🗓️
اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس کے استعمال کے لیے مختص 2 لگژری گاڑیاں واپس کرنے اور نیلام کرنے کا حکم دے دیا، ان دونوں گاڑیوں میں ایک مرسڈیز بینز اور ایک بلٹ پروف ٹویوٹا لینڈ کروزر شامل ہے۔
کیبنٹ سیکریٹری اسلام آباد اور پنجاب کے چیف سیکریٹریز کو ایک صفحے پر لکھے گئے خط میں سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے ہدایت دی کہ ان گاڑیوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کو انتہائی ضروری پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے استعمال کیا جائے۔
خط میں کہا گیا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے علم میں یہ بات آئی کہ ستمبر 2020 میں سپریم کورٹ نے چیف جسٹس کے لیے ایک نئی مرسڈیز بینز ’2996 سی سی سیڈان (رجسٹریشن نمبر ایس سی 001) خریدی اور حکومتِ پنجاب کی طرف سے بلٹ پروف ٹویوٹا لینڈ کروزر نمبر ایل ای جی-500 خریدی تھی، لینڈ کروزر اس وقت جی او آر لاہور میں سپریم کورٹ ریسٹ ہاؤس میں کھڑی ہے۔
اس میں کہا گیا کہ چیف جسٹس اور ہر جج کو قواعد کے مطابق 2 گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں لیکن چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مرسڈیز سیڈان یا ٹویوٹا لینڈ کروزر استعمال نہیں کی۔
خط میں کہا گیا ہے کہ آئینی اور پبلک آفس ہولڈرز کے استعمال کے لیے امپورٹڈ لگژری گاڑیاں خریدنا محدود عوامی وسائل کا نامناسب استعمال ہے۔
مرسڈیز بینز جسٹس گلزار احمد کے دور میں بطور چیف جسٹس حاصل کی گئی تھی، جسٹس عمر عطا بندیال نے چیف جسٹس بننے کے بعد مرسڈیز بینز استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا، اس کے بجائے انہوں نے تمام اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کو فراہم کی جانے والی ہونڈا سوک کا استعمال کیا۔
سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے کابینہ ڈویژن نے پھر سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو بلٹ پروف بی ایم ڈبلیو ایکس-5 فراہم کی جوکہ ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد حکومت کو واپس کر دی گئی۔
فی الوقت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اپنے سرکاری امور کے لیے ٹویوٹا کرولا استعمال کر رہے ہیں، اس سے قبل چیف جسٹس کے عہدے پر براجمان رہنے والی تمام شخصیات نے عام طور پر اسی طرح کی مرسڈیز بینز گاڑیاں سرکاری امور کے لیے استعمال کی ہیں۔
مشہور خبریں۔
پاکستان کی معیشت میں ایک بڑی کامیابی آئی ٹی کے شعبے میں نظر آرہی ہے
🗓️ 17 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور ترقی اسد عمر نے
نومبر
کیا اسلامی امت صیہونی جال میں پھنس سکتی ہے؟
🗓️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں: پاکستان کی سینیٹ کے نمائندے نے امریکہ اور بعض عرب
اکتوبر
عیدالاضحی پر سمارٹ لاک ڈاون لگ سکتا ہے
🗓️ 8 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے
جولائی
گلگت بلتستان میں ایپکس کمیٹی کا چینی شہریوں کی سیکیورٹی میں اضافے کا فیصلہ
🗓️ 6 جنوری 2023 گلگت بلتستان: (سچ خبریں) اعلیٰ سول اور عسکری حکام پر مشتمل سیکیورٹی
جنوری
دھرنے یا جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے، اسلام آباد انتظامیہ کی درخواست خارج کرنے کی استدعا
🗓️ 5 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک
نومبر
لاپتا افراد کے کیسز کیلئے لارجر بینچ تشکیل کرنے کیلئے چیف جسٹس کو لکھ رہا ہوں، جسٹس محسن اختر
🗓️ 7 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آبادہائیکورٹ نے شاعر احمد فرہاد کی بازیابی
جون
انصار اللہ پیچھے نہیں ہٹے گی کچھ اور سوچو:امریکہ کا سعودی عرب کو حکم
🗓️ 27 نومبر 2021سچ خبریں:یمن کے حالیہ واقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی عرب
نومبر
امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج سے جرمن معیشت پریشان
🗓️ 1 نومبر 2024سچ خبریں: جرمنی کے ڈائی سائٹ میگزین نے اپنے ایک مضمون میں لکھا
نومبر