چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کی تاریخ کے اعلان کے معاملے پر الیکشن ایکٹ میں ترامیم تجویز کر دیں

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے الیکشن کی تاریخ کے اعلان کے معاملے پر الیکشن ایکٹ میں ترامیم تجویز کر دیں۔ چیف الیکشن کمشنر سکند سلطان راجہ نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو خط لکھا ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 57 اور سیکشن 58 میں ترامیم تجویز کر دیں اور کہا گیا کہ ترامیم پارلیمنٹ کے سامنے منظوری کے لیے پیش کی جائیں۔

مجوزہ ترمیم کے مطابق وقتا فوقتا الیکشن کمیشن اس نوٹیفیکیشن کے اجرا کے بعد اس میں ترامیم کر سکے گا ۔ جو الیکشن پروگرام مختلف مراحل میں اعلان کیا گیا ہو گا، الیکشن کمیشن ایک نیا الیکشن پروگرام اور نئی تاریخ بھی دے سکے گا،کمیشن تحریری طور پر اس کی وجوہات اور اپنی رائے بھی دے گا۔

ترمیم کے مطابق الیکشن کمیشن عام انتخابات کی تاریخ یا تاریخوں کا اعلان کرے گا۔

الیکشن کمیشن حلقوں سے نمائندے منتخب کرنے کا کہے گا۔الیکشن کمیشن انتخابات نوٹیفیکیشن کے بعد الیکشن پروگرام میں تبدیلی کر سکے گا۔تجویز میں یہ بھی کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نئی پولنگ تاریخ کے ساتھ نیا الیکشن پروگرام بھی جاری کر سکے گا۔دوسری جانب سینیٹ کے اجلاس میں قومی اسمبلی اور چاروں صوبوں میں بیک وقت انتخابات کرانے کی قرار داد کثرت رائے سے مںظور کر لی گئی ہے،قرار داد سینیٹر طاہر بزنجو نے ایوان میں پیش کی۔

قرارداد میں کہا گیا کہ ملک میں معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے،تمام اسمبلیوں کے انتخابات بیک وقت ہونے بھی ضروری ہیں۔صرف پنجاب میں الیکشن ہونے سے دیگر صوبوں پر منفی اثرات مرتب ہوں گے،قومی اسمبلی سمیت تمام صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ساتھ ہونے سے وفاق مضبوط ہو گا۔

مشہور خبریں۔

پیرس کی سڑکوں پر کیا ہو رہا ہے؟

🗓️ 9 جولائی 2023سچ خبریں: سکیورٹی اداروں کی طرف سے اعلان کردہ پابندیوں کے باوجود

موجودہ دورِ حکومت کی کرپشن کو بھی بےنقاب کیا جائے:عمران خان

🗓️ 2 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے پبلک اکاونٹس کمیٹی کو

سعودی کرسمس / یمنیوں کے لیے 2021 کا المناک اختتام

🗓️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں:عالمی میڈیا نے کرسمس کی تقریبات کو سعودی اصلاحات کے لیے

غزہ میں فوری جنگ بندی

🗓️ 16 نومبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مطابق مالٹا کی جانب سے

اردوغان نے 5 سال بعد سعودی عرب کا سفر کیا

🗓️ 29 اپریل 2022سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان پانچ سال بعد جمعرات

یمن میں سعودی دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

🗓️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:یمن کی قومی نجات حکومت کی وزارت داخلہ نے یمن کے

میری صرف ایک خواہش ہے: ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں: ٹرمپ

🗓️ 6 فروری 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ اور بینجمن نیتن یاہو  نے بند دروازوں کے

واشنگٹن کے قرضوں میں اچانک اضافے کے بارے میں بین الاقوامی مالی فنڈ کی وارننگ!

🗓️ 27 مئی 2023سچ خبریں:ایک پریس کانفرنس میں، بین الاقوامی مالی فنڈ کے سی ای

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے