?️
اسلام آباد (سچ خبریں)  کابل ائیرپورٹ پر سکیورٹی کی غیر یقینی صورتحال پر پاکستان کی قومی ائیرلائن پی آئی اے کا کابل آپریشن معطل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کابل ائیرپورٹ پر سکیورٹی اور ائیرپورٹ عملہ نہیں ہے اور رن وے پُر ہجوم ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق مسافروں، عملے اور اثاثوں کی حفاظت کی خاطر پروازیں غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی ہیں۔
پی آئی اے نے فیصلہ وزارت خارجہ اور افغان سول ایوایشن سے مشاورت کے بعد کیا۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز طالبان کے دارالحکومت میں داخلے کے بعد غیریقینی کی صورتحال کے پیش نظر کابل انتظامیہ نے پی آئی اے حکام کوخصوصی پروازوں کی اجازت دی گئی تھی۔ جس کے بعد افغانستان سے امریکہ اور اتحادی افواج کی واپسی کے بعد طالبان کے بڑھتے ہوئےکنٹرول کے باعث پھنسے ہوئے غیر ملکیوں کو نکالنے کے لیے پی آئی اےکا آپریشن شروع ہوا اور آپریشن کے پہلے مرحلے میں کابل سے 2 خصوصی پروازوں کے ذریعے غیر ملکیوں کو اسلام آباد پہنچا دیا گیا ۔
جبکہ آج صبح پاکستان کی قومی ائیرلائن پی آئی اے نے کابل سے مزید پروازیں چلانے کا اعلان کیا تھا۔ پی آئی اے حکام نے کابل کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر آپریشن میں مزید اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پی آئی اے حکام نے آج 16 اگست کو افغانستان کے شہر کابل کے درمیان 3 اضافی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ، ان تین پروازوں کے ذریعے 900 کے قریب پاکستانیوں اور دیگر غیر ملکیوں ککو کابل سے نکالا جائے گا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق پی آئی اے حکام نے پاکستانی وزارت خارجہ کے توسط سے مزید خصوصی پروازوں کی اجازت بھی طلب کر لی ہے، اس سلسلے میں پی آئی اے انتظامیہ کئی ممالک کے سفارتخانوں، بین الاقوامی کمپنیوں اور خبر رساں اداروں کی مدد کے لیے بھی ان سے رابطے میں ہے۔ پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ قومی ایئر لائن کا کابل میں عملہ فعال اور قومی جذبے سے سرشار اپنا کام سرانجام دے رہا ہے، پی آئی اے کا مقامی عملہ پاکستانی سفارتخانے کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کررہا ہے جبکہ تمام پاکستانی شہری پاکستانی سفارت خانے یا پی آئی اے کے کابل میں موجود عملے سے رابطہ کریں تاکہ انہیں آنے کے لیے کسی قسم کی مشکلات درپیش نہ ہو۔


مشہور خبریں۔
یمنی افواج کا امریکی جنگی جہاز خلاف ڈرون اور میزائل حملہ
?️ 4 اپریل 2025 سچ خبریں:یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے اعلان
اپریل
آصف علی زرداری کی سندھ وپنجاب حکومت میں تناؤ کم کرنے کیلئے محسن نقوی کو کردار ادا کرنے کی ہدایت
?️ 7 اکتوبر 2025کراچی: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی وزیر داخلہ
اکتوبر
کابل میں 2خواتین جج ہلاک
?️ 17 جنوری 2021سچ خبریں:افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ججوں کی ایک گاڑی پر دہشتگردانہ
جنوری
واٹس ایپ کا چیٹس سے متعلق اہم فیچر کا اعلان
?️ 7 دسمبر 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) واٹس ایپ نے صارفین کے لئے ایک اہم فیچر
دسمبر
کوئی شواہد نہیں کہ سائفر عمران خان کے قبضے میں تھا، اسلام آباد ہائی کورٹ
?️ 1 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سائفر کیس میں ایک نیا موڑ سامنے آیا
مئی
صیہونی حکومت کی ایلون مسک کو دھمکی!
?️ 29 اکتوبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں صیہونی افواج کے محدود زمینی آپریشن
اکتوبر
سینیٹ میں انتخابات کے التوا کی ایک اور قرارداد جمع
?️ 12 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی ایوان بالا میں انتخابات کے التوا
جنوری
ٹرمپ: غیر ملکی کمپنیوں کو امریکی امیگریشن قوانین کا احترام کرنا چاہیے
?️ 8 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہنڈائی فیکٹری پر امیگریشن افسران
ستمبر