ڈینگی پر بھی قابو پایا جاسکتا ہے: شیخ رشید

وزیر داخلہ کی صحافی اطہر متین کے قتل کی شدید مذمت

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ڈینگی پر بھی قابو پایا جا سکتا ہے اگر ہم کورونا جیسے موذی مرض کا مقابلہ کرسکتے ہیں تو ڈینگی کا مقابلہ کیوں نہیں کر سکتے۔ ڈینگی کے مرض سے بچنے کے لیے عوام میں آگاہی مہم چلائی جائے اور ایسے عوام کو ختم کرنے کی ضرروت ہے جن سے ڈینگی پھیل رہا ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی کے ڈینگی وارڈ کا معائنہ کیا، راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے وزیر داخلہ کو ڈینگی مرض سے متعلق بریفنگ دی۔اس موقع پر شیخ رشید نے اسپتال انتظامیہ کو ہدایت دی کہ ڈینگی کے مرض سے بچنے کے لیے عوام میں آگاہی مہم چلائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ڈینگی مرض پیدا کرنے والے عوامل کو ختم کرنے کی ضرورت ہے، ضلعی انتظامیہ اور صحت کے اداروں سے مل کر لائحہ عمل ترتیب دیا جائے۔واضح رہے کہ ملک بھر میں ڈینگی کے کیسز اور اموات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے  125  کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو کہ  اب تک کے سب سے زیادہ کیسز ہیں جس کے بعد دارالحکومت میں ڈینگی کےکُل کیسز 1528 ہوگئے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ( ڈی ایچ او ) کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد کے دیہی علاقوں سے ڈینگی کے 78 کیسز سامنے آئے ہیں، ان علاقوں میں ابتک 1015 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوچکی ہے

مشہور خبریں۔

چین  نے مصنوعی چاند بنانے پر کام شروع کر دیا

?️ 16 جنوری 2022بیجنگ(سچ خبریں) چین نے مصنوعی چاند بنانے پر کام شروع کر دیا

پنجاب حکوت میں تبدیلی سے پورے ملک پر گرفت کمزور ہوسکتی ہے

?️ 29 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے

صیہونیوں کی مراکش میں ہتھیاروں کی فیکٹری لگانے کی کوشش

?️ 10 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ایک عہدیدار نے اعلان کیا کہ اس حکومت

عراقی فوجی گاڑی پر بم دھماکہ؛5 اہلکار شہید

?️ 9 فروری 2022سچ خبریں:عراق کے صوبہ الانبار میں عراقی فوجیوں کو لے جانے والی

الحشد الشعبی کے ٹھکانے پر راکٹ حملہ

?️ 18 اپریل 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صوبہ کرکوک میں عوامی

سید حسن نصراللہ کی تدفین میں شرکت کرنے کے جرم میں برطانوی پروفیسر گرفتار

?️ 1 مارچ 2025 سچ خبریں:برطانوی جامعہ شناس اور محقق پروفیسر ڈیوڈ ملر نے انکشاف

سویڈن اور لتھوانیہ کے درمیان زیر سمندر فائبر آپٹک کیبل کو نقصان

?️ 27 جنوری 2025سچ خبریں:سویڈن اور لتھوانیہ کے درمیان زیر سمندر فائبر آپٹک کیبل کو

گینٹز کی نیتن یاہو سے سیاست چھوڑنے کی اپیل

?️ 5 مئی 2023سچ خبریں:سابق صیہونی وزیر جنگ نے اس حکومت کے وزیر اعظم سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے