?️
پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد وزیر اعظم عمر ایوب کی 24 مقدمات میں حفاظتی اور راہداری ضمانت منظور کرلی ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق عمر ایوب کی پشاور ہائی کورٹ میں حفاظتی و راہداری ضمانت کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ابراہیم خان نے کی، عمر ایوب عدالت میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما بابر اعوان کے ہمراہ پیش ہوئے۔
وکیل بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ عمر ایوب کے خلاف 24 مقدمات درج ہیں، عمر ایوب کے خلاف اسلام آباد، اٹک، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ میں مقدمات درج ہے۔
اس پر چیف جسٹس نے دریافت کیا کہ 22 کیسز تو ہمارے سامنے ہیں مگر باقی 2 کیسز کہاں ہیں؟ وکیل نے جواب دیا کہ لگتا ہے آفس ابھی پروسس کررہا ہے۔
چیف جسٹس ابراہیم خان نے مزید کہا کہ عمر ایوب کہاں ہیں؟
بابر اعوان نے بتایا کہ عمر ایوب آپ کے سامنے موجود ہیں، انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ہمیں 8 ہفتے کا وقت دیا جائے، ہمیں شہر شہر جانا ہے۔
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت سے عمر ایوب کو ضمانت نا دینے کی استدعا کردی۔
چیف جسٹس ابراہیم خان نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سے استفسار کیا کہ آپ بتائیں اگر آپ ملزم ہوتے تو کیا کرتے ہیں؟
اس پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ پھر ان کو 1 مہینے کا وقت دیا جائے۔
چیف جسٹس ابراہیم خان نے بابر اعوان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو 1 مہینے کے وقت پر خوش ہونا چاہیے، وکیل نے بتایا کہ بالکل میں اس پر خوش ہوں۔
بعد ازاں چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہم ضمانت دیتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ ان کی گرفتاری نہیں ہوگی، بابر اعوان نے کہا کہ یہاں انصاف ہوتا ہوا نظر آرہا ہے، جس پر چیف جسٹس ابراہیم خان کا کہنا تھا کہ یہ قانون ہے اور ہم قانون کے مطابق چلیں گے۔
بعد ازاں پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ابراہیم خان نے عمر ایوب کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے انہیں ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم جاری کردیا، ساتھ ہی عدالت نے عمر ایوب کو ایک مہینے میں متعلقہ عدالتوں میں پیشی کی ہدایات بھی دی۔
پشاور ہائی کورٹ سے ضمانت منظور ہونے کے بعد عمر ایوب نے عدالت میں ضمانتی مچلکے جمع کروادیے، اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرنے سے معذرت کرلی۔


مشہور خبریں۔
لارجر بینچ تشکیل نہیں دیا جاتا تو آئینی بحران سے ایمرجنسی یا مارشل لا کا خدشہ ہے، وزیر خارجہ
?️ 4 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ازخود نوٹس سماعت
اپریل
صیہونی رہنماؤں اور نیتن یاہو کے درمیان کیا چل رہا ہے؟
?️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ صیہونی قیدیوں اور
اکتوبر
امریکی صدر ٹرمپ کا روس کے کامیاب ایٹمی میزائل تجربے پر محتاط ردعمل
?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی
اکتوبر
اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی جسٹس عامر فاروق کے خلاف ’بدنیتی پر مبنی سوشل میڈیا مہم‘ کی مذمت
?️ 28 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے چیف
اگست
کراچی سے راء کا ایک خطرناک گروہ گرفتار: وزیر داخلہ
?️ 28 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اہم انکشاف
جون
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات مہنگی کر دیں
?️ 1 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)سال نو کی آمد پر حکومت کی جانب سے
جنوری
شہید سید حسن نصراللہ جاودان رہیں گے: یمن
?️ 1 اکتوبر 2025سچ خبریں:یمن کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ شہید سید حسن
اکتوبر
کیا امریکہ حماس کو روک پائے گا ؟
?️ 20 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیلی چینل 14 نیوز ایجنسی نے کہا ہے کہ غزہ
جنوری