?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ چار سال پنجاب میں کرپشن، نااہلی اور لوٹ مار کا سیاہ ترین دور تھا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مسٹر جعلی دانشور آڈٹ رپورٹ غور سے پڑھیں اس میں پی ٹی آئی قیادت کا کچا چٹھا ہے، جس آڈٹ رپورٹ کا آپ لوگ ڈھنڈورا پیٹ رہے وہ رپورٹ بزدار اور پرویز الہٰی دورکی ہے۔
ذرائع کے مطابق عظمی بخاری نے کہا ہے کہ آڈٹ رپورٹ کا صفحہ نمبر 87 اور صفحہ نمبر 96 پڑھ لیں شاید آپ کو تھوڑی سی شرم آجائے، جس 10 کھرب کا آپ واویلا کررہے ہیں وہ 2018 سے 2023 کی گندم خریداری اور سبسڈی کا ہے، 2018 سے 2023 تک پنجاب میں کس کی حکومت تھی پوری قوم جانتی ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ چار سال پنجاب میں کرپشن، نااہلی اور لوٹ مار کا سیاہ ترین دور تھا، 12 سال سے جو لوٹ مار خیبرپختونخوا میں ہو رہی ہے چار سال پنجاب میں وہی لوٹ مار ہوئی، ان چار سالوں میں بشریٰ بی بی اور فرح گوگی کے ڈاکے اور چوریاں بھی ریکارڈ کا حصہ ہیں۔
عظمی بخاری نے کہا کہ شریف فیملی کے بغض میں آپ کا لیڈر وزیراعظم ہاﺅس سے ڈائری اٹھا کر اڈیالہ پہنچ گیا، علی امین اور بیرسٹر سیف کے کارناموں کا انجام بھی "نیکسٹ سٹاپ اڈیالہ” ہی نظر آرہا ہے۔


مشہور خبریں۔
کیلیفورنیا کی ریاستی پارلیمنٹ نے اسرائیل کو نسل پرست ریاست قرار دینے کے لیئے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کرلیا
?️ 20 اگست 2021کیلیفورنیا (سچ خبریں) کیلیفورنیا کی ریاستی پارلیمنٹ نے اسرائیل کو نسل پرست
اگست
3 پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں امریکی نوجوان کی وحشیانہ پٹائی
?️ 22 اگست 2022سچ خبریں: ایک ایسے وقت میں جب امریکہ میں نسل پرستانہ
اگست
عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں درج 2 مقدمات میں 27 مارچ تک حفاظتی ضمانت منظور
?️ 21 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان
مارچ
امریکی فضائیہ ناکارہ اور کمزور ہو چکی ہے: ہیریٹیج
?️ 26 اکتوبر 2021سچ خبریں: 2022 میں امریکی فوجی طاقت کے انڈیکس پر اپنی تازہ
اکتوبر
آدھے گھنٹے کی نظربندی کے دوران ٹرمپ ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوا؟
?️ 26 اگست 2023سچ خبریں: سابق امریکی صدر نے نشاندہی کی کہ فلٹن جیل میں
اگست
کیا یوکرین میں مغربی اسپیشل فورسز موجود ہیں؟برطانوی میگزین کی رپورٹ
?️ 28 فروری 2024سچ خبریں: مغربی حکومتوں کے اعلیٰ حکام کے اس بات پر زور
فروری
صدر مملکت نے سری لنکن عوام کو بڑا آفر دیا
?️ 20 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان کے دورے پر موجود سری لنکا کی فوج
مارچ
قلات دہشت گردی میں بھارت اور را ملوث ہے۔ گورنر سندھ
?️ 16 جولائی 2025کراچی (سچ خبریں) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ قلات
جولائی