?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کو دھمکی دینے والے امریکی عہدیدار کا نام بتا دیا۔رپورٹس کے مطابق ڈونلڈولو امریکی عہدیدار جس نے پاکستان کو دھمکی دی تھی وہ گذشہ روز بھارت کے دورے پر پہنچے جہاں صحافیوں نے ان سے سوال کیا کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں آپ نے پاکستانی سفیر کو دھمکی آمیز پیغام دیا تاہم انہوں نے اس کی تردید کی نہ تصدیق اور کوائی جواب نہیں دیا۔
ڈونلڈولو سے صحافیوں نے سوال کیا کہ وزیراعظم پاکستان کہتے ہیں آپ نے پاکسانی سفیر کو پیغام دیا ‘عمران خان نے کہا کہ آپ نے پیغام دیا ہے کہ عدم اعتماد ناکام ہوئی تو پاکستان کو مشکلات ہوں گی۔صحافی نے سوال پوچھا کہ کیا آپ نے پاکستان پیغام دیا تھا کہ عمران خان رہے تو پاکستان کو مشکلات ہوں گی، امریکی عہدیدار نے پاکستان کے الزامات پر تردید نہیں کی۔
تاہم یہ ضرور کہا کہ پاکستان کی صورتحال کو غور سے دیکھ رہے ہیں۔پاکستان میں آئینی اور قانونی عمل کی حمایت اور احترام کریں گے۔قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کو دھمکی دینے والے امریکی عہدیدار کا نام بتا دیا۔انہوں نے پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سفیر سے امریکی عہدیدار ڈونلڈو نے ملاقات کی تھی، ڈونلڈو امریکا کا اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ فار ساؤتھ اینڈ سینٹرل ایشیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میرے خلاف تحریک عدم اعتماد غیر ملکی ایجنڈا تھا۔ اللہ کا شکر ہے ملک کے خلاف سازش ناکام ہو گئی۔بیرونی طاقتوں کا پلان کیا گیا ایجنڈا اسپیکر نے مسترد کر دیا،قوم اس طرح کی سازش کامیاب نہیں ہونے دے گی۔انہوں نے قومی سلامتی کمیٹی نے واضح طور پر کہا بیرونی سازش ہے ، قومی سلامتی کمیٹی میں آرمی چیف سمیت تمام سروسز چیف تھے، تحریک عدم اعتماد بیرون ملک سازش تھی ،یہ سارا ایک کنکشن تھا قوم کو کہتا ہوں الیکشن کی تیاری کریں۔


مشہور خبریں۔
شامی حکومت نے اسرائیل کے ساتھ سکیورٹی معاہدے کی خبروں کی تردید کر دی
?️ 25 اگست 2025شامی حکومت نے اسرائیل کے ساتھ سکیورٹی معاہدے کی خبروں کی تردید
اگست
فوج مداخلت نہیں کرے گی:آرمی چیف
?️ 23 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ
مارچ
پاکستان نے کویتی ائیرلائنز پر پابندی کا عندیہ دے دیا
?️ 21 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان نے پی آئی اے کو فلائٹ آپریشن کی
ستمبر
اتحادی ہتھیاروں کی آمد کے چند ماہ بعد یوکرین حملے کے لیے تیار
?️ 16 فروری 2023سچ خبریں:یوکرین کے وزیر دفاع الیکسی ریزنکوف نے بدھ کے روز دعویٰ
فروری
جو بائیڈن انتظامیہ نے دوسرے ممالک میں ڈرون حملوں کے حوالے سے اہم اعلان کردیا
?️ 10 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) جو بائیڈن انتظامیہ نے دوسرے ممالک میں ڈرون حملوں
مارچ
عراق شام سرحد پر امریکی اڈے میں دھماکہ
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:عراقی ذرائع نے شام کی سرحد کے قریب واقع ایک امریکی
جولائی
صیہونی سعودی دوستی کی امریکی کوشش
?️ 25 جون 2022سچ خبریں:امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ بائیڈن کے خطے کے
جون
عمران خان کی گرفتاری حل نہیں ہے۔
?️ 13 ستمبر 2022سکھر: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید شاہ کا کہنا ہے
ستمبر