?️
پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے ڈی چوک احتجاج ہرصورت کامیاب بنانے کی حکمت عملی بنالی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے ڈی چوک میں احتجاجی مظاہرے کے لیے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور نے ہر رکن اسمبلی کو 500 بندے لانے کا ٹاسک دیا ہے، پٹرول اور گاڑیوں کے اخراجات کی مد میں رکن اسمبلی کو 4 لاکھ روپے دینے اور موٹروے انٹرچیج پر خفیہ کیمروں کے ذریعے اراکین کی مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دیکھنے میں آیا ہے دیکھنے میں آیا ہے اراکین 50 یا 100 بندوں کے ساتھ صوابی یا برہان سے واپس ہوجاتے ہیں، اراکین تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرکے واپس چلے جاتے ہیں لیکن اب ہر صورت ڈی چوک اسلام آباد پہنچنا ہے، موٹروے انٹر چیج پر خفیہ کیمروں کے ذریعے اراکین کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔
ادھرپاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں احتجاج کی کال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد کو مکمل طور پر سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا،ریڈ زون کو جانے والے راستوں پر کنٹینرز رکھ دیئے گئے ہیں جب کہ ریڈ زون کو جانے کیلئے صرف مارگلہ روڈ کھلا رکھا گیا ہے، ایکسپریس ہائی وے پر فیض آباد کے مقام پر بھی کنٹینر رکھ دیئے گئے جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ رہی ہیں، علاوہ ازیں اسلام آباد کے داخلی راستوں پرمزید کنٹینرز پہنچا دئیے گئے ہیں، مارگلہ روڈ 26 نمبر چونگی اور موٹر وے پر بھی کنٹینرز پہنچادئیے گئے ۔
دوسری طرف میانوالی میں 2 اکتوبر کو احتجاج کے دوران دفعہ 144کی خلاف ورزی پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، پولیس پر پتھراؤ، فائرنگ کرنے اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا، ایف آئی آر میں 7 اے ٹی اے اور دیگر دفعات لگائی گئی ہیں، مقدمہ میں 22 نامزد اور 25 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا، جن میں سے 10 افراد پہلے ہی گرفتار ہیں مزید نامزد افراد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، اسی طرح بہاولپور پولیس نے بھی پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے متعدد کارکنان کو گرفتارکر لیا۔


مشہور خبریں۔
چین کی دنیا میں بڑھتی طاقت، امریکا کی بے چینی میں شدید اضافہ ہوگیا
?️ 12 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) چین اس وقت دنیا میں ایک اقتصادی اور عسکری
مارچ
کیا چین اور امریکہ کے تعلقات میں بہتری آرہی ہے؟
?️ 14 نومبر 2023سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر نے جو بائیڈن
نومبر
فلسطین کو تسلیم کرنا غیر معمولی سیاسی پیشرفت ہے / اسرائیل اور امریکہ کی پالیسیوں کی ناکامی
?️ 24 ستمبر 2025فلسطین کو تسلیم کرنا غیر معمولی سیاسی پیشرفت ہے / اسرائیل اور
ستمبر
سیف الاسلام قذافی کیسے قتل ہوئے؟
?️ 4 فروری 2026سیف الاسلام قذافی کیسے قتل ہوئے؟ لیبیا کے سابق حکمران معمر قذافی
فروری
پیٹرول کے بحران پر سعد غنی کا رد عمل سامنے آگیا
?️ 25 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں پٹرول پمپس کی بندش
نومبر
ایران کے خلاف امریکی حکمت عملی میں اسٹریٹیجک تبدیلی کے پس پردہ مقاصد
?️ 12 مئی 2025 سچ خبریں:ایران اور امریکہ کے درمیان جاری جوہری مذاکرات دراصل واشنگٹن
مئی
سی ڈی سی نے روشن ایکویٹی کے آپریشنز میں فعال کردار ادا کیا:ڈاکٹر رضا باقر
?️ 30 مارچ 2022(سچ خبریں)گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے کہا ہے کہ آر
مارچ
ہمارے شاہینوں کے جواب نے ہمسایوں کو جنگ بندی پر مجبور کیا۔ فیصل کریم کنڈی
?️ 16 مئی 2025پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ
مئی