?️
پشاور (سچ خبریں) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جب بھی پیپلزپارٹی کو جب بھی حکومت ملی اُس نے عوام کو روزگار دیا۔
پشاور میں پیپلزپارٹی کی یوم تاسیس کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ذوالفقارعلی بھٹو نے ملک کو ایٹمی ٹیکنالوجی کا تحفہ دیا، پیپلز پارٹی کا ملکی سیاست میں اہم کردار ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑجواب دیا،معرکہ حق میں پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دی، بلاول بھٹو نے پاکستان کا مقدمہ بھرپور طریقے سے لڑا۔
گورنرخیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے ایک کروڑ خاندانوں کو فائدہ ہو رہا ہے، جب بھی حکومت ملی روزگار دیا، پیپلزپارٹی عوام کی فلاح وبہبود پر یقین رکھتی ہے۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ کیا اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے، مسلح افواج دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، افغان سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کوہمیشہ تجویز دی وفاقی حکومت کےبغیرنہیں چل سکتے، جب تک صوبائی اور وفاقی حکومت ایک پیج پرنہیں ہوں گی صوبے میں ترقی نہیں ہوسکتی، وفاق اور صوبے کو اَمن وامان کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔


مشہور خبریں۔
قومی اسمبلی ، فلسطینی عوام کیساتھ اظہار یکجہتی کی قرارداد کثرت رائے سے منظور
?️ 6 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی
اگست
صحافی عمران ریاض کی عبوری ضمانت 28 نومبر تک منظور
?️ 16 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) سیشن کورٹ لاہور نے آئی جی پنجاب اور قانون
نومبر
غزہ میں دس ہزار سے زائد صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی
?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: عبرانی اخبار Yedioth Aharonot کے فوجی نمائندے Yoaf Zeitoun نے
اگست
قمر جاوید باجوہ کی جلد قرض کے لیے امریکا سے آئی ایم ایف پر دباؤ ڈالنے کی درخواست
?️ 29 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جلد قرض کے
جولائی
ہندوستان میں بڑھتے اسلامو فبیا کو روکنے کے لیے جمعیت علمائے ھند کا اقدام
?️ 30 مئی 2022سچ خبریں:جمعیت علمائے ھند نے ہندوستان میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کو
مئی
فلسطین کی آزادی کے اعلان کو 33 سال گزر چکے ،آزاد ریاست کے قیام میں رکاوٹیں
?️ 15 نومبر 2021سچ خبریں:آج فلسطین کی آزادی کی دستاویز پر دستخط کی 33 ویں
نومبر
وزیر اعظم اوورسیزپاکستانیوں کے لئے ڈیجیٹل پورٹل کا آغاز کریں گے
?️ 18 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ووٹ کے حق کے بعد وزیراعظم نے اوورسیزپاکستانیوں
نومبر
روس اپنےاہداف پر قائم
?️ 21 جولائی 2023سچ خبریں:روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے بدھ کے روز کہا کہ
جولائی