?️
اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئے وزیراطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اقدامات پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑا انقلاب ہے کیونکہ کسی بھی حکومت نے اس سے پہلے مقامی سطح پر لوگوں کو اتنا بااختیار بنانے کے لیے اس طرح کا نظام نہیں دیا۔
انہوں نے کہا کہ پہلے 18 ویں ترمیم آئی، جس میں اختیارات کی تقسیم وفاق سے صوبوں میں ہوئی لیکن صوبوں سے بلدیاتی اضلاع میں میں نہیں ہوئی، آج اسی لیے کراچی جیسے شہر میں مشکلات ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کراچی کو اس کے وسائل کا حصہ نہیں دے رہی ہے، اسی طرح دیگر شہر بھی اس لیے پس رہے ہیں کیونکہ ان کو جو حصہ ملنا چاہیے وہ نہیں مل رہا ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی نے بااختیار بلدیاتی حکومت بنانے کا جو فیصلہ کیا ہے، اس سے پاکستان میں پہلی بار وسائل کے خرچ کرنے کے طریقے کی بحث ختم ہوجائے گی۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل فنانس کمیشن سے پیسہ صوبوں کو جائے گا اور صوبوں سے اضلاع میں جائے گا اور براہ راست منتخب میئر اپنے اضلاع کو چلائے گا اور یہی جدید نظام دنیا میں ہر جگہ نیویارک، لندن، پیرس، سان فرانسسکو میں اور ہر جدید شہر میں چل رہا ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی حکومت سندھ پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے اپنے لوگوں کو ایک مرتبہ پھر اس حق سے محروم رکھا ہے، صحت کارڈ اور راشن کارڈ جیسی سہولت لوگوں کو نہیں دینے دی اور اب بلدیاتی حکومت جیسے بنیادی اصلاحات میں حصہ نہیں ڈالا، اس پر جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پی پی پی دونوں کا ماڈل ہے کہ وسائل اپنے ایک نامزد آدمی کے پاس جمع رکھنا چاہتے ہیں، اسی لیے اکاؤنٹ کا نیٹ ورک بنا تھا، اومنی اسکینڈل میں 5 ہزار جعلی اکاؤنٹس بنائے اور تمام لوگ اس میں پیسے جمع کروا رہے تھے تاہم اس سے 12 ارب روپے وصول ہوئے ہیں۔
وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے بااختیار بلدیاتی حکومت لا کر اس نظام کا خاتمہ کردیاہے۔انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ یہ مقدمات اور خصوصاً شہباز شریف کے مقدمے میں، ہم مطالبہ کرنا چاہتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ عدالت کے اندر کیمرے لگائیں اوربراہ راست نشر کرنا چاہیے اور لوگ دیکھیں کہ اس کیس میں ہے کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اٹارنی جنرل نے آج شہبباز شریف کو خط بھی لکھا ہے کہ نواز شریف کو واپس نہ لینے کی وجوہات بتائیں، کیوں واپس نہیں آرہے ہیں، اس حوالے سے مطمئن کریں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ تین مرتبہ کے وزیراعظم کہتا ہے کہ میرے بچوں پر پاکستان کے قانون کا اطلاق ہی نہیں ہوتا کیونکہ میں نے پیسے ان کے نام سے رکھے ہیں اور ان کو ملک سے باہر نکال دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کا بھی یہی دفاع ہے تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اربوں روپے کا لوٹا ہوا پیسہ جو اس قوم کا ہے، اسی طرح زرداری اور دیگر نے پیسہ لوٹا ہے، اب قوم ان پیسوں کا حساب چاہتی ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ہماری عدالت سے یہی استدعا ہے کہ اس ملک کے لوگوں کو صرف یہ حق ہے کہ ان لوگوں کے اوپر الزامات سچے ہیں یا نہیں، اگر سچے ہیں تو بری کردیں، بات ختم ہوجائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ لوگ اب تنگ پڑ گئے ہیں، کل وزیراعظم نے جو بات کی وہ بھی یہی ہے، ساڑھے تین سال اور 4 سال ہوگئے ہیں، ان سے وصولی ہونا بہت ضروری ہے۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ ہمارے عدالتی نظام میں جو بھی چیزیں ہیں، اس پر ہم چیف جسٹس صاحبان سے درخواست کریں گے کہ کیس براہ راست دکھائیں اور سماعت روزانہ کی بنیاد پر کریں تاکہ لوگ خود فیصلہ کریں، اگر انہوں نے پیسہ نہیں لوٹا تو بری کریں نہیں ان سے پیسہ لوٹائیں۔
مشہور خبریں۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے کی مدت میں توسیع دینے پر غور
?️ 7 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عسکری قیادت کی مدت ملازمت میں توسیع کے
مارچ
یمن جنگ کے بارے میں امریکہ کا بیان
?️ 30 جون 2021سچ خبریں:امریکی سفارتخانے نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ
جون
فلسطینی اتھارٹی کاتل ابیب پر بین الاقوامی دباؤ ڈالنے کا مطالبہ
?️ 12 دسمبر 2021سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کے محکمہ خارجہ نے صیہونی حکومت کو آبادکاری روکنے
دسمبر
بحرین کی سب سے بڑی بحری مشق میں اسرائیل اور سعودی عرب کی شرکت
?️ 3 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت اور سعودی عرب بحرینی بحری مشق میں حصہ لینے
فروری
سعودی اتحاد کی 267 مرتبہ الحدیدہ جنگ بندی کی خلاف ورزی
?️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:یمنی ذرائع نے اس ملک کے صوبہ الحدیدہ میں سعودی جارح
دسمبر
القاعدہ مأرب میں کھلے عام ہم سے لڑی رہی ہے:یمنی نائب وزیر داخلہ
?️ 7 مارچ 2021سچ خبریں:یمن کے نائب وزیر داخلہ نے اس ملک کے صوبہ البیضا
مارچ
عوام نے دونوں کرپٹ جماعتوں کو الوداع کہہ دیا: فرخ حبیب
?️ 26 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) فرخ حبیب نے آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے
جولائی
مشرق وسطیٰ میں امارات کا کردار مثبت اور فعال ہے: بشار اسد
?️ 20 مارچ 2023سچ خبریں:شام کے صدر بشار الاسد اور متحدہ عرب امارات کے صدر
مارچ