?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی میں اب سیاسی لوگ ہیں جو اچھی بات ہے،اب سیاستدان کم ازکم یہ الزام نہیں لگا سکتے کہ جرنیلوں کا احتساب نہیں ہوتا، پہلی بار احتساب کا عمل خود اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے، یہ فیلڈمارشل عاصم منیر ہی کرسکتے تھے.
ایک انٹرویو میں ندیم افضل چن کہا کہ افواج پاکستان میں پہلی بار کسی سینئر افسر کو سزا ہوئی فیض حمید کے خلاف فیصلہ اچھا اور نیک شگون ہے.
انہوں نے کہا کہ فیض حمید کے ساتھ گٹھ جوڑ میں شامل دیگر لوگوں سے بھی پوچھ گچھ ہونی چاہیئے اور فیض حمید کو سزا اچھی روایت ہے آنے والوں کے لئے بھی یہ سبق ہے جتنا شفافیت سے کریں گے اتنا بہتر ہوگا، مثال کے طور پر مجھے یاد ہے کہ بریگیڈیئر عادل پنجاب کے سیکرٹری کمانڈر تھے، اسی طرح بریگیڈیئر مظفر رانجھا بھی رہے ہیں، یہ 2013 کے انتخابات کی انجینئرنگ میں ملوث رہے،جسٹس ثاقب نثار اور افتخار چوہدری ، یا الیکشن کمیشن کے لوگ ہوں، ان سب کا شفاف احتساب ہونا چاہئے.
انہوں نے کہا کہ الیکشن میں مداخلت تو بالکل رہی ہے، موجودہ فوجی لیڈرشپ کو کریڈٹ جاتا ہے کہ پہلی بار اتنی اہم سیٹ کے افسر کو سزا دی اور احتساب کی مثال قائم کی ہم نے اپنی زندگی میں پہلی بار دیکھا ہے احتساب موجودہ آرمی چیف عاصم منیر ہی کرسکتے ہیں اور کوئی نہیں کرسکتا احتساب کا ہونا ریاست، جمہوریت اور ریاستی اداروں کے لئے اچھی بات ہے اب سیاستدان کم ازکم یہ الزام نہیں لگا سکتے کہ جرنیلوں کا احتساب نہیں ہوتا.
ندیم افضل چن نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی میں اب سیاسی لوگ ہیں جو اچھی بات ہے اور سیاسی لوگ جب فیصلہ کریں گے تو چیزیں بہتری کی طرف جائیں گی انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ جنگ کے بعد قوم اکٹھی ہوئی جو تقسیم نہیں ہونی چاہیے لیکن پی ٹی آئی اور نون لیگ کی لڑائی میں قوم تقسیم ہو رہی ہے. انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ جس صوبے پر اتفاق ہے پہلے وہ بنا لیں اور نئے صوبے بنانے کے لیے اتفاق رائے پیدا کریں پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی تمام اکائیوں میں ریلیشن آئیڈیل نہیں آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس)پشاورکے بچوں نے پوری قوم کو اکٹھا کیا تھا.


مشہور خبریں۔
پاکستان اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ
?️ 31 دسمبر 2025 پاکستان اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ
دسمبر
وزیراعظم عمران خان نے سرزمینِ مدینہ منورہ پر قدم رکھنے سے پہلے کیا اہم کام
?️ 23 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے سرزمینِ مدینہ منورہ پر
اکتوبر
نیہا ککڑ کا خودکشی کے حوالے سے اہم انکشاف
?️ 28 جون 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کی مقبول ترین گلوکارہ نیہا ککڑ کے تلخ
جون
اسلام آباد مذاکرات کے بارے میں مصر کے وزیر خارجہ کی ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ سے گفتگو
?️ 26 اپریل 2026سچ خبریں: مصر کے وزیر خارجہ نے ایران اور امریکہ کے اسلام
اپریل
شاہ رخ والد سے آکر ملے اور کہا آپ کو فالو کرتا ہوں، ربیکا خان
?️ 14 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) ٹک ٹاکر و اداکارہ ربیکا خان نے کہا ہے
اپریل
غزہ جنگ کے نتیجے میں اسرائیل پر بین الاقوامی دباؤ
?️ 1 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی ذرایع کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے خبردار
دسمبر
افریقی ملک نائجر میں نئے صدر کی حلف برداری سے قبل فوجی بغاوت کی کوشش، متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا
?️ 1 اپریل 2021نائجر (سچ خبریں) افریقی ملک نائجر میں دو روز بعد ملک کے
اپریل
واٹس ایپ کون سے صارفین کے اکاؤنٹ معطل کرے گا؟
?️ 17 جولائی 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) واٹس ایپ نے صارفین کو خبردار کیا گیا ہے
جولائی