?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کے کچھ لوگ چیف جسٹس کو توسیع دینا چاہتے ہیں، توسیع دینے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق یہ بیان نیا نہیں ہے، اس سے قبل بھی کئی وفاقی وزرا یہ انکشاف کرچکے ہیں۔
3 مئی کو نجی ٹی وی کے ٹاک شو ’آج شاہزیب خانزاہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ایک وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا تھا کہ چیف جسٹس کی مدت ملازمت سے متعلق تجاویز گردش کر رہی ہیں جسے یکسر مسترد نہیں کروں گا، وزیر اعظم نے ججوں کی تعیناتی کے لیے آئینی ترمیم کی ہدایت کردی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ انہیں ابھی تک بطور وزیرقانون کام کی ہدایت نہیں ملی
تاہم اب ایک بار پھر یہ خبریں میڈیا پر گردش کرنے لگی ہیں، قمر زمان کائرہ نے ڈان کے پروگرام ’دوسرا رخ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی طرف سے کچھ لوگوں کے چیف جسٹس کو توسیع دینے کے اشارے ہیں
انہوں نے مزید کہا کہ یہ پہلے سے ایک رائے تھی کہ سپریم کورٹ کے ججز کی عمر 68 اور ہائی کورٹس کے ججز کی عمر 65 سال کی جائے، چیف جسٹس کو توسیع دینے کا فیصلہ بڑا سوچ سمجھ کر کرنا چاہئے۔
قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ وکلا کے اندر سے کچھ لوگوں کا خیال یہ بھی ہے کہ ہائی کورٹ کے ججز کی عمر 65 سال کی جائے تاکہ سب کو برابر مواقع ملیں۔
تاہم انہوں نے کہا کہ اس پر کوئی سنجیدہ بحث شروع نہیں ہوئی نہ قانون سازی آئی ہے، چیف جسٹس کو توسیع دینے پر پیپلزپارٹی کی رائے دینا قبل از وقت ہوگا، یہ معاملہ ابھی ایجنڈے کا حصہ نہیں ہے۔’
یاد رہے کہ مارچ 2024 کے آخر میں یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ موجودہ چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی مدت ملازمت 3 سال کرنے پر غور کیا جارہا ہے تاہم وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے اِن میڈیا رپورٹس کو مسترد کردیا ہے۔
عطااللہ تارڑ نے کہا تھا کہ چیف جسٹس کے عہدے کی میعاد میں توسیع کی نہ تو کوئی تجویز زیر غور ہے اور نہ ہی ایسا کوئی دستاویز دیکھنے میں آیا ہے۔
مشہور خبریں۔
26 ویں آئینی ترمیم سے عام آدمی کو عدالتوں سے جلد انصاف ملے گا، وزیراعظم
?️ 22 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے
اکتوبر
’ڈراموں میں اداکاروں کا نکاح اصل ہوتا ہے‘، اسکالرکی ویڈیو وائرل، اداکاروں کے دلچسپ تبصرے
?️ 28 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سوشل میڈیا پر نجی ٹی وی چینل کے
مارچ
صہیونیوں کی پکڑی گئی تصاویر کے اجراء پر تل ابیب کا ردعمل
?️ 29 جون 2022سچ خبریں: اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے فلسطینی استقامت کے ساتھ صہیونی
جون
حزب اللہ کی صیہونیوں پر کاری ضرب
?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب الله نے ایک بیان میں صیہونی فوجی اڈوں پر
اکتوبر
کیا مسلمانوں کے قبلہ اول کے اوپر سے خطرہ ٹل گیا ہے؟
?️ 23 اگست 2023سچ خبریں: 54 سال قبل 21 اگست 1969 کو ایک صیہونی انتہا
اگست
فلسطینیوں کا قتل عام جاری رکھیں گے:صیہونی وزیر جنگ
?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:انتہا پسند صیہونی وزیر جنگ یواف گیلنٹ نے فلسطینی قوم کو
فروری
جولان کی پہاڑیوں پر شامی فوج کا 8 سال بعد تسلط
?️ 30 ستمبر 2021سچ خبریں: خبر کے ذرائع نے جنوبی مغربی شام میں حوض الیرموک
ستمبر
آسٹریلیا: 16سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کی تجویز
?️ 8 نومبر 2024سچ خبریں: آسٹریلوی وزیراعظم نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے
نومبر