?️
اسلام آباد(سچ خبریں) جسٹس گلزاراحمد نے ریٹائرمنٹ سے قبل ہی چیف جسٹس ہاؤس خالی کر دیا وہ ریٹائرڈ ججز کیلئے مختص گھرمیں منتقل ہوگئے، چیف جسٹس گلزاراحمد یکم فروری کو مدت مکمل کرکے ریٹائر ہوجائیں گے۔ صدر مملکت نے جسٹس عمر عطا بندیال کو چیف جسٹس پاکستان مقرر کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس گلزاراحمد نے ریٹائرمنٹ سےقبل ہی چیف جسٹس ہاؤس خالی کردیا اور چیف جسٹس ہاؤس سےریٹائرڈججزکیلئےمختص گھرمیں منتقل ہوگئے۔چیف جسٹس نے ذاتی سامان کی منتقلی گزشتہ ہفتے ہی شروع کردی تھی ، چیف جسٹس گلزاراحمد یکم فروری کومدت مکمل کرکے ریٹائر ہوجائیں گے۔
یاد رہے صدر مملکت نے جسٹس عمر عطا بندیال کو چیف جسٹس پاکستان مقرر کیا ، ان کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت کی گئی۔نامزد چیف جسٹس عطا بندیال کی تقریب حلف برداری کی تیاریاں جاری ہے ، تقریب 2 فرروی کو ایوان صدر میں ہوگی، جس میں وہ چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھائیں گے۔
خیال رہے سپریم کورٹ کے جج کی ریٹائرمنٹ کی عمر 65سال مقرر ہے، چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کے بعد سینئر ترین جج کو چیف جسٹس کا عہدہ تفویض کیا جاتا ہے ، جسٹس عمر عطا بندیال سپریم کورٹ سینئر ترین جج ہیں۔جسٹس بندیال 18 ستمبر 2023 کو ریٹائر ہونے تک چیف جسٹس کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔


مشہور خبریں۔
مجھے وزیر خزانہ بنانے کیلئے پارٹی کو بلاول سے مشاورت کی ضرورت نہیں ہے، اسحٰق ڈار
?️ 19 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر خزانہ و مسلم لیگ (ن) کے
جنوری
کیا لندن بھی یوکرین کو ہتھیار دیتا ہے ؟
?️ 5 اکتوبر 2023سچ خبریں:برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے بدھ کے روز یوکرین کو
اکتوبر
انصاراللہ یمن کا صہیونیوں کے لیے دلچسپ پیغام
?️ 6 جنوری 2025سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے سیاسی دفتر کے سینئر رکن حزام
جنوری
ہتھیاروں کے ذخیرے میں کمی کے بارے میں جوزپ بریل کی شکایت
?️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں: روس کے ساتھ جنگ کے لیے یوکرین کو
ستمبر
ایران کے ساتھ جنگ بہت مہنگی پڑے گی؛صیہونی وزارت خزانہ کا انتباہ
?️ 24 دسمبر 2025سچ خبریں:صیہونی وزارت خزانہ نے ایران کے ساتھ ہونے والی ممکنہ جنگ
دسمبر
یورپی جنگجو یوکرائنی تنازع کے سفارتی حل کی راہ میں رکاوٹ ہیں: ماسکو
?️ 10 دسمبر 2025سچ خبریں: روسیہ کے اقوام متحدہ میں مستقل نمائندے واسیلی نیبینزیا نے ایک
دسمبر
تل ابیب کے جنوب میں خوفناک آتشزدگی
?️ 15 نومبر 2021سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے تل ابیب کے جنوب میں خوفناک آگ لگنے
نومبر
بنگلہ دیش میں طلبہ مظاہرے دوبارہ شروع؛ مطالبات؟
?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: بنگلہ دیش میں احتجاجی طلبہ نے اعلان کیا ہے کہ
اگست