ڈالر کی قدر میں تاریخی اضافے کی وجہ ڈالر کی افغانستان میں اسمگلنگ ہے

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں تاریخی اضافے کی وجہ ڈالر کی افغانستان میں اسمگلنگ قرار دی ہے دبئی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ملک سے ڈالر افغانستان اسمگل ہورہا ہے جس کے باعث ڈالر کی قدرمیں اضافہ ہوا۔

علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی کو الیکشن کے بجائے شمولیتی حکومت کا مشورہ دیا تھا لیکن وہ نہیں ماننے بلکہ ناراض ہوگئے تھے، اشرف غنی اور ان کے چند دوستوں کے علاوہ سب کو معلوم تھا وہ فرار ہونے والے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور یورپی ممالک پر زور دے رہےہیں کہ وہ افغانستان میں تشکیل پانے والی عبوری حکومت کو تسلیم کریں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم طالبان سے افغانستان میں شمولیتی حکومت کی تشکیل نو کے لیے بات کررہے ہیں، پاکستان کی کوشش ہے کہ افغانستان کی موجودہ حکومت کی مدد کریں۔

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈالر کی قیمت میں غیرمعمولی اضافے کی وجہ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے ڈالر افغانستان میں اسمگل ہورہا ہے جس کے باعث اس کی قدرمیں اضافہ ہوا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ افغانستان کو 5 ارب روپے دینےکا مقصد ہے کہ کابل میں حکومت مستحکم ہو اور تیسری اہم بات یہ ہے کہ ہم تنہا طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے بلکہ خطے کے دیگر ممالک کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

علاوہ ازیں فواد چوہدری نے ملک میں مہنگائی سے معتلق کہا کہ بئی اور برطانیہ میں بھی بہت مہنگائی ہوئی ہے، کورونا سے دنیا بھر کی معیشت کو نقصان پہنچا ہے، پاکستان میں ہم خوش قسمت ہیں کہ جس طرح وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں وبا کا مقابلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان چند ممالک میں شامل ہے جہاں وبا کے اثرات انتہائی محدود رہے، ملک میں گندم، مکئی سمیت دیگر اجناس کی غیرمعمولی پیداوار ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں تعمیراتی صعنت اور ٹیکسٹائل عروج پر ہے، 2018 میں لومز مکمل طور پر بند تھیں لیکن اب 2023 تک آرڈرز لینے کی گنجائش نہیں ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ حالیہ چند ماہ کے دوران شعبہ تعمیرات میں 600 ارب روپے کی سرمایہ کاری ہوئی ہے اور 3 لاکھ نوکریاں فراہم کی ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اگر پاکستان کی معیشت کھڑی ہے تو یہ اوورسیز پاکستانیوں کے زرمبادلہ کی وجہ سے ہے، کابینہ کے ہر اجلاس میں بیرون ملک میں مقیم پاکستان کے مسائل پر بات کی ہے۔

مشہور خبریں۔

حالیہ جنگ بندی حماس کی خالص فتح

?️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں:اے بی سی ویب کے مطابق حالیہ جنگ بندی نے حماس

امریکی پابندیاں ایران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کیوں نہیں کرسکتیں؟

?️ 7 ستمبر 2026سچ خبریں:الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی جانب سے ایران پر

اب وفاقی وزراء انتخابی مہم بھی چلا سکیں گے

?️ 20 فروری 2022اسلام آباد ( سچ خبریں) الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ میں

جنوبی لبنان میں ایک اسکول پر اسرائیلی توپ خانے کا حملہ

?️ 6 جون 2026سچ خبریں: صہیونی حکومت نے اپنے جرائم کی سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے

اسرائیل عارضی جنگ بندی معاہدوں پر پابند نہیں

?️ 26 نومبر 2023سچ خبریں:فلسطینی اسیروں اور آزادی کمیٹی کے سربراہ قدورہ فارس نے اعلان

برطانوی کمپنی کا شیل پاکستان خریدنے میں اظہار دلچسپی

?️ 17 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) شیل پاکستان لمیٹڈ نے کہا ہے کہ برطانوی کمپنی

27 ویں آئینی ترمیم کے بعد 3 اہم آئینی اور عدالتی اداروں کی تشکیل نو کردی گئی

?️ 18 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد اہم

آبنائے تائیوان میں 33 جنگی جہاز اور چینی فوج کے 10 شپ موجود

?️ 27 مئی 2023سچ خبریں:تائیوان کی وزارت دفاع نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے