?️
اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر پی ڈی ایم رہنماؤں سمیت میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی انہوں نے کہا کہ ‘پی ڈی ایم کے تمام فیصلے اتفاق رائے سے ہوتے ہیں، مجھے ٹکٹ دینے پر اپنی پارٹی قیادت اور پی ڈی ایم کا مشکور ہوں انہوں نے کہا کہ ہم پیسوں کے بجائے تعلقات کی بنیاد پر الیکشن لڑتے ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے تمام فیصلے اتفاق رائے سے ہوتے ہیں، پیسے نہیں تعلقات کی بنیاد پر الیکشن لڑتے ہیں، کبھی ہارس ٹریڈنگ پر یقین نہیں کیا۔
اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر پی ڈی ایم رہنماؤں سمیت میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘میں واحد متفقہ وزیر اعظم نامزد ہوا تھا، اپوزیشن نے بھی مجھے ووٹ دیا اس میں کونسا پیسہ ملوث تھا’۔
انہوں نے کہا کہ ‘آئین کے مطابق الیکشن ہوگا تو لوگ اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ کریں گے جس میں وہ امیدوار، پارٹی کی کارکردگی اور پی ڈی ایم کے الائنس کو بھی دیکھیں گے’۔
یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک کو آئین دیا اور اپنے اتحادی شراکت داروں کے ساتھ مل کر اسے اس کی اصل حالت میں بحال بھی کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم قانون کی حکمرانی، آئینی اختیارات پر یقین رکھتے ہیں اور ہر ایک کو آئین کے دائرے میں رہ کر اپنا کام کرنا چاہیے اس سے کوئی تصادم نہیں ہوگا’۔انہوں نے کہا کہ ‘پی ڈی ایم کے تمام فیصلے اتفاق رائے سے ہوتے ہیں، مجھے ٹکٹ دینے پر اپنی پارٹی قیادت اور پی ڈی ایم کا مشکور ہوں’۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جہانگری ترین میرے عزیز ہیں مگر ان سے کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘اگر ہمیں موقع ملا تو قومی اسمبلی اور سینیٹ کی کارکردگی میں بہت بڑا فرق نظر آئے گا’۔
انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد سے سینیٹ میں خواتین کی نشست سے ہماری جماعت سے شیری رحمٰن، پلواشہ خان، خیر النسا مغل کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ اسلام آباد سے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار فرح اکبر ہوں گی۔
ایک سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ دنیا میں کہیں بھی ووٹنگ اوپن بیلٹ نہیں ہوتی، اگر اس کی تبدیلی چاہیے تو پارلیمانی کمیٹی بننی چاہیے جہاں اس پر بحث ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ ‘اگر سینیٹ انتخابات اوپن ہوں گے تو قومی اسمبلی اور صوبائی انتخابات بھی اوپن کرانے پڑیں گے’۔
یوسف رضا گیلانی نے اسی پر کہا کہ ‘آئین میں ترمیم طریقہ کار کے مطابق ہونی چاہیے، جہاں ووٹوں کی بات ہورہی ہے اس موقع پر آرڈیننس آئے گا تو بہت سارے خدشات ذہن میں آئیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘یہ حق صرف پارلیمنٹ کا ہے کہ اور صرف وہہ آئین میں ترمیم کرسکتا ہے۔


مشہور خبریں۔
کیا اسرائیل رفح پر حملہ دوبارہ حملہ کرے گا ؟
?️ 13 فروری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ٹی وی کے چینل 14 نےاس حکومت کی
فروری
مغرب اور ترکی داعش کو یوکرین بھیج رہے ہیں: شامی سفیر
?️ 4 جولائی 2022سچ خبریں: روس میں شام کے سفیر ریاض حداد نے خبر رساں
جولائی
سعودی عرب اور قطر کا عالمی برادری سے اہم مطالبہ
?️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: سعودی عرب اور قطر نے لبنان میں جاری صورتحال اور
ستمبر
لاہور: مونس الہٰی کے قریبی دوست بازیاب، عدالت میں پیش کردیا گیا
?️ 11 جنوری 2023لاہور:(سچ خبریں) کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور نے
جنوری
روس میں ایپل کی مصنوعات کی فروخت بند
?️ 3 مارچ 2022سچ خبریں:امریکی کمپنی ایپل نے اعلان کیا کہ اس نے روس میں
مارچ
اسرائیل کی بگڑتی ہوئی معیشت
?️ 13 نومبر 2023سچ خبریں:اکتوبر کے وسط میں شروع ہونے والی غزہ کی جنگ اب
نومبر
31 فلسطینی خواتین صیہونی جیلوں میں
?️ 22 مارچ 2022سچ خبریں:فلسطینی اسیران کی کمیٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ
مارچ
علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا کے 22ویں وزیراعلیٰ منتخب
?️ 1 مارچ 2024پشاور: (سچ خبریں) سنی اتحاد کونسل کے علی امین گنڈاپور خیبرپختونخوا کے
مارچ