ڈالر کی قیمت میں اضافہ

?️

کراچی: (سچ خبریں) ایف اے پی  کے جاری کردہ ریٹس کے مطابق آج انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔
انٹربینک میں ڈالر2 روپے8 پیسے کے اضافے سے 225 روپے 50 پیسے پر پہنچ گیا. ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے انٹربینک میں ڈالر 2روپے8پیسے مہنگا ہوگیا فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک میں ڈالر225روپے50پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے.
گزشتہ روز بھی انٹربینک میں ڈالر دو روپے کے بڑے اضافے کے بعد 223روپے42 پیسے پر بند ہوا تھا اس سے ایک روز قبل بھی ڈالر مہنگا ہونے کا رجحان دیکھا گیا تھا منگل کوڈالر کی قیمت میں ایک روپے 56 پیسے اضافہ ہواتھا گزشتہ روزمارکیٹ کی صورتحال پرفاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان کا کہنا تھا کہ ڈالر عالمی سطح پر مستحکم ہو رہا ہے، گزشتہ چند ہفتوں میں دنیا کی 40 کرنسیوں کے مقابلے میں اس کی قدر میں اضافہ ہوا ہے اور اس پیش رفت کے اثرات پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں بھی دیکھے جا رہے ہیں.
ملک بوستان کا کہنا تھا کہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ 8 روپے مہنگا ہے، انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ اس فرق کو کم کرنے کے لیے اقدامات کرے انہوں نے کہا کہ حکومت کو اپنے سفارتی ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی حکومت کے اس قانون کو ختم کرنے کے لیے مذاکرات کرنے چاہیں جس کے تحت پاکستان سے آنے والے تمام مسافروں کو 5 ہزار درہم نقد رقم لے جانے کا پابند کیا گیا ہے.
انہوں نے کہا کہ اگر دوست ممالک کی جانب سے اعلان کردہ 4 ارب ڈالر فوری طور پر پاکستان کو مل جاتے ہیں تو اس سے روپے پر دباﺅکم ہوگا اور اس کی قدر کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی بدھ کے روز ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران روپے کی قدر میں ایک روپے 78 پیسے کی کمی واقع ہوئی صبح 11 بج کر 26 منٹ کے قریب، کل کے 223روپے 42 پیسے کے کلوزنگ ریٹ کے مقابلے میں ڈالر 225روپے 20 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا تھا گزشتہ سیشن میں بھی روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 2 روپے کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

ہم قدس کے مکینوں کے گھروں کی تباہی اور قابضین کی سلامتی کو توڑنے کا جواب دیں گے

?️ 16 فروری 2023سچ خبریں:استقامتی گروہ عرین الاسود نے صیہونی حکومت کے جرائم اور جارحیت

جنت مرزا نے مقبولیت کی دوڑ  میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا

?️ 10 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں)پاکستان کی ٹاپ ماڈل، ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ جنت مرزا

پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے سنجیدہ ہے تو اسپیکر کے دفتر آجائے۔ طارق فضل چوہدری

?️ 30 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے

بیانیے کے ذریعے انتخابات سے پہلے ہی اداروں کو متنازع بنایا جا رہا ہے، راجا پرویز اشرف

?️ 3 دسمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور قومی اسمبلی کے اسپیکر راجا پرویز

روس کے خلاف سائبر حملوں میں اضافہ

?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:روس میں سائبر کرائمز کے قومی رابطہ مرکز کے نائب سربراہ

افغان دراندازی کا مؤثر جواب دیا، دہشتگرد باز نہ آئے تو ختم کر دیں گے۔ رانا ثناءاللہ

?️ 28 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء

افغانستان میں زلزلے سے 200,000 افراد متاثر: ریڈ کراس

?️ 27 جون 2022سچ خبریں:    ریڈ کراس نے افغانستان میں حالیہ زلزلہ سے ہونے

ایران کبھی تسلیم نہیں ہوگا، نہ بمباری بدلے گی حالات، نہ محاصرہ: سابق امریکی اہلکار 

?️ 30 اپریل 2026سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ میں قومی انسداد دہشگردی مرکز کے سابق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے