پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب سمیت 9 افراد گوادر سے گرفتار

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما فرخ حبیب کو 8 دیگر افراد کے ساتھ گوادر سے گرفتار کر لیا۔ بلوچستان کے نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے پی ٹی آئی رہنما اور دیگر افراد کی گرفتاری کی تصدیق کر دی۔ حکام نے بتایا کہ فرخ حبیب گوادر پہنچے اور وہ مقامی ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تھے، پی ٹی آئی رہنما کی موجودگی کی اطلاع پر سادہ کپڑوں میں ملبوس سیکیورٹی اہلکاروں نے چھاپہ مارا اور فرخ حبیب اور دیگر 8 افراد کو گرفتار کرلیا، جو پی ٹی آئی حکومت میں وزیر مملکت برائے اطلاعات اور پی ٹی آئی کے مغربی پنجاب ونگ کے صدر ہیں۔

گرفتار ہونے والوں میں فرخ حبیب کے بھائی اور سسر بھی شامل ہیں، جنہیں گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ جان اچکزئی نے ڈان کو بتایا کہ پی ٹی آئی رہنما اپنے بھائی، سسر اور 6 دیگر افراد کے ہمراہ ایران جانے کے لیے گوادر پہنچے۔

فرخ حبیب ان کے بھائی اور سسر کو نامعلوم مقام پر منتقل کرنے کے بعد 6 دیگر افراد کو گوادر پولیس کے حوالے کر دیا گیا، تاہم پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد تمام 6 افراد کو ضمانت پر رہا کر دیا۔

ضمانت پر رہا ہونے والوں میں جواد احسان رضا، محمد محسن، عبدالجبار، محمد ندیم، محمد ثاقب نسیم اور مدثر شامل ہیں، ان کا تعلق لاہور، کراچی اور بہاولپور سے ہے۔

اس پیش رفت پر شدید ردعمل دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف نے اظہار مذمت کیا اور اسے پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے صدر اور سابق وزیر مملکت فرخ حبیب کا اغوا قرار دیا، اور چیف جسٹس آف پاکستان پر فوری طور پر نوٹس لینے پر زور دیا کہ ’ملک میں ریاستی اغوا کاروں کی طرف سے لاقانونیت کو فروغ دینے کی شرمناک کوششیں تاکہ ملک میں بڑھتی فسطائیت اور غیر انسانی عمل پر لگام ڈالی جاسکے۔

میڈیا سیل کے مطابق ترجمان پی ٹی آئی نے فرخ حبیب کی جبری گمشدگی کی شدید مذمت کی اور کہا کہ ریاستی آپریشن میں تشویشناک اضافہ اور آئندہ عام انتخابات سے قبل پی ٹی آئی کے خلاف جبر واحد وفاقی سیاسی جماعت کو انتخابی دوڑ سے باہر کرنے کی شرمناک کوشش ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کو انتخابی میدان سے باہر رکھنے کے لیے مذموم منصوبے کے تحت ظلم، جبر اور سفاکیت کا ہر حربہ استعمال کیا جا رہا ہے کیونکہ وہ ملک میں پی ٹی آئی رہنما کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی انتقام کی بنیاد پر جعلی اور من گھڑت مقدمات میں عدالتوں سے ریلیف ملنے کے بعد ریاستی مشینری نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کو جبری گمشدگیوں اور اغوا کے شرمناک عمل کا سہارا لیا، اور عدالتوں کو غیر مؤثر کر دیا۔

مشہور خبریں۔

سی آئی اے کے جاسوس کی شناخت اور گرفتاری پر چین کا ردعمل

?️ 11 اگست 2023سچ خبریں:آج چین کی قومی سلامتی کی وزارت نے ایک چینی شہری

اسمبلی انتخابی اصلاح پر بحث کرے گی

?️ 19 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) میڈیا کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد

8 امریکی جنگی جہاز اور 1200 میزائلوں نے وینزویلا کو بنایا نشانہ

?️ 3 ستمبر 2025سچ خبریں: وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے دعویٰ کیا ہے کہ

مصر کی فلسطینیوں کے ساتھ غداری کا سلسلہ جاری

?️ 23 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کی ظالمانہ ناکہ بندی میں اضافے کے

امریکہ یوکرین کو ہتھیاروں کی ترسیل کم کرے:ٹرمپ

?️ 4 فروری 2023سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ واشنگٹن کو یوکرین

صیہونی آبادکاروں کے ساتھ یہ تو ہونا ہی تھا

?️ 27 جولائی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ٹی وی چینلز کے مطابق خانہ جنگی کے

غزہ جنگ کے بعد دنیا بھر میں اسرائیل مخالف جذبات میں 360 فیصد اضافہ

?️ 20 جنوری 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے خبر رساں ادارے واللا نیوز نے بتایا

داعش کا حالیہ دہشتگردی کا اعتراف

?️ 12 اگست 2023سچ خبریں: داعش دہشت گرد گروہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے