کردار کی وجہ سے پابندی لگائی جارہی ہے، یہ فیصلہ اینٹی ٹیرارزم ایکٹ 1997ء 11 (بی) کے تحت کیا گیا۔
اس فیصلے کے بعد گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے سرکولر سمری کے ذریعے تحریک لبیک پر پابندی کی منظوری دی۔ کابینہ سے منظوری بعد وفاقی وزارت داخلہ نے ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دینے کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت کے چھ کے قریب اداروں نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو پاکستان کی قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا۔ ٹی ایل پی کے حالیہ احتجاج کے نتیجے میں نیکٹا، محکمہ داخلہ پنجاب، اسپیشل برانچ پولیس، انٹیلی جنس بیورو اور وزارت داخلہ اور خارجہ امور نے ٹی ایل پی کو دہشت گردی کا نیا دور قرار دیتے ہوئے اسے سیاسی تشدد اور قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا تھا۔


مشہور خبریں۔
شرمین عبید چنائے ’اسٹار وارز‘ فلم کی ہدایت کاری کریں گی
?️ 8 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) لکاز فلم کمپنی نے بہت ہی دلچسپ اعلان کیا
اپریل
غزہ کی پٹی پر فلسطینیوں کی تباہ کن صورتحال
?️ 12 جولائی 2025سچ خبریں: شفا کلینک کے ڈائریکٹر محمد ابوسلمیہ نے زور دے کر
جولائی
مغربی کنارے میں ایک بار پھر صیہونی جارحیت؛مجاہدین کا دندان شکن جواب
?️ 3 اگست 2023سچ خبریں: فلسطینیوں کے خلاف اپنے جابرانہ اقدامات کے تسلسل میں صیہونی
اگست
یورپی رہنما خاموشی سے اپنے آقا کے قدموں میں دم ہلائیں گے: پیوٹن
?️ 3 فروری 2025سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اتوار کے روز ایک تقریر
فروری
یوم نکبہ/ فلسطین کی تاریخ کے تباہ کن دن کیا ہوا؟
?️ 19 مئی 2023سچ خبریں:یوم نکبہ (15 مئی 1948) جس کی 75ویں برسی کے ایام
مئی
قطر کی شدید تنقید،نتن یاهو کی جنوبی شام میں موجودگی پر عالمی برادری سے اقدام کا مطالبہ
?️ 22 نومبر 2025 قطر کی شدید تنقید، نتن یاهو کی جنوبی شام میں موجودگی
نومبر
کالعدم جماعت نے تشدد کا راستہ اختیار کیا: اسدعمر
?️ 28 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا
اکتوبر
پاکستان کا دوسرا سی ون تھرٹی طیارہ امداد لیکر قندھار روانہ
?️ 10 ستمبر 2021اسلام آباد/کابل (سچ خبریں) افغان عوام کی امداد کے پیش نظر پاکستان
ستمبر