?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی کا ساڑھے پانچ سالہ دور انتہائی ہنگامہ خیز رہا جس میں کئی تاریخی مواقع آئے لیکن ہماری جماعت کی ان سے کافی زیادہ توقعات وابستہ تھیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر عارف علوی کا ساڑھے پانچ سالہ دور انتہائی ہنگامہ خیز رہا جس میں کئی تاریخی مواقع آئے اور سب سے بڑا موقع وہ تھا جب عمران خان نے افغانستان کے مسئلے پر وزرائے خارجہ کی دو اسلامی سربراہی کانفرنس بلائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے موقع پر ماضی کی تاریخ پھر دوہرائی گئی، جیسے ہنری کسنجر نے بھٹو صاحب کو دھمکی دی تھی کہ آپ کو مثال بنا دیں گے اور اس پر عمل بھی کیا، وہی تاریخ پھر دورہائی گئی اور ایک بڑی طاقت نے پھر مداخلت کی، بہت سے لوگ جو آج خود کو جمہوریت کے چیمپیئن کہتے ہیں، وہ جانے انجانے میں استعمال ہوئے اور ایک ایسی حکومت ختم ہوئی جس کے پیچھے عوام کھڑے تھے اور جس کا پانچ سال پورے کرنے کا حق تھا۔
تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ اس دور میں صدر مملکت نے اپنا کردار ضرور ادا کیا لیکن اگر اس پورے نظام کو دیکھیں تو اگر صدر کو اپنی جماعت کی حمایت حاصل نہ ہو تو اکیلے ان کے پاس اتنا انتظامی اختیار نہیں ہوتا، انہوں نے بہت سی چیزوں میں کردار ادا کیا ہوگا لیکن وہ ہماری جماعت کے سینئر آدمی ہیں اور اس وقت جب وہ سبکدوش ہونے والے ہیں تو میں ان کے بارے میں کوئی بات نہیں کرنا چاہتا البتہ بطور صدر ہمیں ان سے زیادہ توقعات وابستہ تھیں۔
ایک سوال کے جواب میں علی محمد خان نے کہا کہ عارف علوی ابھی ایک دن قبل ہی گارڈ آف آنر لے کر رخصت ہوئے ہیں تو میں ایسے میں ان کے خلاف کوئی بات نہیں کرنا چاہتا، وہ ہماری جماعت کے سینئر ترین لوگوں میں سے ہیں اور جب کچھ وقت گزرے گا تو چیزیں کا تجزیہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ عارف علوی کی کچھ مجبوریاں رہی ہوں گی، انہوں نے اپنا کردار بھی ادا کیا ہو گا لیکن ہماری جماعت کو ان سے کافی زیادہ توقعات تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک چیز بڑی اچھی ہوئی ہے ایک سیاسی صدر سے دوسرے سیاسی صدر کے پاس اختیار گیا ہے تو اب 10 سے 15 سال سے کوئی خلا نہیں آیا اور جو ماضی میں جمہوریت کو دھچکا لگتا تھا، وہ نہیں لگا البتہ سب سے بڑا مسئلہ مینڈیٹ کا ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ ہم اپوزیشن کا کردار ادا کرتے رہیں گے، ہم نے کبھی نہیں کہا کہ ان کو بزور طاقت حکومت نہیں کرنے دیں گے، ہم آئینی اور سیاسی کردار ادا کرتے رہیں گے۔


مشہور خبریں۔
شوکت خانم میموریل ٹرسٹ اور نمل یونیورسٹی کے بینک اکاؤنٹس بحال کرنے کا حکم
?️ 1 دسمبر 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی کی انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے پیر
دسمبر
اسرائیل مسلمانوں کے خلاف دہشتگردی کا گڑھ ہے:آیت اللہ خامنہ ای
?️ 7 مئی 2021سچ خبریں:آیت اللہ خامنہ ای نے عالمی یوم قدس کے موقع پر
مئی
مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں پر اقوام متحدہ کے ماہرین کا اظہار تشویش
?️ 25 نومبر 2025جنیوا: (سچ خبریں) اقوام متحدہ کے ماہرین نے رواں سال اپریل میں
نومبر
اطالوی اداکارہ کی فلسطینیوں کی حمایت پر ہلچل
?️ 25 مئی 2024سچ خبریں: اطالوی اداکارہ کی فلسطینیوں کی حمایت نے ایک فلم فیسٹیول
مئی
شہباز شریف سے آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
?️ 17 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف سے آصف علی زرداری اور مولانا
مئی
ہم کبھی بھی اپنے عہدوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: ہنیہ
?️ 7 مئی 2024سچ خبریں: حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے اسلامی
مئی
جنرل سلیمانی کا قتل عالم اسلام کا بہت بڑا نقصان ہے: پاکستانی سیاستداں
?️ 31 دسمبر 2021سچ خبریں:پاکستان میں مسلم لیگ ق کے نائب ترجمان نے قدس فورس
دسمبر
اسرائیل زمینی حملے کے لیے اچھی پوزیشن میں نہیں
?️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: آج وال سٹریٹ جرنل نے اپنے ذرائع کے حوالے سے
ستمبر