چوہدری نثار کا مولانا فضل الرحمان کو پیغام

?️

راولپنڈی (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ایک لمبے عرصے کی خاموشی کے بعد دوبارہ منظر عام پر آگئے۔ اپنے حلقے میں ایک  جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کو پیغام دے دیا۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ انہوں نے مولانا فضل الرحمان کا ایک بیان پڑھا  جس میں انہوں نے کہا تھا” خزاں جائے، بہار آئے نہ آئے” ۔ نہیں مولانا صاحب نہیں، آپ کو یہ نہیں کہنا چاہیے تھا، آپ کو یہ کہنا چاہیے تھا”  یہ نغمہ فصلِ گل  ولالہ کا نہیں پابند،  خزاں ہو یا بہار، لا الٰہ الا اللہ۔

انہوں نے کہا کہ کوئی قومی سیاستدان نہیں کہہ سکتا ہے کہ پورے حلقے کے ایک ایک گاؤں میں اس کی خدمت کا نشان ہے لیکن وہ یہ کہتے ہیں کہ ان کی خدمت کا نشان ہر گاؤں میں موجود ہے۔ یہ وہ علاقہ نہیں جہاں کوئی چمونا آ کر ووٹ لے لے، ان لوگوں سے ووٹ لینا آسان کام نہیں ہے۔ اگر کوئی اس حلقے میں ووٹ لینے آئے تو  یہ بھی بتائے کہ اس نے اس حلقے کیلئے کیا کام کیا ہے۔

چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ انہوں نے پارٹیاں نہیں بدلیں، وہ جس کے ساتھ تھے دل و جان کے ساتھ اس کے ساتھ رہے لیکن انہوں نے کسی کی خوشامد نہیں کی،عزت کے ساتھ سیاست کی اور آئندہ بھی عزت کی سیاست  کریں گے، اگرچہ وہ حکومت میں نہیں ہیں لیکن ان کے مخالفین آج بھی ان کا نام لے کر اپنے کام کرواتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

اس بار بھارت اپنے ہی طیاروں کے ملبے میں دفن ہوجائے گا، وزیر دفاع

?️ 5 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ

ملک کی سیاسی صورتحال کہاں جا رہی ہے اور فائدہ کیسے ہو رہا ہے؛ شیخ رشید کی زبانی

?️ 26 جولائی 2024سچ خبریں: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے

بائیڈن حکومت کے نزدیک سعودی عرب اچھا بھی ہے برا بھی

?️ 26 اکتوبر 2021سچ خبریں:جب جو بائیڈن ریاستہائے متحدہ کے صدر بنے تو انھوں نے

الاقصیٰ طوفان آپریشن کو پاکستان نے سراہا

?️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں:پاکستان کے بہت سے آن لائن میڈیا اور نیوز چینلز نے

ایران کے خلاف فدان کا دعویٰ کیا ہے ؟

?️ 1 مارچ 2025سچ خبریں: الجزیرہ ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ترک وزیر

صیہونی عرب اتحاد کے پس پردہ مقاصد

?️ 25 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت اور خلیج فارس کے شیوخ کے درمیان متعدد فوجی

پنجاب وزیر اعلیٰ نے فری ماسک تقسیم کی مہم کا افتتاح کردیا

?️ 20 جنوری 2022لاہور(سچ خبریں)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار فری ماسک تقسیم کی مہم کا

یوکرین میں موت کے خوفناک اسرار

?️ 19 اگست 2023سچ خبریں:دنیا بھر میں امریکی حیاتیاتی تجربہ گاہوں کی سرگرمیاں ایک ایسا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے