پی ٹی آئی کا 21 ستمبر کو لاہور میں ہر صورت جلسہ کرنے کا اعلان

?️

پشاور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی  نے 21 ستمبر کو لاہور میں ہر صورت جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس 19 ستمبر کو پشاور میں ہوگا، اجلاس میں لاہور جلسے کی حکمت عملی طے کی جائے گی، اجلاس میں جلسے کیلئے روانگی اور مقام کا پلان ترتیب دیا جائے گا، جلسے کے لیے خیبرپختونخوا کے قافلوں کی قیادت وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کریں گے۔

پشاور میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ یہ آئینی ترامیم جمہوریت پر حملہ ہے اور ہم اس کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، انہوں نے سوچا کیسے یہ جمہوریت کے ہوتے ہوئے ایسا بل لائیں گے، ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم پارلیمنٹ میں ان کو شکست دیں گے، ہم اپنے جائز حق کے لیے کھڑے رہیں گے، آئینی ترمیم کی منظوری تو دور کی بات ہے انہیں اسے اسمبلی میں پیش کرنے کی جرات بھی نہیں ہوگی۔

ادھرپاکستان تحریک انصاف نے 21 ستمبر کو مینار پاکستان جلسہ کے لیے این او سی کی درخواست دیدی، پی ٹی آئی کی جانب سے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے 21 ستمبر کو مینار پاکستان لاہور کے جلسے کے این او سی کے لیے ضلعی انتظامیہ کو درخواست جمع کروادی، درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت اور ایک پرامن جماعت ہے، جلسہ کرنا ہمارا جمہوری اور آئینی حق ہے، اس حق کے تحت ہمیں 21 ستمبر کو مینار پاکستان لاہور جلسہ کا این او سی جاری کیا جائے۔

پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ اب ہمیں اجازت ملے یا نہ ملے 21 ستمبر کو لاہور میں جلسہ کریں گے، دنیا میں کہیں بھی کسی جلسے کا ٹائم مقرر نہیں کیا جاتا، جلسہ کیا ہوٹل کی تقریب تھی جو وقت پر ختم ہو جاتا، اسٹیبلشمنٹ دھوکے باز ہے، اب ان سے کوئی بات نہیں کرنی، یہ آج بھی یحییٰ خان والی پالیسی کو لے کر چل رہے ہیں، انہوں نے شیخ مجیب کو دھوکہ دیا ہمارے ساتھ بھی یہی کر رہے ہیں، ملک میں اس وقت غیر اعلانیہ مارشل لاء ہے، ایک ڈنڈا پکڑے آدمی فیصلہ کرتا ہے اور وہ اس ملک کا قانون بن جاتا ہے، اعلیٰ عدلیہ سے درخواست ہے کہ جمہوریت اور قانون کی بالادستی کو بچائیں۔

مشہور خبریں۔

بینکوں اور ایکسچینج کمپنیوں کو سرکاری ذرائع سے ترسیلات زر لانے پر انعامی رقم میں کمی کا فیصلہ

?️ 10 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے

اقوام متحدہ کا پینل آج پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ لے گا

?️ 17 اکتوبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ ’انسانی

سیاسی و معاشی بے یقینی: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے 86 پیسے مہنگا

?️ 4 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) انٹربینک مارکیٹ میں ایک بار پھر ڈالر کے مقابلے

متحدہ عرب امارات اور شام کا اجلاس اقتصادی تعاون پر مرکوز

?️ 4 اکتوبر 2021سچ خبریں: شام کے وزیر معیشت اور خارجہ تجارت نے دبئی میں اپنے

امریکی خفیہ ایجنسی نے بائیڈن کے بیٹے کو بچانے کے لیے کیا کیا؟

?️ 16 جولائی 2023سچ خبریں: 2024 کی امریکی صدارتی امیدوار نے خفیہ سروس پر الزام

امریکہ میں علیحدگی پسند رجحانات کی شدت

?️ 3 اکتوبر 2021سچ خبریں:ق ایک نئے سروے کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ

نیتن یاہو کی احمقانہ غلطی نے اسرائیل کے لیے جہنم کے دروازے کھولے

?️ 17 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ نے چند ہفتے قبل صیہونی حکومت کے خلاف

جنوبی وزیر ستان میں سیکورٹی فورس اشتہاری دہشتگرد کو ہلاک کرنے میں کامیاب

?️ 26 فروری 2021وزیرستان(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے