?️
اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق نیب آرڈیننس میں دوبارہ ترمیم کے بعد وفاقی حکومت نے نیا آرڈیننس جاری کر دیا۔صدر پاکستان کی منظوری کے بعد تیسرا نیب ترمیمی آرڈیننس جاری کیا گیا۔ نئے ترمیمی آرڈیننس کے تحت چئیرمین نیب کو ہٹانے کا اختیار صدر مملک کو مل گیا ہے۔
اس آرڈیننس کے مطابق نیب آرڈیننس کے تحت چئیرمین کی مدت ملازمت 4 سال ہو گی۔ چئیرمین نیب کو عہدے سے ہٹانے کا اختیار صرف صدر مملکت کو ہو گا۔ چئیرمین نیب کو ہٹانے کے لیے وہی بنیاد ہو گی جو سپریم کورٹ کے جج کے لیے ہوتی ہے۔ الیکٹرانک ڈیوائسز کی تنصیب تک پُرانے طریقے سے شہادتیں قلمبند کی جائیں گی۔
آرڈیننس کے تحت عوام الناس سے دھوکہ اور فراڈ کیسز واپس نیب کے حوالے کر دیے گئے ہیں اور مضاربہ کیسز، فراڈ اور دھوکہ دہی کے کیسز کو 6 اکتوبر سے پہلے کی پوزیشن پر بحال کردیا گیا ہے، جس کے بعد نیب اور احتساب عدالتوں کو فراڈ کیسز پر کاروائی کا اختیار دے دیا گیا۔ آرڈیننس کا اطلاق بھی چھ اکتوبر سے ہو گا۔آرڈیننس کچھ دیر بعد احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ چھ اکتوبر کو آرڈیننس میں یہ اختیار سپریم جوڈیشل کونسل کو دیا گیا تھا۔ 6 اکتوبرکےآرڈیننس میں اختیار آرٹیکل 209 کے تحت جوڈیشل کونسل کو دیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ 16 اکتوبر کو وفاقی حکومت نے نیب ترمیمی آرڈیننس میں مزید ترامیم کا فیصلہ کیا تھا۔ اس حوالے سے میڈیا ذرائع نے بتایا کہ وسیع دھوکہ دہی اورفراڈ نیب کےدائرہ اختیار میں واپس لایا جائے گا۔ احتساب عدالت کو زر ضمانت کے تعین کا اختیار دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا جبکہ موجودہ آرڈیننس میں ملزم پرکرپشن کی نسبت سےزر ضمانت رکھا گیا۔


مشہور خبریں۔
بدامنی کی نئی لہر/مقبوضہ فلسطین شمال سے جنوب تک بند
?️ 27 مارچ 2023سچ خبریں:نیتن یاہو کی جانب سے وزیر جنگ کو برطرف کیے جانے
مارچ
خیبر شکن کا نام بالکل صحیح تھا : عطوان
?️ 13 فروری 2022سچ خبریں: اپنے تازہ ترین تجزیے میں، لندن سے شائع ہونے والے
فروری
عراق کے خلاف نیتن یاہو کی دھمکیاں؛ مزاحمت کے خلاف ایک ناکام کوشش یا آسنن خطرہ
?️ 28 ستمبر 2025سچ خبریں: الجزیرہ نیٹ ورک نے عراقی مزاحمت کے خلاف اسرائیلی وزیر
ستمبر
ہنگری میں مہنگائی کے خلاف مظاہرے
?️ 20 نومبر 2022سچ خبریں:ہنگری کے طلباء اور اساتذہ کے ایک گروپ نے اس ملک
نومبر
عمران خان، بشریٰ بی بی توشہ خانہ کیس میں طلبی کے باوجود نیب میں پیش ہونے میں ناکام
?️ 22 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران
مارچ
پاکستان نے طالبان میں خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم پر زور دیا
?️ 20 جون 2024سچ خبریں: اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق
جون
وزیر داخلہ نے نواز شریف کو پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم دے دیا
?️ 6 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد
اگست
سعودی عرب میں قتل عام پر ہیومن رائٹس واچ کا ردعمل
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:ہیومن رائٹس واچ نے سعودی عرب میں ہونے والے حالیہ اجتماعی
مارچ