پی ٹی آئی کے 9 رہنماؤں اور شیخ رشید کے سفارتی پاسپورٹ منسوخ

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 9 رہنماؤں اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کے سفارتی پاسپورٹ منسوخ کر دیے۔

جن پی ٹی آئی رہنماؤں کے پاسپورٹ منسوخ کیے گئے ہیں ان میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، پرویز خٹک، اعظم سواتی، علی امین گنڈا پور، علی محمد خان، زرتاج گل، فرخ حبیب اور عون عباس بپی شامل ہیں۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید اور پی ٹی آئی کے 9 رہنما ان لوگوں میں شامل ہیں جو اب بھی تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور پی ٹی آئی سے سے راستے جدی نہیں کیے۔

اس فہرست میں سابق وزیراعظم عمران خان کی کابینہ کے سابق اراکین فواد چوہدری، شیریں مزاری اور علی زیدی کے نام شامل نہیں جو پارٹی کو الوداع کہہ چکے ہیں، یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ان کے پاس سفارتی پاسپورٹ موجود تھے یا نہیں۔

وزارت خارجہ کی جانب سے منظور شدہ سفارتی پاسپورٹ پاکستان میں پاسپورٹ اور ویزا مینوئل 2006 کے پارٹ ون کے پیرا 45 کے مطابق ریاست کے معززین، سفارت کاروں اور دیگر خصوصی شخصیات کو جاری کیے جاتے ہیں۔

یہ سفارتی پاسپورٹ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اجازت کے تحت اسلام آباد میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کے ہیڈ کوارٹر کے ذریعے جاری کیے جاتے ہیں۔

سفارتی پاسپورٹ کے حقدار شہریوں میں ملک کے صدر، وزیراعظم، سینیٹ چیئرپرسن، قومی اسمبلی کے اسپیکر، چیف جسٹس آف پاکستان، صوبائی گورنرز، وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا، وزرائے مملکت اور اٹارنی جنرل پاکستان شامل ہیں۔

علاوہ ازیں ان میں سابق صدور اور وزرائے اعظم کے ساتھ ساتھ سابق وزرائے اعظم، سینیٹ کے چیئرپرسنز اور قومی اسمبلی کے اسپیکرز کی شریک حیات اور زیر کفالت بچے، وزیراعظم کے معاونین خصوصی، وزارت خارجہ سیکرٹریز اور وفاقی حکومت کے تمام اراکین شامل ہیں جو وزیر یا وزیر مملکت کا درجہ رکھتے ہوں۔جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرپرسن اور آرمی، نیوی اور ایئر فورس کے سربراہان کے پاس عہدوں پر برقرار رہنے تک سفارتی پاسپورٹ ہوتے ہیں۔

وزیراعظم خصوصی معاملات میں سفارتی پاسپورٹ کے اجرا کی اجازت دے سکتے ہیں، صدر، وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اسپیکر کے علاوہ سفارتی پاسپورٹ رکھنے والے دیگر تمام افراد کو اپنے متعلقہ عہدوں سے فارغ ہونے کے بعد 30 روز کے اندر پاسپورٹ سرنڈر کرنے ہوں گے۔

مشہور خبریں۔

شباک کے سابق سربراہ کی نیتن یاہو کے خلاف شدید تنقید

?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی اندرونی انٹیلی جنس تنظیم شباک کے سابق سربراہ

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر برطانیہ کے وزیر صحت نے استعفیٰ دے دیا

?️ 27 جون 2021لندن (سچ خبریں) برطانیہ کے وزیر صحت میٹ ہین کاک نے کورونا ایس

جنگ بندی میں اسرائیل کو شکست دینے کے لیے لبنان کی حکمت عملی

?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں: شلبنان میں جنگ بندی اور امریکہ اور اسرائیل کی طرف

داسو سمیت تمام منصوبوں پر سیکیورٹی مزید بہتر بنا رہے ہیں، چیئرمین واپڈا

?️ 27 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سجاد غنی کا

یورپی یونین نے روس کے 26 افراد اورایک ادارے پر پابندیاں عائد کی

?️ 1 مارچ 2022سچ خبریں:  یورپی یونین نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ترجمان دمتری

مزاحمت دنیا میں ایک اہم کھلاڑی 

?️ 21 اگست 2023سچ خبریں:الوفاء للمقاومہ دھڑے کے رکن، إیهاب حماده نے اس بات پر

مبینہ بیٹی کا معاملہ: عمران خان کےخلاف نااہلی کیس قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ

?️ 30 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی

صہیونی پارلیمنٹ کے سامنے نیتن یاہو کے مخالفین کے 115,000 افراد کا اجتماع

?️ 28 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی سیکورٹی فورسز اور پولیس نے اعلان کیا کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے