پی اے سی کا غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی اور سود کی واپسی کے نظام پر عدم اطمینان کا اظہار

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی( پی اے سی) نے غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی اور سود کی واپسی کے نظام پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے، چیئرمین پی اے سی جنید اکبر نے سیکریٹری خزانہ کی عدم شرکت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں آئی ایم ایف وفد سے مذاکرات کے بعد آئندہ اجلاس میں شرکت کی ہدایت دی۔

اجلاس میں غیر ملکی قرضوں کے اعدادوشمار پر تفصیلی بریفنگ کا مطالبہ کیا گیا جبکہ ڈالر کے اتار چڑھاؤ پر وزارت اقتصادی امور کی پیش گوئیوں کو بھی غلط قرار دیا گیا۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر کی زیرصدارت منعقد ہوا، پی اے سی اراکین نے غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی اور سود کی واپسی کے نظام پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ 58 ارب روپے کا قرضہ ری شیڈول ہو چکا ہے اور اسے ہر صورت واپس کرنا ہوگا، جنید اکبر نے معاملے کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے وزارت خزانہ کے ساتھ ساتھ منصوبہ بندی و ترقیات کی وزارت کو بھی اجلاس میں طلب کرنے کا مطالبہ کیا۔

اجلاس میں وزارت اقتصادی امور کے افسران کو 5 کروڑ 20 لاکھ روپے کے اعزازیے دینے کا معاملہ نمٹا دیا، جبکہ وزارت خارجہ کے آڈٹ اعتراضات پر بھی سخت برہمی کا اظہار کیا گیا۔

کمیٹی نے اس پر بھی سوال اٹھایا کہ کٹھمنڈو میں سفارت خانے کی عمارت نہ بنانے کے باعث 18 کروڑ 10 لاکھ روپے کا نقصان کیوں ہوا؟

آڈٹ حکام نے بتایا کہ 2008 میں بلڈنگ بنانے کی منظوری دی گئی تھی، لیکن فنڈنگ نہ ہونے کے باعث منصوبہ مکمل نہ ہو سکا، برلن میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے 9 کروڑ 70 لاکھ روپے کی رسیدیں سرکاری خزانے میں جمع نہ کرانے کا معاملہ بھی اجلاس میں زیر بحث آیا، جس پر دفتر خارجہ حکام نے غلطی کا اعتراف کر لیا اور یقین دہانی کرائی کہ آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔

لندن اور پیرس میں 4 کروڑ 90 لاکھ روپے کی غیر قانونی تنخواہوں کی ادائیگی کا انکشاف بھی اجلاس میں سامنے آیا، جس پر چیئرمین پی اے سی نے وزارت خزانہ کو 15 دن کے اندر اس معاملے کو حل کرنے کی ہدایت دی۔

اجلاس میں وزارت خارجہ کے افسران کو ڈبل ادائیگیوں کے معاملے پر بھی سخت برہمی کا اظہار کیا گیا، آڈٹ حکام کے مطابق، غیر ضروری ادائیگیوں کی مد میں 5 ملین سے زائد کی رقم افسران کو منتقل کی گئی۔

کمیٹی اراکین نے اس پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ افسران کو معلوم ہونا چاہیے تھا کہ انہیں دوہری تنخواہ مل رہی ہے، چیئرمین پی اے سی نے اس معاملے پر ایک ماہ کے اندر کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

مشہور خبریں۔

حزب اللہ: صہیونی دشمن کے خلاف مزاحمت اور ان کا مقابلہ کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں

?️ 5 اکتوبر 2025سچ خبریں: حزب اللہ کے نمائندے حسین جاشی نے اس بات کی

القاعدہ کا اگلا ممکنہ رہنما

?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:القاعدہ کا اگلا ممکنہ رہنما ایک فرتیلا، تربیت یافتہ ہے جس

جنگ میں شہید ہونے والے یمنی بچوں کی صورتحال

?️ 14 اگست 2023سچ خبریں:صنعا میں مقیم یمن کی قومی سالویشن گورنمنٹ میں انسانی حقوق

طاقتور بیٹری اور بہترین کیمرا کا حامل ریڈمی کا بجٹ فون متعارف

?️ 24 اکتوبر 2025سچ خبریں: اسمارٹ فونز بنانے والی چینی کمپنی ریڈمی نے طاقتور بیٹری

بائیڈن نے اسرائیل کو چھوڑ دیا ہے :ٹرمپ

?️ 18 مارچ 2024سچ خبریں: 2024کے انتخابات کے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز کو

صیہونی فوج کی شام کی سرحدوں کے قریب نقل و حرکت کے بارے میں متضاد دعوے

?️ 15 اکتوبر 2024سچ خبریں: عرب میڈیا نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج

حزب اختلا ف کے بھارتی رہنمامقبوضہ کشمیر کا دورہ کریں گے

?️ 17 مارچ 2023نئی دہلی: (سچ خبریں) بھارت میں حزب اختلاف کے سرکردہ رہنما بھارت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے