?️
پشاور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے ایک بار پھردوبارہ تحریک چلانے کا فیصلہ کرلیا، تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی قیادت اور سیاسی کمیٹی کی منظوری کے بعد تحریک دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا، پشاور میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے صدور اور جنرل سیکریٹریز کا اجلاس ہوا جہاں احتجاجی تحریک چلانے پراتفاق کیا گیا۔
اجلاس میں شریک اراکین کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران کی رہائی کیلئے پرزور احتجاجی تحریک چلائے جائے ۔بانی پی ٹی آئی بے بنیاد مقدمات میںقید ہیں ۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے اب پرزور تحریک چلانے کا وقت آگیا ہے اس لئے مرکزی قیادت فوری طور پر بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے تحریک شرو ع کرنے کا اعلان کرے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جنید اکبر کو تحریک شروع کرنے کا ٹاسک دیا تھا۔
علیمہ خان نے جنید اکبر کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی وجہ بتا دی تھی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پی اے سی کی چیئرمین کی ذمہ داری عمر ایوب کو اٹھانے کو کہاتھا۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا تھاکہ عمران خان نے جنید اکبر کو پارٹی کے فیصلے اور تحریک کا مکمل اختیار دیا تھا اور اس تحریک کا مقصد بانی پی ٹی آئی، دیگر پارٹی رہنماﺅں و کارکنوں کی آزادی اور دھاندلی کے خلاف آواز اٹھانا تھا۔
عمران خان نے جنید اکبر کو اپنے پیغام میں کہا کہ قومی اسمبلی کی پبلک اکاﺅ کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑ دیں اور خیبر پختونخوا ہ سے تحریک پر پوری توجہ دیں۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جنید اکبر سے کہا کہ خیبر پختونخوا ہ سے تحریک کا آغاز کریں۔ بانی پی ٹی آئی کا خیال تھا کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ اور تحریک کےلئے کوشش میں وقت تقسیم ہوگا۔ گفتگوکرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے بانی پی ٹی آئی کا پیغام سلمان اکرم راجہ اور پارٹی قیادت کو پہنچا دیا تھا۔علیمہ خان کاکہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کو اپنی تمام تر توجہ تحریک اور احتجاج پر دینے کی ہدایت کی تھی۔


مشہور خبریں۔
شام پر صیہونی حملہ؛ 2 افراد زخمی
?️ 26 اگست 2022سچ خبریں:شام کے ایک فوجی عہدہ دار نے جمعہ کی صبح اعلان
اگست
اسرائیل کی دھمکیوں کا حزب اللہ پر کوئی اثر نہیں
?️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے سید حسن نصر اللہ کی
جولائی
ایسی حکومت جس کی ذات میں وحشی پن شامل ہے
?️ 11 جولائی 2023سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ کے رکن محمد سعدون الصیهود نے امریکی فریق سے
جولائی
وزیر خارجہ متحدہ عرب امارات کے دورے کی تکمیل کے بعد ایران روانہ
?️ 20 اپریل 2021دبئی (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی متحدہ عرب امارات کے دورے کی
اپریل
امریکہ کی چین کا مقابلہ کرنے کے لیے ہتھیاروں کی فروخت میں تیزی
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:پینٹاگون چین کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لیے امریکی اتحادیوں کو
ستمبر
زلنسکی کا ٹویٹری میزائل
?️ 17 جولائی 2023سچ خبریں: میڈیا نے لیتھوانیا میں نیٹو کے سربراہی اجلاس میں یوکرین
جولائی
ضمانت منسوخی کے بعد اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کا پرویز الہٰی کے گھر پر چھاپہ
?️ 26 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری
مئی
اسرائیلی فوج نے ۱۷۰ ہزار فوجیوں کی سوشل میڈیا نگرانی کے لیے نیا اے آئی سسٹم فعال کردیا
?️ 27 نومبر 2025 اسرائیلی فوج نے ۱۷۰ ہزار فوجیوں کی سوشل میڈیا نگرانی کے
نومبر