پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بال بال  بچ گئی

پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بال بال  بچ گئی

?️

کراچی (سچ خبریں) شارجہ سے کراچی آنے والی قومی ایئرلائن(پی آئی اے) کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی، طیارے  میں سو سے زائد سے مسافر سوار تھے تاہم کپتان نے طیارے کو بحفاظت کراچی ایئر پورٹ پر اتارا،کئی پرندے ٹکرائے جس کے باعث جہاز کے ونگ کو نقصان پہنچا۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ شارجہ سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز بھی حادثے سے بچ گئی۔ طیارے کے سامنے اور ونگ سے کئی پرندے ٹکرائے جس کے سبب مذکورہ حصوں کو نقصان پہنچا ہے۔

کپتان نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو بحفاظت کراچی ائیر پورٹ پر اتار لیا۔لینڈنگ سے قبل طیارے کے ونگ سے پرندے ٹکرائے جس کی وجہ سے ایئر بس 320طیارے کے ونگ کو شدید نقصان پہنچا۔ طیارے میں 100 سے زائد مسافر سوار تھے۔ کپتان نے طیارے کو بحفاظت کراچی ایئرپورٹ اتارا۔

پرندے ٹکرانے کی وجہ سے طیارے کو گراؤنڈ کردیا گیا جس کی وجہ سے کراچی سے لاہور جانے والی پرواز منسوخ کردی گئی۔ 24گھنٹے کے دوران پی آئی اے کے 2 طیارے سے پرندے ٹکرانے کے واقعات رپورٹ ہوئے۔ذرایع کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران مختلف ایئرپورٹس پر مجموعی طور پر 5سے زائد پرندے ٹکرانے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

 

 

مشہور خبریں۔

نوجوانوں کی تعلیم کو ملک کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنا ہے

?️ 17 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے ملک میں تعلیمی اداروں کے

حزب اللہ نے اپنی کتنی فیصد طاقت استعمال کی ہے؟ صیہونی میڈیا کی زبانی

?️ 4 جون 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ نے

گروسی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بننے کے خواہشمند 

?️ 13 جون 2026سچ خبریں:  رافیل گروسی، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ایٹمک انرجی ایجنسی (IAEA) نے اعلان

  سوڈان میں ۱۰۰ روزہ جنگ میں کیا ہوا ؟

?️ 24 جولائی 2023سچ خبریں:سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جنگ اتوار کو

کابل کے نوجوانوں کا قدس شریف کے مکینوں کے ساتھ جہادی اقدام

?️ 23 مارچ 2023سچ خبریں:رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی آمد کے موقع پر، کابل

فرانسیسی سفیر کوملک بدرکرنے سے حالات کشیدہ ہونے کا امکان ہے: وزیر داخلہ

?️ 21 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ

کیا سعودی عرب کو اب امریکی اسلحہ پر بھی اعتبار نہیں رہا؟

?️ 23 اگست 2023سچ خبریں: امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے ریاض فرانسیسی جنگی طیاروں

پورا متحدہ عرب امارات ہماری زد میں ہے:یمنی وزیر اطلاعات

?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:یمن کی قومی سالویشن حکومت کے وزیر اطلاعات ضعیف اللہ شامی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے