پیپلز پارٹی اور ن لیگ سے معاہدے پر پچھتا رہے ہیں

?️

کراچی: (سچ خبریں) ایم کیو ایم پاکستان  کے اہم رہنما وسیم اختر کا کہنا ہے کہ حکومت سے معاہدے پر پچھتا رہے ہیں، پی ٹی آئی نے بھی کچھ ڈیلیور نہیں کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما وسیم اختر کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ سے معاہدے پر پچھتا رہے ہیں، تحریک انصاف نے بھی ساڑھے تین سال میں کچھ ڈیلیور نہیں کیا۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ حکومت چھوڑ دینے کا کہنا بہت آسان ہے، میں کہاں جاؤں؟۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کسی نے بھی ڈیلیور نہیں کیا۔کراچی کے لوگ تنگ آئے ہوئے ہیں جب کہ کراچی کا ٹیکس ادا کرنے والا سیاسی جماعتوں سے ناراض ہے۔وسیم اختر اس سے قبل حکومت سے علیحدگی کی دھمکی بھی دے چکے ہیں۔ایم کیو ایم رہنما وسیم اخترنے کہاتھا کہ کوئی سیاسی جماعت مخلص نہیں، اب کوئی لاش کراچی نہیں آنی چاہیئے۔ایم کیوایم نے سیاسی سرگرمیاں تین دن کے لئے معطل کر دی ہیں، جبکہ رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔ڈپٹی کنونیئر ایم کیوایم وسیم اختر نے حکومت چھوڑنے کی دھمکی دیدی۔ انہوں نے کہاکہ لاشیں اٹھا کر تھک گئے، اب کوئی لاش کراچی نہیں آنی چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ عابد عباسی کا کوئی قصور تھا تو مقدمہ بناتے۔ مسنگ پرسن کے معاملے پر کوئی سیاسی جماعت مخلص نہیں ہے۔
وسیم اختر نے وزیراعظم کو خبردار کیا ہے کہ اگر لاپتہ کارکن بازیاب نہ ہوئے تو اپنی حکومت خود سنبھالیں، حکومت بنانے کیلئے ہمارے ووٹوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔لاپتہ کارکن بازیاب نہ ہوئے تو اپنی حکومت خود سنبھال لینا، کیا شہباز شریف کو وزیراعظم اسی لئے بنایا تھا کہ کارکنوں کی لاشیں اٹھائیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بتادیں اپنے دفاتر بند کردیتے ہیں، اپنی حکومتیں بنانے کیلئے ہمارے ووٹوں کا استعمال کرتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

کیا ٹرمپ 2024 کا الیکشن جیت سکتے ہیں؟

?️ 31 جولائی 2022سچ خبریں:    ہل نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق 6

سعودی عرب میں عوامی بغاوت کے خدشات

?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:سعودی عرب میں اصلاحات کے نام پر محمد بن سلمان کے

امریکی کیمیائی ہتھیار انسانیت کے لیے حقیقی خطرہ ہیں: ماسکو

?️ 13 اپریل 2022سچ خبریں:  واشنگٹن میں روسی سفارت خانے نے امریکی محکمہ خارجہ کے

گزشتہ سال 78 فلسطینی بچے شہید

?️ 7 اپریل 2022سچ خبریںفلسطینی بچوں کے عالمی دن کے موقع پر قابض صیہونی حکومت

پورا مغرب ماسکو کے ساتھ برسر پیکار

?️ 10 اگست 2023سچ خبریں:روسی فیڈریشن کے وزیر دفاع Sergei Shoigu نے پولینڈ کے فوجی

چینی بحری جہازوں پر نئے محصولات سب کے لیے نقصان دہ 

?️ 19 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی تجارتی نمائندے کے دفتر نے 17 اپریل کو نئے ضوابط

سول آرمڈ فورسز کے سویلین ملازمین کی تنخواہیں فوج کے برابر نہ کرنے کا فیصلہ

?️ 27 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزارت خزانہ نے سول آرمڈ فورسز کے

پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات میں مکمل ڈیڈ لاک ، حکومت عمران خان کو کہیں اور بھی منتقل کر سکتی ہے.رانا ثنااللہ

?️ 11 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے