چار سال پنجاب میں کرپشن، نااہلی اور لوٹ مار کا سیاہ ترین دور تھا۔ عظمی بخاری

ایکس پر پابندی کے بارے میں عظمیٰ بخاری کا بیان

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ چار سال پنجاب میں کرپشن، نااہلی اور لوٹ مار کا سیاہ ترین دور تھا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مسٹر جعلی دانشور آڈٹ رپورٹ غور سے پڑھیں اس میں پی ٹی آئی قیادت کا کچا چٹھا ہے، جس آڈٹ رپورٹ کا آپ لوگ ڈھنڈورا پیٹ رہے وہ رپورٹ بزدار اور پرویز الہٰی دورکی ہے۔

ذرائع کے مطابق عظمی بخاری نے کہا ہے کہ آڈٹ رپورٹ کا صفحہ نمبر 87 اور صفحہ نمبر 96 پڑھ لیں شاید آپ کو تھوڑی سی شرم آجائے، جس 10 کھرب کا آپ واویلا کررہے ہیں وہ 2018 سے 2023 کی گندم خریداری اور سبسڈی کا ہے، 2018 سے 2023 تک پنجاب میں کس کی حکومت تھی پوری قوم جانتی ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ چار سال پنجاب میں کرپشن، نااہلی اور لوٹ مار کا سیاہ ترین دور تھا، 12 سال سے جو لوٹ مار خیبرپختونخوا میں ہو رہی ہے چار سال پنجاب میں وہی لوٹ مار ہوئی، ان چار سالوں میں بشریٰ بی بی اور فرح گوگی کے ڈاکے اور چوریاں بھی ریکارڈ کا حصہ ہیں۔

عظمی بخاری نے کہا کہ شریف فیملی کے بغض میں آپ کا لیڈر وزیراعظم ہاﺅس سے ڈائری اٹھا کر اڈیالہ پہنچ گیا، علی امین اور بیرسٹر سیف کے کارناموں کا انجام بھی "نیکسٹ سٹاپ اڈیالہ” ہی نظر آرہا ہے۔

مشہور خبریں۔

کابل کے تعلیمی مرکز میں دھماکے کے بعد طلباء کا احتجاجی اجتماع

?️ 2 اکتوبر 2022سچ خبریں:   افغانستان میں لڑکیوں کے تعلیم کے حق کی حمایت میں

تل ابیب کا فلسطینی بھوکوں کے لیے مہلک منصوبہ

?️ 11 اگست 2025سچ خبریں: گارڈین اخبار کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ غزہ

مولانا نے نواز شریف اور زرداری کے سامنے درد دل بیان کیا

?️ 24 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان

مغربی کنارے میں صیہونی آباد کاروں کی مالی امداد کیسے کی جاتی ہے؟

?️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں: ان دنوں نظریں شام میں حکومت کرنے والے مسلح باغیوں

اسلام آباد میں شہد کی مکھیاں پالنے اور ہنی بورڈبل 2021 کی منظوری دی گئی

?️ 11 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے

اعجاز الحق پی ٹی آئی میں شامل، مسلم لیگ ضیا کا پی ٹی آئی میں انضمام

?️ 20 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق فوجی آمر ضیاالحق کے بیٹے اعجاز الحق نے

دنیا کا سب سے طویل عرصے تک جیل میں رہنے والا قیدی آج رہا ہوگا

?️ 22 فروری 2025 سچ خبریں:نائل البرغوثی، دنیا کا سب سے طویل عرصے تک قید

چین کا پاکستان کی قومی سلامتی، استحکام، ترقی وخوشحالی کیلئے مکمل حمایت کا اعادہ

?️ 7 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) چین نے پاکستان کی قومی سلامتی، استحکام، ترقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے