?️
اسلام آباد(سچ خبریں) پی ٖڈی ایم شدید اختلاف ہو گیا ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ایک دوسرے پر اپوزیشن اتحاد کو اسٹیبلشمنٹ کی واضح حمایت کے ساتھ اپوزیشن اتحاد کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کرتے ہوئے اس پر وضاحت طلب کرلی جس سے بظاہر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں اختلافات مزید گہرے ہوگئے۔
اسلام آباد میں پی ڈی ایم کی 5 اتحادی جماعتوں کے اجلاس کے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی نے اسمبلیوں سے بڑے پیمانے پر مستعفی ہونے کے معاملے پر تبادلہ خیال کے لیے پیر کو کراچی میں طلب کی گئی اپنی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔
ایک بیان میں پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیئر بخاری نے کہا کہ پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس کے روز پارٹی کے سی ای سی اجلاس کو ملتوی کردیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے پیر کو سینیٹ کا اجلاس طلب کیا ہے اور قومی اسمبلی کا اجلاس پہلے ہی طے شدہ تھا اس لیے ‘پیپلز پارٹی کے سی ای سی کے زیادہ تر ممبر اجلاس میں شرکت نہیں کرسکیں گے’۔
تاہم سیاسی ماہرین کا خیال ہے کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاسوں کو سی ای سی اجلاس ملتوی کرنے کا بہانہ بنا کر پیپلز پارٹی نے در حقیقت پارلیمنٹ میں اپنا کردار ادا کرنے کے بارے میں ایک واضح پیغام ان جماعتوں کو بھیجا ہے جو استعفوں کے حق میں ہیں۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں جنگ بندی کے لیے امریکی تجویز کی تفصیلات
?️ 9 ستمبر 2025سچ خبریں: صہیونی ذرائع نے پہلی بار صہیونی رجیم کے چینل 12 کے
ستمبر
چین کے خلاف امریکا کی نئی جنگ، بیجنگ اولمپکس کے بائیکاٹ کا مطالبہ کردیا
?️ 17 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا نے چین کے خلاف نئی جنگ کا آغاز
جون
چینی کیا کہتے ہیں جنرل سلیمانی کے بارے میں؟
?️ 18 جون 2023سچ خبریں:بیجنگ میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی کتاب اگزیبیشن اور اس
جون
قطر کا نیتن یاہو کی اشتعال انگیز لفاظی پر شدید ردعمل
?️ 4 مئی 2025 سچ خبریں:قطر نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ان بیانات کی
مئی
ایران کی قیادت نے امریکہ کی اسرائیل کی حمایت ختم کرنے پر زور دیا:عربی میڈیا
?️ 4 نومبر 2025 ایران کی قیادت نے امریکہ کی اسرائیل کی حمایت ختم کرنے پر
نومبر
غزہ سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے:صہیونی وزیر جنگ
?️ 26 دسمبر 2025 غزہ سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے اسرائیلی وزیرِ جنگ یسرائیل کاتس
دسمبر
افریقی عوام فرانس اور غیر ملکی ایجنٹوں کا انخلاء کیوں چاہتی ہے؟
?️ 16 اگست 2023سچ خبریں:حالیہ دنوں میں، نائیجر نے ملک کے صدر محمد بازوم کی
اگست
اکثر صیہونی شہریوں کے نزدیک نیتن یاہو اسرائیل کے لیے خطرناک
?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں:52 فیصد اسرائیلی شہری وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو حالیہ سیکورٹی
نومبر