?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ،پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان تحریک عدم اعتماد لانے میں اتفاق ہو گیا ہے۔صادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی ریکوزیشن تیار ہے۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد ریکوزیشن پر سینیٹرز کے دستخط کرائے جا رہے ہیں،پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے تحریک اعتماد کی ریکوزیشن پر دستخط کر دئیے۔
ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے اس حوالے سے سینیٹ میں نمائندگی رکھنے والی جماعتوں سے رابطے شروع بھی کر دئیے ہیں۔ایم کیو ایم پاکستان اور بلوچستان عوامی نیشنل پارٹی سے بھی رابطے جاری ہیں،جبکہ جی ڈی اے،پی کے میپ اور اے این پی سے بھی رابطے کئے جا رہے ہیں۔
عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت میں چیئرمین سینیٹ کا عہدہ پیپلز پارٹی کو ملے گا،یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ کے عہدے کیلئے مضبوط امیدوار ہیں۔
یاد رہے کہ چیئرمین سینیٹ دوسری بار تحریک عدم اعتماد کا سامنا کریں گے،صادق سنجرانی کیخلاف پہلی تحریک اعتماد 2019 میں لائی گئی تھی۔
ماضی میں پاکستان کے ایوانِ بالا کے چیئرمین صادق سنجرانی کے خلاف حزبِ اختلاف کی جماعتوں کی جانب سے پیش کی جانے والی تحریکِ عدم اعتماد ناکام ہو گئی تھی۔اپوزیشن نے ان نتائج کو دباؤ کے نتیجے میں وفاداری تبدیل کروانے کا عمل قرار دیا ہے جبکہ سینیٹ میں قائدِ ایوان اور تحریکِ انصاف کے رہنما شبلی فراز کا کہنا تھا کہ یہ بات درست نہیں کہ اپوزیشن کے چند سینیٹر بک گئے،صادق سنجرانی کے خلاف تحریک کے حق میں 50 ووٹ آئےتھے جبکہ اس کی کامیابی کے لیے 53 ووٹ درکار تھے اور یوں صادق سنجرانی چیئرمین کے عہدے پر برقرار رہے


مشہور خبریں۔
امریکہ یوکرینیوں کو کیا سمجھتا ہے؟
?️ 25 اگست 2023سچ خبریں: 1994 سے 2005 تک یوکرین کے صدر لیونیڈ کچما کے
اگست
سندھ ہائی کورٹ کا سائبر کرائم کی جانچ پڑتال سے متعلق اہم فیصلہ
?️ 1 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) سندھ ہائی کورٹ نے سائبر کرائم کی جانچ پڑتال
جولائی
یمنیوں کو روکا نہیں جا سکتا؛ جنگ کا خاتمہ ہی اصل حل ہے: عبرانی میڈیا
?️ 25 ستمبر 2025سچ خبریں: صہیونی اخبار یروشلم پوسٹ نے ایک رپورٹ میں لکھا ہے
ستمبر
علمائے کرام کو دشمن کے منصوبوں سے چوکنا رہنا چاہیے:الحوثی
?️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے اس بات پر زور
مارچ
غزہ کے کھنڈرات سے مزاحمت کا معجزہ
?️ 8 اپریل 2025 سچ خبریں: ممتاز فلسطینی تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے اس الیکٹرانک
اپریل
عید کے دنوں میں ویکسی نیشن نہیں کی جائے گی
?️ 5 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او
مئی
افغانستان کی جنگ ایک شکست تھی: جنرل میک کرسٹل
?️ 14 اکتوبر 2021 سچ خبریں: یاہو فنانس کے ساتھ ایک انٹرویو میں تاہم ریٹائرڈ امریکی
اکتوبر
کراچی آرٹس کونسل کا 38 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول منعقد کرنے کا اعلان
?️ 28 اگست 2025کراچی: (سچ خبریں) کراچی آرٹس کونسل آف پاکستان نے رواں سال بھی
اگست