?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) جماعت اسلامی نے قومی اسمبلی تحلیل کیے جانے کے 90 روز کے اندر عام انتخابات کرانے کی تاریخ کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔
پیر کے روز پی ٹی آئی نے بھی اسی طرح کی ایک درخواست کے ساتھ عدالت عظمیٰ سے رجوع کیا تھا جس میں صدر عارف علوی کو 3 ماہ کی آئینی مدت کے اندر انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کے احکامات جاری کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔
اس کے علاوہ، چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل 3 رکنی بینچ جمعرات کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے دائر نظرثانی کی درخواست پر سماعت دوبارہ شروع کرے گا۔
درخواست میں عدالت عظمیٰ کے 4 اپریل کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا جس میں پنجاب اسمبلی کے انتخابات 14 مئی کو منعقد کرانے کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔
منگل کو جماعت اسلامی نے اپنے وکیل غلام محی الدین ملک کے توسط سے آئین کے آرٹیکل 224 (2) کے تحت 90 روز کے اندر عام انتخابات کرانے کی درخواست دائر کی۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت عظمیٰ، الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 57 (2) کے مطابق الیکشن کمیشن کو فوری طور پر الیکشن شیڈول کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کی ہدایت جاری کرے۔
اس میں مزید استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 218 (3) کے تحت مقررہ مدت کے اندر آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرانے کے لیے الیکشن کمیشن کے فرائض کی انجام دہی کے سلسلے میں ایگزیکٹو اتھارٹیز کو مدد اور تعاون کا حکم دیا جانا چاہیے۔
اس کے علاوہ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نگران حکومت کو بروقت انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کے ساتھ تعاون کرنے کا بھی حکم دیا جائے۔
2 روز قبل پی ٹی آئی کی جانب سے اسی طرح کی ایک درخواست پارٹی کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب خان نے دائر کی تھی۔
درخواست میں عدالت عظمیٰ سے استدعا کی گئی تھی کہ وہ الیکشن کمیشن کو الیکشن شیڈول جاری کرنے کا حکم دینے کے ساتھ ساتھ سندھ، بلوچستان، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گورنرز کو بھی ہدایت جاری کرے کہ وہ پنجاب اسمبلی الیکشن کیس کےعدالتی فیصلے کے مطابق متعلقہ اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد 90 روز کے اندر انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں۔
ایڈووکیٹ سید علی ظفر کے توسط سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کی جانب سے 5 اگست کو ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج کی منظوری کے فیصلے کو جس کے تحت نئی حد بندیوں کو لازمی قرار دیا گیا تھا، غیر قانونی، خلاف قانون قرار دے کر کالعدم کرے۔
اس کے علاوہ پاکستان شماریات بیورو کی جانب سے 8 اگست کو جاری کردہ نوٹی فکیشن کو بھی غیر قانونی قرار دیا جائے جس میں 2023 کی مردم شماری کو پبلک کیا گیا تھا۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ آئین کے تحت بروقت انتخابات عوامی اہمیت کے حامل اور بنیادی حقوق میں شامل ہیں۔


مشہور خبریں۔
کیا امریکہ اور اسرائیل لبنان میں جنگ بندی چاہتے ہیں ؟
?️ 13 نومبر 2024سچ خبریں: گزشتہ چند دنوں کے دوران لبنان میں جنگ بندی کے
نومبر
کھیلوں کے میدانوں میں صہیونیوں کے خواب کیسے مٹی میں ملتے ہیں؟
?️ 3 اپریل 2023سچ خبریں:انڈونیشیا سے اس کے صیہونی مخالف رویے کی وجہ سے یوتھ
اپریل
امریکی وزیر خارجہ مشرق وسطیٰ کا دورہ کریں گے:آکسیوس
?️ 7 فروری 2025سچ خبریں:امریکی ویب سائٹ آکسیوس نے باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ
فروری
امریکی عدالت گاہ کو بم سے اڑانے کی دھمکی
?️ 9 فروری 2023سچ خبریں:امریکی جنوبی ریاست کیرولائنا کی ایک عدالت میں بم رکھے جانے
فروری
طالبان کو تسلیم کرنے کا ابھی کوئی ارادہ نہیں:یورپی یونین
?️ 4 فروری 2023سچ خبریں:یورپی یونین کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان نے کہا کہ یورپی
فروری
صہیونی قیدیوں کی حوالگی کی تقریب میں نیتن یاہو کا مذاق اڑایا گیا
?️ 8 فروری 2025سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی جنگجو قیدیوں کے تبادلے کے پہلے مرحلے کے
فروری
ملک بھر میں یوم پاکستان منایا جا رہا ہے
?️ 23 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں پوری قوم بڑے جوش و خروش
مارچ
نگران وزیر اعلیٰ کا سندھ منچھر جھیل پر جاری بحالی کے کام کا معیار بہتر بنانے کی ہدایت
?️ 24 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے مقامی
ستمبر