?️
پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے فوج کی سیاست میں مداخلت کے حوالے سے بیان پر معذرت کرنے سے انکار کردیا۔
پشاور میں تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا نے پارٹی کے دیگر رہنماؤں عمر ایوب، اسد قیصر، اعظم سواتی و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ’علی امین گنڈاپور نے پاکستانی فوج کے حوالے سے جو کہا ہے اس سے کوئی معذرت نہیں، علی امین کے جلسے میں کی گئی تقریر عوام کے دلوں کی آواز ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’علی امین گنڈاپور نے پوری صحافت کی بات نہیں کی، صحافت میں کھالی بھیڑیا موجود ہیں، وزیر اعلیٰ نے خواتین صحافیوں کے بارے میں کوئی ہتک آمیز الفاظ استعمال نہیں کیے، صحافت ریاست کا پانچواں ستون ہے اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا صحافت جہاد کر رہی ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’کچھ لوگ جمہوری اور سیاسی عمل پر حاوی ہونے کی کوشش کر رہے ہیں، پاکستان کو حقیقی آزادی ملنی چاہیے، عدالتوں کو بھی نہیں چھوڑا گیا ہے، ججز نے خطوط لکھے، اپنی مرضی کے ججز لگانے کے لیے قانون سازی کرنا نہیں چلے گا، ہم یہ نہیں ہونے دیں گے۔‘
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ’پاکستان مزید ایسے حالات کا متحمل نہیں ہوسکتا، کل جو ہوا وہ بالکل غلط ہوا، کیا پارلیمان مقدس نہیں؟ پارلیمان کی توہین کی گئی۔‘
انہوں نے کہا کہ ’آئین کی ایسی کیا ترمیم کہ لوگوں کو اغوا کیا جائے، کل کے واقعے کا مقصد صرف یہ ہے کہ ارکان کو اغوا کرکے پارلیمان میں اپنی مرضی سے آئین میں ترامیم کی جائیں، حکومتی اقدامات کے خلاف ہم سڑکوں پر آئیں گے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’آدھا سچ ہمیشہ جھوٹ ہوتا ہے، لے آئیں 9 مئی کی ویڈیوز کس نے آگ لگائی، کون کیمیکل لے کر آئے، ہمارے لوگ تو نہتے تھے، 8 فروری کی رات جو کیا وہ سب کے سامنے ہیں، عوام نے ووٹ کی صورت میں امانت دی جس میں خیانت کی گئی۔‘


مشہور خبریں۔
صہیونی میڈیا کارکن کا نیتن یاہو پر سخت حملہ
?️ 21 جولائی 2025صہیونی میڈیا کارکن کا نیتن یاہو پر سخت حملہ، تم اسرائیل کو
جولائی
یمن پر بمباری بھی اور سعودی ولی عہد کا یمن بحران کے سیاسی حل کا مطالبہ بھی
?️ 15 دسمبر 2021سچ خبریں:ایک طرف سعودی لڑاکا طیاروں کے یمن پر حملے جاری ہیں
دسمبر
سرینگر: ماس موﺅمنٹ کے رہنماﺅں کا شہیدمحمد یوسف بیگ کو خراج عقیدت
?️ 23 مارچ 2024سرینگر : (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر
مارچ
فیس بک نے ہزاروں جعلی اکاؤنٹس ڈیلیٹ کردیے
?️ 1 دسمبر 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک
دسمبر
ملک بھر میں کورونا سے مزید 57 افراد جان کی بازی ہار گئے
?️ 24 مئی 2021اسلام آباد( سچ خبریں) کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتیں جاری ہیں
مئی
اس سال یوم قدس پچھلے سالوں سے مختلف کیوں تھا؟
?️ 17 اپریل 2023سچ خبریں:واضح رہے کہ کئی وجوہات کی بنا پر اس سال عالمی
اپریل
’مزید جھوٹی ویڈیوز لیک ہوسکتی ہیں‘، راحت فتح علی خان نے معافی مانگتے ہوئے خبردار کردیا
?️ 1 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) ملازم پر تشدد کرنے والی وائرل ویڈیو پر نامور
فروری
فرانس میں ایک بار پھر مظاہروں کا بازار گرم؛ مظاہرین کے مطالبات کیا ہیں؟
?️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں: فرانسیسی پولیس کے ہاتھوں الجزائری نژاد 17 سالہ نوجوان کی
ستمبر