?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا دورہ چین مکمل ہونے کے بعد دفتر خارجہ نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ پاک ۔ چین سدا بہار دوستی ہمیشہ پھلی پھولی ہے اور مستحکم ہوئی ہے جبکہ علاقائی اور عالمی بدلتی ہوئی صورتحال کے بھی اس پر اثرات نہیں پڑے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنا چین کا دو روزہ دورہ مکمل کرکے وطن واپس روانہ ہوئے، چین میں انہوں نے چینی اسٹیٹ قونصلر اور وزیر خارجہ وانگ ژی سے ملاقاتیں کیں اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور چین دونوں نے سدابہار اسٹریٹیجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
چین کی وزارت خارجہ امور کے ترجمان نے دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات سے متعلق ٹوئٹ میں بتایا کہ ’اس سے ثابت ہوتا ہے کہ چین اور پاکستان ایک دوسرے کے سب سے زیادہ قابل اعتماد اچھے ہمسائے، دوست اور بھائی ہیں‘۔ان کا کہنا تھا کہ ’چین اور پاکستان کی دوستی کبھی نہیں ٹوٹ سکتی‘۔
بیجنگ میں چینی وزارت خارجہ نے وانگ ژی کے حوالے سے کہا ہے کہ چین نئے دور میں مشترکہ مستقبل کے قریب تر برادری کی تعمیر کو فروغ دینے، دونوں لوگوں کو زیادہ سے زیادہ فوائد پہنچانے، زیادہ سے زیادہ شراکت دار بنانے کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔
چین اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70ویں سالگرہ کی نشاندہی کرتے ہوئے وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا کہ دونوں ممالک نے بہت سی مشکلات اور رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے مل کر کام کیا ہے اور تعاون کی ایک سدابہار اسٹریٹجک شراکت قائم کی ہے۔
انہوں یہ ریمارکس چین اور پاکستان وزرائے خارجہ کے ’اسٹریٹجک ڈائیلاگ‘ کے تیسرے دور کے دوران دیے جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے شرکت کی تھی۔
انہوں نے کووڈ 19 کے خلاف جنگ میں دونوں ممالک کے تعاون کے بارے میں بھی بات کی جبکہ دونوں فریقین نے ویکسین نیشنلزم سے متعلق اپنے اعتراضات کو دوہرایا۔
داسو پن بجلی منصوبے پر کام کرنے والے چینی شہریوں پر حملے کے بارے میں بات کرتے ہوئے وانگ ژی نے حملہ آوروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے اور مستقبل میں ہونے والے اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون کا مطالبہ کیا۔انہوں نے متاثرین کے علاج اور سیکیورٹی کو مستحکم کرنے میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
ملاقات کے بعد مشترکہ پریس بریفنگ میں وانگ ژی نے کہا کہ دونوں ممالک چین ۔ پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے اعلیٰ معیار کی تعمیر کو جاری رکھنے، بین الاقوامی اور علاقائی امور میں ہم آہنگی کو مستحکم کرنے پر متفق ہوگئے ہیں۔
انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ افغانستان کے ہمسایہ ممالک کی حیثیت سے چین اور پاکستان دونوں ہی افغانستان کی صورتحال سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی کنیسٹ ممبر: نیتن یاہو کا نیا شن بیٹ چیف مقرر کرنے کا ایک اور مقصد ہے
?️ 2 جون 2025سچ خبریں: اسرائیلی کنیسٹ کے ایک رکن نے انکشاف کیا ہے کہ
جون
لاوروف کا مشرق وسطیٰ میں امریکہ کی پالیسی کے بارے میں انتباہ
?️ 30 دسمبر 2024سچ خبریں: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ایک خصوصی انٹرویو
دسمبر
جانسن نے اپنی الوداعی تقریر میں برطانیہ کی توانائی اور معاشی بحران پر زور دیا
?️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں: اس پوزیشن میں اپنی آخری تقریر میں 10
ستمبر
امریکی لیبر مارکیٹ میں سیاہ فام خواتین ساختی نسل پرستی کا شکار
?️ 11 فروری 2022سچ خبریں:ایک تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ کو امریکی لیبر مارکیٹ
فروری
امریکی حکومت پر دباؤ میں اضافہ؛ احتجاج کرنے والوں نے تارکین وطن کی حراست ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا
?️ 31 مئی 2026سچ خبریں: امریکہ کی امیگریشن پالیسیوں پر بڑھتی ہوئی تنقید کے ساتھ،
مئی
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 35 کروڑ روپے کی مبینہ خوردبرد کا انکشاف
?️ 29 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 35 کروڑ روپے
اپریل
غزہ معاہدے کا اعلان مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن کو یقینی بنانے کا تاریخی موقع ہے
?️ 9 اکتوبر 2025غزہ معاہدے کا اعلان مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن کو یقینی بنانے
اکتوبر
افغانستان میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیو ویکسین پلانے والی تین خواتین کو قتل کردیا
?️ 30 مارچ 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں قتل و غارت جاری ہے اور آئے
مارچ