چینی شہریوں کی سیکیورٹی سے متعلق زمینی صورتحال میڈیا سے کہیں بہتر ہے، وزیر خزانہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب نے آئی ایم ایف کے جاری پروگرام کو آخری قرار دیتے ہوئے ایک مرتبہ پھر امکان ظاہر کیا ہے کہ رواں مالی سال کے آخر تک پانڈا بانڈ کا ابتدائی اجرا متوقع ہے، پاکستان کی آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ کے بعد کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری آئی ہے، پاکستان میں چینی شہریوں کے لیے سیکیورٹی اقدامات جاری ہیں، زمینی صورتحال میڈیا سے کہیں بہتر ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب نے نکی ایشیا اخبار کو انٹرویو میں کہا کہ رواں مالی سال کے آخر تک پانڈا بانڈ کا ابتدائی اجرا متوقع ہے۔

وزیرخزانہ نے عالمی ایجنسیوں سے ”بی“ ریٹنگ کی توقع کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ کے بعد پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگز میں بہتری آئی ہے۔

محمد اورنگزیب نے ہانگ کانگ میں پاکستانی چینی مشترکہ منصوبےکی لسٹنگ کی توقع کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین مشترکہ منصوبےسروس لانگ مارچ کی ہانگ کانگ میں لسٹنگ متوقع ہے۔

وزیرخزانہ نے پاکستانی کمپنیوں کے لیے مزید لسٹنگز کے امکانات اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کی اہمیت پر بھی زور دیا اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کو اہم قرار دیا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان میں چینی شہریوں کے لیے سیکیورٹی اقدامات جاری ہیں، پاکستانی حکومت چینی شہریوں سمیت تمام غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کو اعلیٰ سطح پر اہمیت دیتی ہے، زمینی صورتحال میڈیا سے کہیں بہتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقتصادی اصلاحات سے مہنگائی میں نمایاں کمی آئی ہے، وزیر خزانہ نے اقتصادی اصلاحات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق اصلاحات کا عمل مکمل ہوجائے گا، انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا۔

واضح رہے کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے گزشتہ دنوں ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اپنی مارکیٹ کو چین کی کیپٹل مارکیٹ سے مزید ہم آہنگ کرنے کے لیے جون کے اوائل تک یوآن پر مبنی پانڈا بانڈ جاری کرے گا، اس اقدام سے بیجنگ کو کرنسی کے استعمال کو بڑھانے میں مدد ملے گی، پاکستان چینی سرمایہ کاروں سے 20 سے 25 کروڑ ڈالر اکٹھا کرنے کا خواہش مند ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا تھا کہ مصر کی طرز پر یوآن بانڈز کے اجرا کی بینک گارنٹی کے لیے ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک سے بات چیت چل رہی ہے، پاکستان آنے والے مہینوں میں اپنی کریڈٹ ریٹنگ کو سنگل ’بی‘ میں بدلنے کے لیے پرعزم ہے، پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے چینی سرمایہ کاری بہت اہم ہے۔

مشہور خبریں۔

یمن کی تحریک انصار اللہ کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیاں

?️ 13 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی وزارت خزانہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا

زلزلے سے ترکی کو 34 ارب ڈالر کا براہ راست نقصان

?️ 28 فروری 2023سچ خبریں:عالمی بینک کے ترک محکمہ کے ڈائریکٹر ہمبرٹو لوپیز نے حالیہ

صہیونی اعلیٰ افسر کے دفتر میں سننے کے آلات دریافت

?️ 10 مئی 2022سچ خبریں:ایک اعلیٰ سطحی صیہونی شخصیت کے دفتر میں وائر ٹیپس کی

دیوانیہ اور الانبار میں امریکی فوجی لاجسٹک قافلوں کو نشانہ بنایا گیا

?️ 9 جنوری 2022سچ خبریں:  رپورٹ کے مطابق اتوار کو عراق میں چار امریکی فوجی

حزب اللہ کے کون سے ہتھیار صیہونیوں کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں؟صیہونی فوجی افسر کی زبانی

?️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی غاصب حکومت کے ایک اعلیٰ فوجی افسر نے اس

ٹرمپ کو ایران کے ساتھ جنگ ​​کے خطرے سے بچنے کے لیے تہران کو رعایت دینا ہوگی

?️ 21 مارچ 2026سچ خبریں: دی انڈیپینڈنٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں تجزیہ کیا ہے

سعودی اور امریکی مشترکہ فوجی مشقیں

?️ 11 اگست 2022سچ خبریں:سعودی عرب اپنی افواج کی جنگی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے

اسرائیل نے دنیا کے کئی ممالک الیکٹرانک آلات میں بم نصب کیا:موساد کے سابق سربراہ

?️ 1 نومبر 2025اسرائیل نے دنیا کے کئی ممالک الیکٹرانک آلات میں بم نصب کیا:موساد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے