?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی سیکریٹری داخلہ نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے خلاف توہین عدالت کیس میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا ہے کہ تحریک انصاف نے درخواست دیے بغیر ڈی چوک پر احتجاج کیا۔
ڈان نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج پر تاجروں کی توہین عدالت کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔
وفاقی سیکریٹری داخلہ کیپٹن (ر) خرم علی آغا نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے خلاف توہین عدالت کیس میں جواب جمع کرا دیا۔
جواب میں کہا گیا ہے کہ عدالتی ہدایت کے مطابق ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس میں وزیر داخلہ، سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر، آئی جی اسلام آباد کو شامل کیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے بارہا رابطہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ احتجاج کے لیے نئے قانون کے تحت درخواست دیں۔
جواب میں کہا گیا ہے کہ ان رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کے لیے کوئی درخواست نہیں دی گئی، پی ٹی آئی کو مخصوص جگہ کے حوالے سے کہا گیا، پھر بھی انہوں نے ڈی چوک پر احتجاج جاری رکھا، سیکریٹری داخلہ نے کہا کہ میں بطور سول سرونٹ، عدالت کی توہین کا سوچ بھی نہیں سکتا، انتظامیہ نے شہریوں کی مشکلات کم سے کم کرنے کے لیے سیکیورٹی کے انتظامات کیے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں دوران سماعت ڈائریکٹر محکمہ قانون، ڈی ایس پی لیگل اسٹیٹ کونسل اور دیگر پیش ہوئے، چیف کمشنر آفس اور آئی جی اسلام آباد آفس کی جانب سے بھی رپورٹ جمع کرائی گئی۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو پشاور سے اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کیا تھا، تاہم اس احتجاج کے لیے وفاقی حکومت یا اسلام آباد کی انتظامیہ سے اجازت حاصل نہیں کی تھی۔ تاجروں نے اس حوالے سے عدالت سے رجوع کیا تھا، اس پر عدالت عالیہ نے وفاقی حکومت کو ہدایت کی تھی کہ پی ٹی آئی کی قیادت سے رابطہ کرکے انہیں بتائیں کہ اجازت کے بغیر اسلام آباد میں احتجاج نہیں کیا جاسکتا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے واضح احکام کے باوجود پی ٹی آئی نے ڈی چوک تک احتجاجی مارچ کیا، اس پر تاجروں نے توہین عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں بدھ کو سماعت کے دوران ایک موقع پر سیکریٹری داخلہ نے تفصیلی رپورٹس جمع کروانے کے لیے مزید وقت دینے کی استدعا کی، جس پر چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ رپورٹس میں ایسا کیا ہے جو آپ وقت مانگ رہے ہیں؟ ہمارا بڑا سادہ سا حکم تھا کہ آپ امن و امان کو بحال رکھیں، مظاہرین اور شہریوں کے حقوق متاثر نہ ہوں۔
عدالت نے ریاستی وکیل کو رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔


مشہور خبریں۔
کیا ٹرمپ امریکی صدر بننے کے لائق ہیں؟
?️ 21 جنوری 2024سچ خبریں: 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کے لیے ریپبلکن امیدوار اس
جنوری
شام کی عرب دنیا میں واپسی روس اور ایران کی حمایت میں رہنے سے بہتر ہے: اماراتی حکام
?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں:عبرانی زبان کے ایک چینل کا کہنا ہے کہ کچھ اماراتی
مارچ
واٹس ایپ میں آواز کے ذریعے میٹا اے آئی سے بات کرنے کا فیچر متعارف
?️ 3 اگست 2025سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر
اگست
کیا ریپبلکنز ڈیموکریٹس سے زیادہ جنگ پسند ہیں؟
?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں:دنیا بھر میں امریکی مداخلت کی تاریخ ہمیں یہ بتاتی ہے
نومبر
چین اور پاکستان کا رابطہ نسلوں تک باقی رہے گا
?️ 20 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان سے چینی کاروباری وفد نے ملاقات
نومبر
کیا اسرائیل ایران پر حملہ کرنے کی غلطی کرے گا؟ بائیڈن کا کیا کہنا ہے؟
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی صدر نے اعلان کیا ہے کہ تل ابیب ابھی
اکتوبر
صہیونی وزیر کا اسرئیلی قیدیوں کے متعلق اشتعال انگیز بیان
?️ 22 جولائی 2025صہیونی وزیر کا اشتعال انگیز بیان,جنگ جاری رہنی چاہیے، چاہے اسرائیلی قیدی
جولائی
گرین لائن بس سروس 25 دسمبر سے شروع کرنے کا اعلان
?️ 28 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے کراچی گرین لائن بس سروس
نومبر