?️
اسلام آباد: (سچ خبریں)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی اۤئی کی جانب سے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ضمنی انتخابات کا شیڈول فوری طور پر معطل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 9 حلقوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول معطل کرنے کی درخواست پر اسلام اۤباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔
دوران سماعت پی ٹی آئی کی ضمنی الیکشن کا شیڈول فوری معطل کرنے کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔
تحریک انصاف کے وکیل فیصل چوہدری نے استدعا کی کہ الیکشن شیڈول معطل کیا جائے جس پر جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ الیکشن شیڈول معطل کرنے کی قانونی وجہ کیا ہے؟
جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آپ ایک الیکشن روکنے کی استدعا کر رہے ہیں کوئی قانونی جواز بتائیں، قومی اسمبلی کی نشستیں خالی ہوئیں تو الیکشن کمیشن نے الیکشن کا اعلان کیا۔
وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے خلاف درخواست زیر سماعت ہے، جس پر جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ 123حلقوں میں بھی الیکشن ہو جائے گا پہلے یہ تو ہونے دیں، آپ الیکشن لڑیں۔
وکیل فیصل چوہدری نے دلائل دیے کہ ہم تو الیکشن لڑنے کے لیے تیار ہیں مگر 123 حلقوں میں الیکشن کرائیں، تاہم عدالت نے کیس کی سماعت 16 اگست تک ملتوی کر دی۔
خیال رہے کہ 6 اگست کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی انتخاب کا جاری کردہ شیڈول اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
مذکورہ نشستیں اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کی جانب سے پی ٹی آئی کے 11 اراکین کے استعفے منظور کرنے کے بعد خالی ہوئی تھیں جن میں 9 جنرل نشستوں جبکہ 2 مخصوص نشستیں شامل تھیں۔
بعدازاں الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کرتے ہوئے قومی اسمبلی کی خالی 9 نشستوں پر براہ راست ضمنی انتخابات 25 ستمبر کو کرانے کا اعلان کیا تھا۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ وہ قومی اسمبلی کے تمام 9 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں خود حصہ لیں گے۔ دوسری جانب آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی وکیل فیصل چوہدری کی جانب سے متفرق درخواست دائر کی گئی جس میں 9 حلقوں کے لیے الیکشن کمیشن کا جاری انتخابی شیڈول چیلنج کیا گیا۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے خلاف درخواست زیر التوا ہے جس پر عدالت 4 اگست کو درخواست پر سماعت کرکے نوٹس جاری کر چکی ہے۔
مشہور خبریں۔
ایران کے ساتھ جنگ کے بعد صہیونی لابی کی مایوسی
?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں:ایران اور صیہونی ریاست کے درمیان 12 دن تک جاری رہنے
جولائی
خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
?️ 2 اپریل 2024پشاور: (سچ خبریں) سینیٹ کی 30 خالی نشستوں پر پولنگ کا عمل
اپریل
اسرائیل میں موجودہ بحران کا تجزیہ
?️ 16 فروری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے قیام کی قرارداد میں اعلان کیا گیا تھا
فروری
آپ مقبوضہ فلسطین امریکی خفیہ اڈے کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟
?️ 30 اکتوبر 2023سچ خبریں:امریکی ویب سائٹ انٹرسیپٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں مقبوضہ فلسطین
اکتوبر
بائیڈن کی گریٹر اسرائیل کا خواب پورا کرنے کی ناکام کوشش
?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی صدر جوبائیڈن کے خطہ کے دورے کا مقصد سعودی عرب
جولائی
5 سال سے کم عمر کے 1.1 ملین افغان بچے شدید غذائی قلت کے خطرے میں ہیں: یونیسیف
?️ 29 مئی 2022سچ خبریں: اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ یونیسیف نے خبردار کیا
مئی
اپنے لوگ واپس آجائیں گے:عمران خان
?️ 19 مارچ 2022 اسلام آباد (سچ خبریں)راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کے سنگ بنیاد رکھنے
مارچ
مشرقی شام میں امریکی فوجی اڈے کی صورتحال
?️ 8 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی فوج کے البوکمال بارڈر کراسنگ پر ایک ٹرک پر
جنوری