?️
کراچی (سچ خبریں) پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب حکومت کے رویئے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔
صدر آصف علی زرداری نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات، خطے میں کشیدگی، پنجاب کی صورت حال پر گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں ن لیگ قیادت کے ساتھ صدر مملکت، بلاول بھٹو کی ملاقاتوں سے متعلق گفت وشنید کی گئی، سی ای سی اجلاس میں شرکا کو حکومت کے ساتھ بات چیت میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں سی ای سی میں قانونی، پارلیمانی و آئینی امور پر بریفنگ دی گئی، ن لیگ کے ساتھ متعدد حل طلب مسائل پر ٹھوس پیشرفت ہوئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں کئی معاملات پر بات چیت مثبت رہی، اس موقع پر آزاد کشمیر حکومت کے حوالے سے ن لیگ کے ساتھ ہونے والی بات چیت اور آپشنز زیر غور آئے۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے متعدد رہنماؤں نے پنجاب کے انتظامی، حکومتی و سیاسی امور پر اپنے تحفظات پیش کیے۔ پیپلز پارٹی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کو فیصلہ سازی، مشاورت میں شامل نہیں کیا جا رہا، پنجاب کے رہنماؤں نے سیلاب سے قبل کے انتظامی مسائل اور بعد کی صورت حال سی ای سی میں پیش کی۔


مشہور خبریں۔
عراقی تجزیہ کار کا امریکی فوجوں کے انخلا کے بارے میں بیان
?️ 11 اپریل 2021سچ خبریں:عراقی سکیورٹی کے ماہر نے امریکہ اور عراق کے درمیان مذاکرات
اپریل
بشار الاسد کو قانونی حیثیت دینے کی کوشش مایوس کن تھی :امریکہ
?️ 20 مارچ 2022سچ خبریں:امریکہ نے شام کے صدر بشار الاسد کے متحدہ عرب امارات
مارچ
منشیات اور نشہ آور اشیاء نوجوان نسل کے مستقبل کو داؤ پر لگا دیتی ہیں۔ آصف زرداری
?️ 26 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے
جون
مادورو: تمام لوگوں کو صبح سویرے سے ہی ملک کے دفاع کے لیے متحرک ہونا چاہیے
?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں: وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے "وطن کے دفاع کے
نومبر
اسرائیلی وزیر دفاع: بیروت اور لبنان میں امن نہیں ہو گا
?️ 6 جون 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر دفاع نے بیروت کے نواحی علاقوں پر نئے
جون
برطانیہ میں غیر معمولی ہڑتالیں
?️ 16 دسمبر 2022سچ خبریں:برطانیہ میں سرکاری اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ اکتوبر میں
دسمبر
فلسطینیوں کی بہادری قابل تحسین ہے:سید حسن نصراللہ
?️ 13 اپریل 2022سچ خبریں:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے صیہونیوں کے
اپریل
صہیونی پناہ گزینوں کے لیے نصر اللہ کا جواب
?️ 21 ستمبر 2024سچ خبریں: گذشتہ ہفتے منگل کے روز لبنان میں قابض حکومت کے
ستمبر