پیپلزپارٹی نے ابھی تک وفاقی وزارتیں لینے پر آمادگی ظاہر نہیں کی۔

?️

اسلام آباد (سچ خبریں ) پاکستان پیپلزپارٹی نے نئی حکومت میں صدر کے ساتھ اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کے عہدے لینے کی بھی خواہشمند ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق  پاکستان پیپلزپارٹی نے صدر، اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کے عہدے میں دلچسپی ظاہر کی ہے جب کہ مسلم لیگ ن کی طرف سے پی پی پی کو وزارتیں لینے پر آمادہ کیا جارہا ہے تاہم پیپلزپارٹی نے ابھی تک وفاقی وزارتیں لینے پر آمادگی ظاہر نہیں کی۔

ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی اکثریت نے وزارتوں کو الیکٹورل الائنس سے مشروط کرنے کی رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ کم از کم 15 نشستوں پر انتخابی الائنس ہو تو پھر وزارتیں لی جائے تاہم پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزارتوں اورانتخابی الائنس دونوں کی مخالفت کی۔

قبل ازیں پیپلزپارٹی نے آصف علی زرداری کوصدر پاکستان بنانے کی خواہش ظاہر کی تھی ، وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے آصف زرداری کو صدر پاکستان بنانے کی خواہش ظاہر کی ہے کیوں کہ اگر آصف زرداری صدر بن گئے توجہموریت مضبوط ہوگی اور ہم مل کرکام کریں گے تو ملک آگے بڑھے گا۔

دوسری طرف وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کی تشکیل کے لئے اتحادیوں سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا ، نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف نے نئی وفاقی کابینہ کی تشکیل کے لیے مشاورت شروع کر دی ہے ، وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے ، وزیراعظم نے اپنے اتحادی رہنماوں کو پی ایم ہاؤس بلانے کی بجائے ان کے پاس خود جانے کا فیصلہ کیا ہے اور وزیراعظم آج سابق صدر آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان اور دیگر کے پاس جائیں گے ، وزیراعظم اتحادی رہنماؤں کے پاس جا کر ان کا شکریہ ادا کریں گے اور انہیں پی ایم ہاؤس آنے کی دعوت بھی دیں گے جب کہ پیپلز پارٹی ، جے یو آئی ف ، ایم کیو ایم اور دیگر اتحادیوں کے ارکان کو کابینہ میں شامل کریں گے۔

مشہور خبریں۔

میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج جاری، فوج نے فائرنگ کرکے مزید 8 افراد کو ہلاک کردیا

?️ 21 مارچ 2021میانمار (سچ خبریں)  میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف شدید احتجاج جاری

یمن نے امریکی اور صیہونی جہازوں پر 153 بار حملہ کیا

?️ 21 جون 2024سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک بدر الدین

فلسطین کے بارے میں برطانیہ کا تازہ ترین مؤقف

?️ 21 مئی 2025 سچ خبریں:برطانیہ نے مغربی کنارے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں

نائیجر میں تبدیلی مغربی استعمار کے خلاف بغاوت : عطوان

?️ 9 اگست 2023سچ خبریں:ممتاز فلسطینی تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے اپنا نیا مضمون افریقی

غزہ کے بہادر ڈاکٹر کے خلاف صہیونیوں کا انسانیت سوز اور غیر قانونی اقدام

?️ 15 فروری 2025سچ خبریں: قابض حکومت کی جیلوں میں کمال عدوان ہسپتال کے سربراہ

میں مناظرہ ہار گیا: جو بائیڈن

?️ 5 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے تصدیق کی ہے کہ وہ اس

چین امریکہ اور جاپان کے لیے سب سے بڑا مشترکہ چیلنج ہے:امریکی وزیر خارجہ

?️ 14 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین واشنگٹن اور ٹوکیو کے

آئی ایم ایف جائزے کے دوران پی ٹی آئی نے ’ن لیگ‘ کو معاشی بحران کا ذمہ دار قرار دے دیا

?️ 12 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ایک طرف عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے