?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے گزشتہ ماہ اعلان کردہ کفایت شعاری کی سخت پالیسی کے باوجود ان کی کابینہ میں شامل اراکین اور ماتحت اعلیٰ افسران اس پر عملدرآمد کے لیے رضامند نظر نہیں آرہے۔
وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کی زیر صدارت کفایت شعاری کے اقدامات پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس میں بتایا گیا کہ کابینہ کے ارکان، پارلیمانی سیکریٹریز اور قائمہ کمیٹیوں کے سربراہان کو دی گئی لگژری گاڑیوں میں سے نصف سے زائد کیبنٹ ڈویژن کو واپس نہیں لوٹائی گئیں۔
یہی نہیں بلکہ گزشتہ ماہ وفاقی حکومت کی جانب سے منظور کی گئی کفایت شعاری کی پالیسی کے باوجود بہت سے سینیئر بیوروکریٹس بھی 1800 سی سی سے اوپر کی سرکاری اسپورٹس یوٹیلٹی وہیکلز (ایس یو ویز) اور سیڈان کاریں استعمال کر رہے ہیں۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ اس پالیسی پر اعلیٰ عدلیہ اور پارلیمانی فورمز کی جانب سے بھی عملدرآمد نہیں کیا گیا، تاہم اجلاس کے دوران مسلح افواج میں کفایت شعاری کے اقدامات پر عمل درآمد کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی گئی۔
دوسری جانب پیٹرولیم ڈویژن نے ’پیٹرولیم سیکٹر کے لیے اسٹریٹجک روڈ میپ‘ کے موضوع پر ایک ورکشاپ کے لیے تاریخی تخت بابری (کلر کہار) میں تین روزہ تقریب کا اہتمام کررہی ہے، اس حوالے سے پیٹرولیم ڈویژن نے کراچی اور کوئٹہ میں پبلک سیکٹر کے آئل اور گیس کے اداروں اور کمپنیوں کے 40 سے 80 کے قریب مخصوص افراد کو بذریعہ پرواز پہنچنے کی ہدایت دی جبکہ اسلام آباد سے پورا پیٹرولیم ڈویژن اور اس سے وابستہ محکمے شرکت کریں گے۔
اخراجات کو بانٹنے کے لیے تمام ایگزیکٹوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے متعلقہ اداروں کے اکاؤنٹس سے فضائی سفر، لاجسٹک سپورٹ اور رہائش کے لیے ادائیگی کریں۔
ترجمان پیٹرولیم ڈویژن ریٹائرڈ کیپٹن شہباز نے تصدیق کی کہ ’اسٹریٹجک روڈ میپ ڈویلپمنٹ ورکشاپ‘ پیٹرولیم ڈویژن کی تنظیموں کی ایک محدود تقریب ہوگی۔
انہوں نے کُل اخراجات کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ’اخراجات کم سے کم ہی ہوں گے‘، دلچسپ بات یہ ہے کہ او جی ڈی سی ایل اور کچھ دیگر کمپنیوں کے پاس اپنی عمارتوں میں ہی وسیع کانفرنس ہال موجود ہیں۔
باخبر ذرائع کے مطابق اسحٰق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں پیش کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ کابینہ کے ارکان یا دیگر عہدیداروں کی جانب سے 30 لگژری گاڑیوں میں سے 14 واپس کر دی گئی ہیں جبکہ 16 ابھی بھی ان کے زیرِاستعمال میں ہیں۔
تاہم فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کابینہ کے ارکان کی اکثریت نے لگژری گاڑیاں واپس کر دی ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں بقیہ لگژری گاڑیوں کی واپسی پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور کابینہ ڈویژن کو فیصلے پر سختی سے عمل درآمد کرنے اور لگژری گاڑیوں کو 3 روز کے اندر واپس کرنے کی ہدایت کی گئی، اجلاس میں سیکیورٹی گاڑیوں کے استعمال سے دستبرداری پر بھی غور کیا گیا اور فیصلے کو صحیح معنوں میں باقاعدہ طور پر نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ اجلاس میں کچھ افسران کی جانب سے 1800 سی سی سے اوپر کی ایس یو وی/سیڈان کاروں کے استعمال پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا اور تمام حکام کو ہدایت کی گئی کہ سرکاری اہلکاروں کی جانب سے ان تمام گاڑیوں کا استعمال فوری طور پر روک دیا جائے’۔
بیان میں کہا گیا کہ ’اجلاس میں وزارت قانون و انصاف کو یہ کام سونپا گیا کہ وہ عدلیہ میں کفایت شعاری کے اقدامات پر عمل درآمد کی تجویز دینے کے لیے اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کرے اور وقت اور اخراجات بچانے کے لیے تمام اجلاسوں کے لیے ٹیلی کانفرنسز کے استعمال کے حوالے سے چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی سے رجوع کرے۔
وزارت برائے بین الصوبائی روابط نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ اس نے پہلے ہی صوبائی حکومتوں سے اپنے اپنے دائرہ اختیار میں اسی طرح کے کفایت شعاری کے اقدامات کے نفاذ کے لیے رابطہ کرلیا ہے۔
اجلاس میں دفتری اوقات کار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ یکم رمضان سے دفتری اوقات صبح 7:30 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک اور جمعہ کو 12:30 بجے تک ہوں گے، کابینہ کے فیصلے کے مطابق گرمیوں کے مکمل موسم میں ان اوقات کی پابندی کی جائے گی اور اس حوالے سے جلد نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
مصطفیٰ کمال کا حکومت سے این ایف سی فنڈز براہ راست اضلاع کو دینے کا مطالبہ
?️ 4 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) متحدہ قومی مومنٹ ( ایم کیو ایم پاکستان)
ستمبر
طوفان الاقصی سے صرف ایک ہفتے قبل غزہ کے لیے تیار کیا گیا صیہونی منصوبہ
?️ 27 نومبر 2024سچ خبریں:تحقیقات کے مطابق، صہیونی ٹیلی ویژن چینل کی ایک رپورٹ نے
نومبر
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے پاکستان کے عزم کو پوری دنیا میں سراہا گیا: دفتر خارجہ
?️ 28 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے
مارچ
اسرائیل کی جانب سے میڈیا عمارت پر دہشت گردانہ حملہ جنگی جرائم کا سب سے بڑا ثبوت
?️ 16 مئی 2021(سچ خبریں) اسرائیلی فورسز نے غزہ سٹی میں مہاجر کیمپ پر اندھادھند
مئی
26ویں ترمیم کی بنیاد ایک خط ہے جس نے ملک کا نظام بدل دیا، جسٹس محسن اختر کیانی
?️ 28 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر
جنوری
ایف اے ٹی ایف کے تحت حکومت تمام صارفین کو رقم ادا کرے گی
?️ 25 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے
مارچ
افغانستان میں بہتا افغان شہریوں کا خون اور امریکا-طالبان کی ناکام امن کوششیں
?️ 10 مئی 2021(سچ خبریں) افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا شروع ہو جانے کے
مئی
حکومت نے بجلی بحران پر قابو پانے کا آسان حل ڈھونڈ لیا
?️ 26 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق حکومت نے پاور پلانٹس کو
جون