?️
اسلام آباد:(سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف واپس اسمبلی میں آتی ہے تو ان کو ویلکم کریں گے۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جاوید لطیف نے پی ٹی آئی کی سہولت کاری پر غیر ضروری بیان دیا ہے، وہ یہ بیان دینے کے مجاز نہیں تھے۔
سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن نے یہ بھی کہا کہ جاوید لطیف کے بیان کا پارٹی پالیسی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ ہم عمران خان کے سہولت کاروں کو جانتے ہیں، ہمیں معلوم ہےکہ عمران خان راتوں کو کن کن سے ملاقاتیں کر رہے ہیں ، عمران خان دراصل چابی والا کھلونا ہیں جو کبھی بھی اپنی مرضی سے نہیں ہلتا ۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے اسمبلی میں واپسی امریکی سائفر کی تحقیقات سے مشروط کر دی ہے۔
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ ہم عمران خان کے سہولت کاروں کو جانتے ہیں، ہمیں معلوم ہےکہ عمران خان راتوں کو کن کن سے ملاقاتیں کر رہے ہیں
صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھاکہ امریکی سائفر کی تحقیقات کی جائیں تو اسمبلی میں واپس آسکتے ہیں، اسٹیبلشمنٹ سے ہمارے اچھے تعلقات تھے، عمران خان دراصل چابی والا کھلونا ہیں جو کبھی بھی اپنی مرضی سے نہیں ہلتا ۔پتا نہیں کب اور کیسے خراب ہوئے، اپوزیشن سےزیادہ حکومت کواسٹیبلشمنٹ سے تعلقات کی ضرورت ہوتی ہے، ہم اپوزیشن میں ہیں تو اپوزیشن میں رہتے ہوئے تعلقات کیسے ہو سکتے ہیں؟ پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ حقیقت ہے، اس کے پاس تمام اختیارات ہیں۔


مشہور خبریں۔
2022 معاشی اصلاحات کا سال: صدر الجزائر
?️ 1 جنوری 2022سچ خبریں: الجزائر کے صدر عبدالمجید تبعون نے اس بات پر زور
جنوری
عوام ملک کی سلامتی کے لیے فوج اور عمران خان کے پیچھے کھڑے ہیں
?️ 12 جولائی 2021راولپنڈی (سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں
جولائی
داعش کا نائب سرغنہ گرفتار
?️ 13 اکتوبر 2021سچ خبریں:کچھ سکیورٹی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ترکی کی انٹیلی
اکتوبر
نیتن یاہو کا انجام ہٹلر جیسا ہے: ترکی وزارت خارجہ
?️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کے فلسطین کی حمایت کے
جولائی
جنگ کے 74ویں روز تل ابیب سے راکٹوں کی بارش دشمن کی شکست کا ثبوت
?️ 20 دسمبر 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے ڈپٹی سکریٹری جنرل محمد الہندی
دسمبر
کراچی: منگھو پیر میں مبینہ پولیس مقابلہ، 5 ڈاکو ہلاک
?️ 9 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) کراچی میں منگھو پیر کے علاقے گلشن توحید میں
اکتوبر
مودی کے برسراقتدار آنے کے بعد سے بھارت ،مقبوضہ کشمیرمیں آزادی صحافت تیزی سے کمی آئی ہے
?️ 17 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) آج جب بھارت قومی یوم صحافت منارہا ہے مودی
نومبر
عراقی سیاستداں کی اسلامی ممالک کو سویڈن کے بارے میں تجویز
?️ 2 جولائی 2023سچ خبریں:سویڈن میں ایک عراقی پناہ گزین کی جانب سے اس ملک
جولائی