پی ٹی آئی کا عمران کی صحت پر اظہار تشویش، ’فوری‘ طبی امداد کی فراہمی کا مطالبہ

?️

پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف  نے عمران خان کے بڑھتے ہوئے شوگر لیول اور دل کی دھڑکن کی بےترتیبی کی خبروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ انہیں طبی سہولیات تک رسائی فراہم کرے اور اپنی پسند کے ڈاکٹروں کو ان کا معائنہ کرنے کی اجازت دے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو جاری ہونے والے ایک بیان میں پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا کہ وہ پی ٹی آئی کے سربراہ کو جیل مینوئل کے مطابق ان کے ’آئینی طور پر لازمی حقوق اور سہولیات‘ دینے سے انکار کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’بانی پی ٹی آئی کو جسمانی اور ذہنی طور پر توڑنے کی اسکیم کے تحت تمام سہولیات سے محروم کیا جا رہا ہے، عمران خان کی صحت اور تندرستی ہمارے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور طبی دیکھ بھال کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں۔‘

شیخ وقاص اکرم نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ عمران خان کا ’ان کے پسند کے ڈاکٹروں‘ سے باقاعدہ میڈیکل چیک اَپ کو یقینی بنائے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اپنے بیٹوں کے ساتھ بات چیت کرنے کی اجازت ہونی چاہیے کیونکہ یہ ان کا ’بنیادی، قانونی اور آئینی حق‘ ہے۔

انہوں نے عمران خان، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ ’عمران خان پر پاکستان کو ایک فلاحی ریاست میں ڈھالنے کی لگن کے لیے ستم جا رہا ہے، جہاں حکومت اقتدار کی بھوکی اشرافیہ کے مفادات کی خدمت کرنے کے بجائے حقیقی معنوں میں عوام کی نمائندگی کرتی ہے۔‘

انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی اور نسلی تطہیر کی بھارت کی پالیسی کے باوجود مذاکرات کی خواہش پر وزیر اعظم شہباز شریف کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ’پاکستان کو اس وقت تک بھارت کے ساتھ بات چیت نہیں کرنی چاہیے جب تک کہ مؤخر الذکر اپنا موقف نرم نہیں کرتا اور کشمیر کی 5 اگست 2019 کی یکطرفہ آئینی ترمیم سے پہلے کی خصوصی حیثیت کو بحال نہیں کرتا۔‘

مشہور خبریں۔

اسرائیل سوریہ میں فساد پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے: جنبلاط

?️ 1 مئی 2025سچ خبریں: لبنان کے دروزی رہنما ولید جنبلاط نے حالیہ تنازعات کو

خیبر پختونخوا: بارودی سرنگ کے دھماکے، فائرنگ سے 3 اہلکار شہید

?️ 29 اکتوبر 2023خیبر پختونخوا: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر اور جنوبی وزیرستان

’مقصد الیکشن سے روکنا ہے، ’فراڈ کیس میں فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

?️ 15 دسمبر 2023راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی کی اینٹی کرپشن عدالت نے 35 لاکھ روپے

چینی باشندوں کی سیکیورٹی یقینی بنانےکیلئے آزاد کشمیر میں ایف سی تعیناتی کا فیصلہ

?️ 1 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر میں امن وامان

بھارت میں کورونا وائرس کا طوفان، سڑکوں پر لاشوں کے ڈھیر اور قیامت جیسا ماحول

?️ 30 اپریل 2021(سچ خبریں)  بھارت میں ان دنوں کورونا وائرس نے ایسا طوفان مچا

پنجاب میں کورونا کی نئی قسم کا انکشاف

?️ 1 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) کورونا وائرس کی تیسری لہر سے پورا ملک متاثر ہے

کیا جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے لیے مذاکرات ہو رہے ہیں؟ حماس کا کیا کہنا ہے؟  

?️ 1 مارچ 2025 سچ خبریں:حماس کے ترجمان حازم قاسم نے اعلان کیا ہے کہ

صہیونی مغربی کنارے میں ملک گیر انتفاضہ سے خوفزدہ

?️ 20 جنوری 2024سچ خبریں: 2007 سے غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کی منظم سرگرمیوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے