پی ٹی آئی نے کبھی بھی مذاکرات کی بات کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔ اختیار ولی خان

اختیار ولی خان

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) کوآرڈینیٹر وزیراعظم اختیار ولی خان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کبھی بھی مذاکرات کی بات کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔

اختیار ولی خان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف جب اپوزیشن لیڈر تھے تب بھی میثاق جمہوریت کی دعوت دی،وزیراعظم شہبازشریف نے پی ٹی آئی کو بارہا مذاکرات کی دعوت دی۔ اُنہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی نے مذاکرات کی بات کی، جب بھی ہم نے مذاکرات کی دعوت دی اِس کو کوئی اچھا نتیجہ نہیں نکلا، پی ٹی آئی نے کبھی بھی مذاکرات کی بات کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔

کوآرڈینیٹر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مذاکرات سے بند گلی سے نکلنے کا راستہ مل جاتا ہے، تحریک انصاف کے پاس زیادہ آپریشز نہیں ہیں، وزیراعظم نے ساتویں بار پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دی، بیرسٹر گوہر بار بار معافی تلافی کی باتیں کر رہے ہیں۔ اختیار ولی خان نے کہا کہ پاکستان ایک ہارڈ سٹیٹ بن چکا ہے، اب توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں، مذاکرات کی آڑ میں 9 مئی کو معاف نہیں کیا جائے گا، بیرون ملک بیٹھ کر شرارتیں کرنے والوں کو پی ٹی آئی کی حمایت حاصل ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ سٹریٹ موومنٹ سے پہلے پی ٹی آئی کو بدامنی نہ پھیلانے کی ضمانت دینی ہو گی، اب پاکستان کی معیشت کو دیوالیہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، محمود خان اچکزئی سے بات کی جا سکتی ہے۔

مشہور خبریں۔

شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

?️ 17 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن

اسنپ بیک سے ایران کا جبری مذاکرات کے انکار کا مؤقف کو مضبوط ہو گیا

?️ 1 ستمبر 2025اسنپ بیک سے ایران کا جبری مذاکرات کے انکار کا مؤقف کو

امریکہ کا جنگ میں داخل ہونا ایران کے لیے خطرہ ہے یا موقع؟

?️ 18 جون 2025 سچ خبریں:کیا امریکی مداخلت ایران کے لیے صرف ایک خطرہ ہے؟

بھارتی حکومت اقلیتوں اور کشمیریوں پر ظلم کررہی ہے: وزیر اعظم

?️ 13 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت اقلیتوں

فرانسیسی شہروں میں اسٹریٹ لائٹنگ میں کمی

?️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں:       فرانسیسی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ملک

یوکرین میں سی آئی اے اور امریکی اسپیشل گارڈ کی خفیہ سرگرمی

?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:    امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے خبر دی ہے کہ

افغان بحران اس لیے بھول گیا ہے کہ وہ یورپی نہیں ؟

?️ 12 مارچ 2022سچ خبریں:یورپی پارلیمنٹ کی رکن نے افغان بحران کو بھول جانے کو

آئی ایم ایف معاہدے کے بعد پیٹرولیم لیوی میں اضافہ، 55 روپے کی بُلند ترین سطح پر

?️ 1 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ معاہدے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے