?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ہم گھبرانے والے نہیں، الیکشن وقت پر ہوں گے، پی ٹی آئی روز بروز بہتر پوزیشن میں آ رہی ہے، مستقبل میں سندھ میں بھی پی ٹی آئی حکومت بنائے گی۔سندھ میں لاک ڈاؤن کر کے یہ اپنا نقصان خود کریں گے۔
راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ جس گھر میں تعلیم یافتہ بیٹی ہوگی وہ مستقبل کا کبھی غلط فیصلہ نہیں کرے گا، میری زندگی کا مشن ملازمین کی نوکری پکی کرنا ہے، میٹرو پولیٹین کارپوریشن لیبر یونین کے 1 ہزار 140 ملازمین اسی سال مستقل ہو جائیں گے، جنگ سیداں میں مختص زمین اسی سال لیبر یونین کو مل جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے راولپنڈی میں تعلیم کیلئے بہت کام کیا، اسے یونیورسٹیوں کا شہر بنائیں گے، ہم نے تعلیم کے لیے بہت کام کیا اور کر رہے ہیں، ایک یونیورسٹی بنا چکے ہیں، ایک بنا رہے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی حکومت بنائی ہے، وہ سندھ میں بھی حکومت بنائیں گے، راولپنڈی کے میونسپل ورکرز کی سستی ہاؤسنگ اسکیم کیلئے عمران خان سے بات کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ میری زندگی کا مقصد نالہ لئی منصوبہ ہے، نالہ لئی منصوبہ بنے گا تو اردگرد کے لوگ سکون سے رہیں گے، لئی ایکسپریس کی تعمیر سے لوگوں کی زندگی بدل جائے گی۔وزیرِ داخلہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے دوران مسیحی برادری ورکرز کا کام قابلِ تحسین ہے، کرسچن ورکرز نے زندگی داؤ پر لگا کر کورونا کی وباء میں کام کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ ہر مہینے کی پہلی تاریخ کو ورکرز کے ساتھ میٹنگ کروں گا، سی ڈی اے میں ورکرز کے لیے سستی ہاؤسنگ اسکیم منظور کراؤں گا، جس گھر میں تعلیم یافتہ بیٹی ہو گی وہ مستقبل میں کبھی غلط فیصلہ نہیں کرے گا۔
شیخ رشید نے کہا کہ نور مقدم قتل کیس کے ملزمان کو کسی قیمت پر نہیں چھوڑیں گے، افغان سفیر کی بیٹی سے متعلق چاروں ٹیکسی ڈرائیوروں سے تحقیق کی، چاروں ڈرائیور محنت کش ہیں، افغان سفیر کی بیٹی کے کیس کے ٹیکسی ڈرائیوروں کو غربت کے باعث چھڑوا دیا ہے، افغانستان پر وزارتِ خارجہ بہتر مؤقف دے سکتی ہے۔
وفاقی وزیرِ داخلہ کا کہنا ہے کہ کوئی طاقت پاک چین تعلقات خراب نہیں کر سکتی، بعض طاقتیں پاک چین تعلقات اور سی پیک کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں لیکن ناکام ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ بہت پہلے کہہ چکا تھا کہ نون سے شین نکلے گا، یہ بھی کہا تھا کہ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی زیادہ اور نون کم نشستیں لے گی، صرف وزیرِ اعظم جانتے ہیں کہ آزاد کشمیر کی کابینہ میں کون ہو گا۔


مشہور خبریں۔
اوباما اور بائیڈن سمیت متعدد شخصیات کے ٹویٹر اکاؤنٹس ہیک کرنے کے الزام میں برطانوی شہری کو گرفتار کرلیا گیا
?️ 23 جولائی 2021واشنگتن (سچ خبریں) امریکا کے سابق صدر بارک اوباما اور موجودہ صدر
جولائی
یوکرین بحران اور چین کی بڑھتی طاقت سے پریشان امریکہ
?️ 30 مئی 2022سچ خبریں:امریکہ نے ایسی حالت میں یوکرین کی مدد کے لیے 40
مئی
اُشنا شاہ نے ملالہ کے بیان پر ردّعمل دینے سے انکار کر دیا
?️ 6 جون 2021کراچی (سچ خبریں) سماجی اور معاشرتی مسائل پر ہمیشہ اپنی آواز بُلند
جون
وائٹ ہاؤس میں نیتن یاہو سے ملاقات کے لیے عون پر امریکی دباؤ
?️ 2 مئی 2026 سچ خبریں: ایک عرب سفارتی ذرائع نے المیادین کو بتایا ہے
مئی
پاکستانی میڈیا واشنگٹن کی حمایت حاصل کرنا کیوں چایتا ہے ؟
?️ 8 فروری 2025سچ خبریں: پاکستانی میڈیا آؤٹ لیٹ ڈراپ سائٹ نیوز نے اطلاع دی
فروری
کورونا سے مزید 102 مزید افراد جان کی بازی ہار گئے
?️ 12 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر
اگست
ٹرمپ کا یمنی کمانڈروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ سراسر جھوٹ
?️ 6 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یمن پر حملے
اپریل
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے ممنوعہ فنڈز ضبط کرنے کا عمل شروع کر دیا
?️ 25 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز جاری کیے گئے
مارچ