?️
پشاور: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے الزام عائد کیا ہے کہ ملک میں چینی کی ذخیرہ اندوزی کی جارہی ہے، چینی اسکینڈل میں شریف اور زرداری خاندان ملوث ہیں جنہوں نے اربوں روپے کمائے۔
پشاور ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عمر ایوب نے کہا کہ حکومت نے پہلے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کی، اس کے بعد 5 لاکھ ٹن چینی برآمد کی، ملک میں مہنگائی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ ہزار روپے والا بجلی کا بل 15 ہزار روپے تک جاپہنچا ہے، پیٹرول، گیس اور دیگر اشیا مہنگی ہیں۔
عمر ایوب نے کہا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کے ساتھ جیل میں برا سلوک کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں شہریوں پر فائرنگ کے واقعے پر افسوس ہے اور اظہار مذمت کرتے ہیں، نہتے عوام پر فائرنگ کس نے کی انکوائری کی جائے، عوام پر فائرنگ کا رد عمل انتہائی خراب ہوسکتا ہے، آل پارٹیز کانفرنس میں آپریشن کی مخالفت کی گئی ہے۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ 5 اگست کو پر امن احتجاج ہوگا، احتجاج کے لیے تیاریاں مکمل ہیں، محسن نقوی 450 ارب روپے کی گندم کا حساب دیں، رانا ثنا اللہ انسداد منشیات فورس (اے این ایف) سے یا تو معافی منگوائے یا ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) اے این ایف سے ثبوت مانگیں۔
انہوں نے کہا کہ رانا ثنااللہ اپنے اوپر منشیات کیس پر پہلے پوچھ لیں، پھر بات کریں، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نگران دور حکومت 450 ارب روپے کے گندم درآمد کرنے کے کیس میں ملوث ہیں، اس کے خلاف نیب کا کیس بنتا ہے۔
عمر ایوب نے کہا کہ 5 اگست کے احتجاج میں ہمارے ساتھ اپوزیشن کی کچھ جماعتیں بھی ہوں گی، ہمارا احتجاج پر امن ہوگا، احتجاج کے لائحہ عمل کا اعلان دو سے تین روز میں کیا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
صیہونی بینیٹ کابینہ کی ریل خاتمے کی پٹری پر
?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم بینیٹ کی کابینہ، یا Bennett-Lapid کا اتحاد، اس
جنوری
وائٹ ہاؤس نے اسرائیل کے خلاف پیلا کارڈ اٹھایا
?️ 1 نومبر 2021سچ خبریں:سرخی کے تحت ایگور سبوٹین نے Nezavisimaya Gazeta میں اسرائیل کی
نومبر
صیہونی مذاکرات کے بارے میں جھوٹ کیوں بول رہے ہیں؟
?️ 29 مئی 2024سچ خبریں: تحریک حماس کے قومی تعلقات کے دفتر کے سربراہ حسام
مئی
جاپان میں ٹرمپ کے ساتھ ملاقات پر پوٹن کے ساتھ ایک خاتون مترجم کا راز
?️ 29 ستمبر 2021 سچ خبریں: رائٹرز کے حوالے سے بتایا گیا کہ ٹرمپ کی
ستمبر
ایران کے ساتھ مذاکرات میں کوئی جلدی نہیں: ٹرمپ
?️ 17 جولائی 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ، صدر امریکہ، نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ
جولائی
قدیروف کے تین نو عمر بیٹے یوکرین کی جنگ کے اگلے مورچوں پر روانہ
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں: چیچن کے صدر رمضان قدیروف نے کہا کہ ان کے
اکتوبر
اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس
?️ 27 جولائی 2023سچ خبریں: سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن پاک کی بار بار بے
جولائی
نیٹو دراصل تیسری جنگ عظیم کی آگ بھڑکانے کی کوشش کر رہا ہے: دمتری میدودف
?️ 2 اپریل 2023سچ خبریں:روس کی قومی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین اور ملک کے
اپریل