?️
اسلام آباد (سچ خبریں) ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہی اجلاس میں جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ شاہ اویس نورانی اور پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے اجلاس کے دوران 2018ء میں صدارتی انتخاب کا معاملہ بھی سامنے آ گیا۔ ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے اجلاس کے دوران اویس نورانی نے سوال کیاکہ مولانا فضل الرحمان کو تین سال پہلے صدر کے انتخاب میں اپوزیشن جماعتوں نے کیوں سپورٹ نہیں کیا؟۔
ذرائع کے مطابق اویس نورانی کو مولانا فضل الرحمان نے خاموش کرادیا، شاہد خاقان عباسی نے بات کا رخ موڑدیا۔ قمر زمان کائرہ نے اویس نورانی کو جواب دیاکہ تین سال پہلے صدر کے انتخاب کا معاملہ پی ڈی ایم بننے سے پہلے کا ہے،ہم مختلف الخیال سیاسی جماعتیں ہیں اور اتحادی ہیں تاہم ایک دوسرے میں ضم نہیں ہوئے۔
خیال رہے کہ پی ڈی ایم کو گزشتہ سینیٹ انتخابات میں کامیابی حاصل ہوئی تھی، پی ڈی ایم نے یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ الیکشن میں مشترکہ امیدوار نامزد کیا تھا جبکہ حکومت کی جانب سے حفیظ شیخ کو امیدوار کے طور پر کھڑا کیا گیا تھا، لیکن اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم نے حکومت کو شکست دے دی تھی اور اب حکومت اور اپوزیشن دونوں کی نظریں سینیٹ کے چیئرمین کے انتخابات پر ڈٹی ہوئی ہیں۔
پی ڈی ایم نے آج یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کے لیے اپنا مشترکہ امیدوار بھی نامزد کر دیا ہے۔ پی ڈی ایم پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کے لیے بھی سرگرم ہے۔اد رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے5 ووٹوں سے حکومتی امیدوار حفیظ شیخ کو شکست دی ، یوسف رضا گیلانی کو 169 اور تحریک انصاف کے حفیظ شیخ کو164 ملے، الیکشن میں 7 ووٹ مسترد ہوگئے تھے۔


مشہور خبریں۔
امریکی اشاعت نے بائیڈن حکومت پر شدید تنقید کی
?️ 30 ستمبر 2021سچ خبریں: بائیڈن کی اپنے پیشرو ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید مضحکہ خیز
ستمبر
دمشق کی موجودہ حکومت صہیونیوں کے ساتھ ایک پیج پر نہیں ہے
?️ 17 جولائی 2025سچ خبریں: شام میں گزشتہ موسم خزاں میں ہونے والی سیاسی تبدیلیوں
جولائی
حکومت نے اپوزیشن کو الیکٹرونگ ووٹنگ مشین کا ماڈل دیکھنے کی دعوت دی
?️ 19 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت نے الیکشن میں دھاندلی سے بچنے کے لئے
مئی
حماس کی طرف سے مذاکرات کی معطلی درست نہیں: ہنیہ
?️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے
جولائی
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماوں کا کشمیر کے بارے میں وزیر اعظم شہباز شریف کے بیان کا خیرمقدم
?️ 29 اپریل 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر
اپریل
خالد بن سلمان کا سعودی سیاست سے غایب ہونے کا راز
?️ 4 اگست 2022سچ خبریں:سعودی سوشل صارفین نےسعودی عرب کے نائب وزیر دفاع اور اس
اگست
وزیر اعظم نے آئندہ 10 سال میں 10 ڈیم بنانے کا وعدہ دے دیا
?️ 8 دسمبر 2021پشاور(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اگلے 10
دسمبر
سوڈانیوں کی نہ ختم ہونے مصیبت
?️ 21 جون 2023سچ خبریں:سوڈان میں 72 گھنٹے کی جنگ بندی کی مدت ختم ہونے
جون