پی آئی اے کی نجکاری میں حائل آخری رکاوٹیں بھی ختم

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت، مقامی بینکوں اور ترقیاتی مالیاتی اداروں  نے پی آئی اے کے تجارتی قرضوں کے حوالے سے مذاکرات کامیابی سے مکمل کر لیے ہیں، اس طرح قومی فضائی کمپنی کی نجکاری کی راہ میں حائل آخری رکاوٹیں بھی دور ہو گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انتظامات کے تحت پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کمپنی لمیٹڈ (پی آئی اے سی ایل) کا کمرشل مقامی قرضہ پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کو منتقل کیا جائے گا، جسے وفاقی حکومت نے تنظیم نو کے لیے قائم کیا ہے۔

پی آئی اے سی ایل کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق اس پیش رفت نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) سے پی آئی اے سی ایل کی قانونی طور پر علیحدگی کے لیے اسکیم آف ارینجمنٹ (ایس او اے) کو حتمی شکل دینے کی راہ ہموار کردی۔

وفاقی کابینہ نے رواں برس 6 فروری کو اس منصوبے کی منظوری دی تھی۔

پی آئی اے کی نجکاری وفاقی حکومت کے لیے ترجیحی ایجنڈا رہا ہے، اور یہ پیش رفت قومی فضائی کمپنی کی نجکاری کے لیے پیچیدہ تنظیم نو کی مشقوں میں سے ایک ہے، یہ انتظام پی آئی اے میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کے لیے ایک قابل عمل کاروباری کیس بنانے میں مدد کرے گا۔

بیان میں بتایا گیا کہ مقامی بینکوں اور ڈی ایف آئیز نے حکومت کے نجکاری کے اقدام پر پختہ عزم اور پی آئی اے کے کمرشل مقامی قرض کے انتظامات کو حتمی شکل دینے میں اپنے مکمل تعاون کا مظاہرہ کیا۔

قرض کی منتقلی کے باہمی متفقہ تجارتی پہلوؤں کا احاطہ کرنے والی ٹرم شیٹ پر پی آئی اے سی ایل، پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی اور قرض دینے والے بینکوں کے درمیان دستخط کیے گئے۔

پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے امور جانفشانی سے چلانے کے لیے 26 مارچ کو وفاقی کابینہ نے 11 رکنی بورڈ کی منظوری دے دی تھی، جبکہ سابق گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ کو اس کا چیئرمین مقرر کیا گیا، بورڈ میں 7 آزاد ڈائریکٹرز اور 4 حکومتی عہدیدار شامل ہوں گے۔

بورڈ نے افتتاحی اجلاس میں قومی فضائی کمپنی کی نجکاری کے حوالے سے ایس او اے کی توثیق کی تھی۔

پی آئی اے سی ایل اور پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے بورڈز کی جانب سے اس کے مسودے کی منظوری کے بعد تنظیم نو کے لیے 28 مارچ کو ایس ای سی پی میں درخواست دے دی گئی۔

مشہور خبریں۔

شرح سود میں کمی: اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 894 پوائنٹس بڑھ گیا

🗓️ 13 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں

عمران خان کو آج جوڈیشل کمپلیکس میں پیش کیے جانے کا امکان

🗓️ 28 نومبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد پولیس نے سابق وزیر اعظم و چیئرمین

ایک ترک تجزیہ کار کے مطابق، امام اوغلو کے خلاف اردگان کی اسٹریٹجک غلطی

🗓️ 9 اپریل 2025سچ خبریں: استنبول اور آنکارا کی سڑکوں پر صورتحال معمول پر ہے اور

امریکی شہریوں کی نظر میں اپنے ملک کی معیشت

🗓️ 28 جون 2022سچ خبریں:ایک نئے سروے سے پتہ چلتا ہے کہ اپنے ملک کی

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس پہلی بار 71 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

🗓️ 16 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز بننے کا سلسلہ

احسن اقبال نے پیپلز پارٹی پر لگائے الزام

🗓️ 27 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اپوزیشن لیڈر کو لے کر پی ڈٰی ایم شدید

کورونا وائرس کے بعد بچے اب خسرہ میں بھی مبتلا ہونے لگے

🗓️ 1 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں) پاکستان میں بہت سے بچے کورونا وائرس کا شکار ہو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے