🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا۔میڈیا کے مطابق وزارت خزانہ سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومتِ پاکستان نے آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارش پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 جنوری 2024 سے ردوبدل کا فیصلہ کیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
فیصلے کے تحت پیٹرول کی نئی قیمت 259 روپے 34 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 276 روپے 21 پیسے فی لیٹر پر برقرار رہے گی۔
آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق گزشتہ شب 12 بجے سے ہوگیا ہے۔
یاد رہے کہ رواں ماہ یکم جنوری کو حکومت نے سالِ نو کے آغاز کے موقع پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے تحت ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 276 روپے 21 پیسے اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 267 روپے 34 پیسے پر برقرار رکھی گئی تھی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کا تیل 2 روپے 19 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی منظوری دی گئی تھی جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 193 روپے 21 پیسے ہو گئی تھی۔
لائٹ ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں ایک روپے 11پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی قیمت 165 روپے 75 پیسے ہوگئی تھی۔
مشہور خبریں۔
بلوچستان: آواران میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک
🗓️ 19 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے آواران میں خفیہ
مارچ
ٹول ریٹس میں ایک بار پھر 50 فیصد تک اضافہ
🗓️ 3 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) تین ماہ سے بھی کم عرصے میں نیشنل
اپریل
چار ملین یوکرینی شہریوں کو بجلی تک رسائی نہیں:زیلینسکی
🗓️ 30 اکتوبر 2022سچ خبریں:یوکرین کے صدر نے کہا کہ بجلی کی فراہمی پر پابندیوں
اکتوبر
موجودہ حکومت میں کرپشن کا کوئی اسکینڈل نہیں آیا: وزیر اعظم
🗓️ 27 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سابقہ دور
جنوری
امریکہ اب مغربی ایشیائی خطے میں فیصلہ ساز نہیں رہا: حزب اللہ
🗓️ 20 مارچ 2023سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ میں عرب تعلقات کے شعبے کے سکریٹری
مارچ
کینڈین وزیراعظم سرخیوں میں ،وجہ؟
🗓️ 3 اگست 2023سچ خبریں: کینیڈا کے وزیراعظم جلد ہی اپنی اہلیہ سوفی ٹروڈو کو
اگست
عمران خان کی نظر میں سب سے بڑا یو ٹرن
🗓️ 4 اگست 2024سچ خبریں: پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے کہا ہے
اگست
پنجاب بھر کی جیلوں میں تحریک انصاف کی صرف 7 خواتین قید ہیں، آئی جی جیل خانہ جات
🗓️ 29 مئی 2023لاہور: (سچ خبریں) پنجاب میں جیل حکام نے 9 مئی کے فسادات
مئی