🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں)پاکستان کی جانب سے چینی کمپنی سائینو ویک سے خریدی گئی کورونا ویکسین کی 20 لاکھ ڈوز پاکستان پہنچ گئی، ایئرپورٹ انتظامیہ نے ویکسین ای پی آئی حکام کے حوالے کر دی ہے جس کے بعد اسے حسب ضرورت کے مطابق صوبوں کے لئے فراہم کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان مختلف کمپنیز کی کورونا ویکسین کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ چین سے کورونا ویکسین کی بھاری مقدار پاکستان پہنچ گئی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پی آئی اے کا طیارہ کورونا ویک ویکسین لیکر اسلام آباد پہنچا ، چین سے کوروناویک ویکسین کی 20 لاکھ ڈوز لائی گئی ہیں، ایئرپورٹ انتظامیہ نے ویکسین ای پی آئی حکام کے حوالے کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق کورونا ویک ویکسین کی فیڈرل ای پی آئی ویئرہاؤس منتقلی جاری ہے ، پاکستان نے کوروناویکسین چینی کمپنی سائینوویک سےخریدی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چین سے 3روزمیں40لاکھ کورونا ویکسین ڈوزلائی گئی ہیں، جن میں سائینوفارم کی20لاکھ اور کوروناویک کی20 لاکھ ڈوز شامل ہیں ، جس کے بعد ملک میں سائینوفارم، کوروناویک،موڈرنا ویکسین کا ذخیرہ جبکہ پاک ویک ویکسین کی 2لاکھ سے زائد ڈوز کا اسٹاک موجودہے۔
ذرائع نے کہا ہے کہ ای پی آئی نےکوروناویک کی صوبوں کوتقسیم کاپلان تیارکرلیا اور صوبوں سے کورونا ویک سمیت سائینوفارم کی ڈیمانڈلسٹ موصول ہوگئی ہے ، جس کے بعد صوبوں کوحسب ضرورت کوروناویک،سائینوفارم ویکسین فراہم کی جائے گی۔
مشہور خبریں۔
15 یورپی ممالک صیہونی حکومت کے تعمیری منصوبے کے مخالف
🗓️ 14 مئی 2022سچ خبریں: پندرہ یورپی ممالک نے جمعہ کے روز عبوری صیہونی حکومت
مئی
امریکی صدر و دیگر حکام مودی کے ساتھ ملاقات میں مسئلہ کشمیر اٹھائیں ، الطاف وانی
🗓️ 16 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں)” کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز “کے چیئرمین
جون
کیا غزہ میں جنگ بندی ہو سکتی ہے؟ امریکہ کیا کہتا ہے؟
🗓️ 5 نومبر 2023سچ خبریں: امریکہ کے صدر نے اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی
نومبر
امریکی سینیٹرز کا روس کے خلاف نئی پابندیوں کا منصوبہ
🗓️ 2 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی سینیٹ کے اراکین نے روس کے خلاف نئی معاشی
اپریل
ایران کے ساتھ سفارت کاری کا موقع اب بھی موجود
🗓️ 4 مارچ 2023سچ خبریں:امریکی معاون نائب وزیر دفاع نے کہا کہ اس ملک کے
مارچ
بھارتی اسمگلنگ کی بڑی کھیپ پکڑی گئی
🗓️ 5 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق کسٹم انٹیلی جنس کی جانب سے لاہور
جولائی
بشار اسد کا زوال ایک خطرناک اور غیر یقینی لمحہ ہے:جو بائیڈن
🗓️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے شام میں مرکزی حکومت کے
دسمبر
صہیونی وزیر کی فلسطینی رہنما کو قتل کی دھمکی
🗓️ 11 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر توانائی نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا
مئی