پی ٹی آئی نے عمران خان کے امریکا سے متعلق حالیہ بیان پر چلنے والی رپورٹس مسترد کر دیں

🗓️

لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے حالیہ بیان سے متعلق میڈیا رپورٹس مسترد کر دیں۔پی ٹی آئی کا کہنا ہے فنانشل ٹائمز کو دیے گے انٹرویو کی آڈیو ریکارڈنگ موجود ہے۔عمران خان نے کبھی یہ نہیں کہا کہ امریکی سازش نہیں ہوئی۔انٹرویو میں کہا کہ ڈونلڈ لو نے پاکستان کو دھمکیاں دیں لیکن اب وہ وقت گزر گیا ہمیں آگے دیکھنا ہے جس کا راستہ شفا ف انتخابات ہیں۔

سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے چیئرمین پی ٹی آئی کے غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو کی بنیاد پر چلنے والی غلط خبروں کو رد کر دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی چینلز اور اخبارات فنانشل ٹائمز کی انگریزی کو سمجھ ہی نہیں سکے۔اس میں کہیں بھی یہ نہیں لکھا کہ ہم اس بیانیے سے پیچھے ہٹ گئے۔

عمران خان نے تو یہ کہا ہے کہ اب وہ بات پرانی ہو چکی ہے اب آگے بڑھنے کا وقت ہے اور اس کا طریقہ شفاف انتخابات ہیں۔

خیال رہے کہ برطانوی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں سابق وزیراعظم نے کہا امریکی سازش کا معاملہ ختم ہو چکا، اب امریکہ پر الزام نہیں لگاتا اور اگر دوبارہ منتخب ہوا تو امریکہ سے باوقار تعلقات رکھنا چاہوں گا کیوں کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات غلام اور مالک کے رہے ہیں لیکن اس میں بھی زیادہ قصور پاکستانی حکومتوں کا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ پاکستان دیوالیہ ہونے کے قریب ہے، جب آئی ایم ایف کے کچھ اقدامات سے آپ کی معیشت سکڑ جائے تو ہم اپنا قرض کیسے ادا کریں گے؟ سیاسی استحکام کی بحالی کا واحد راستہ قبل از وقت صاف اور شفاف انتخابات ہی ہیں، اگر فوری انتخابات نہ ہوئے تو معاشی تباہی اس سے کہیں زیادہ ہوگی۔

مشہور خبریں۔

عارف نظامی انتقال کر گے

🗓️ 21 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عارف نظامی کے بھانجے بابر نظامی نے نجی چینل

سینیٹ انتخابات اور اعتما د کا ووٹ

🗓️ 8 مارچ 2021کراچی {سچ خبریں} سینیٹ انتخابات میں ایک بڑے سیٹ اَپ کے بعد

بیمار سعودی عالم دین کو رہا کیا جائے:اقوام متحدہ کا سعودی حکام سے مطالبہ

🗓️ 3 جنوری 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کی معذور افراد کے حقوق سے متعلق کمیٹی نے

فرانسیسی اپوزیشن رہنما کا اس ملک کے صدر سے اہم مطالبہ

🗓️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: فرانس کی دائیں بازو کی انتہا پسند جماعت کی رہنما

مودی حکومت کی طرف سے لداخ کے عوام کے مطالبات ماننے سے انکار پر کارگل اور لہہ میں ہڑتال

🗓️ 6 مارچ 2024لہہ: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

وزیراعظم عمران خان نے فلسطینی عوام کی حمایت کا اعلان کر دیا

🗓️ 13 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے اسرائیلی مظالم کی

مغربی پابندیاں روس کو ایران کے ساتھ تعاون کرنے سے نہیں روک سکیں گی: روس

🗓️ 31 اگست 2022سچ خبریں:    روس کی وزارت خارجہ نے تہران کے وقت کے

بھارت کشمیریوں کے جائز مطالبے کو دبانے کے لیے انہیں شہید کر رہا ہے: حریت کانفرنس

🗓️ 7 مئی 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے